geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوئٹزرلینڈ: معمولی اکثریت سے برقعے پر پابندی کا فیصلہ

March 8, 2021March 8, 2021 0 1 min read
Switzerland Veil Ban
Share this:

Switzerland Veil Ban

سوئٹزرلینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں سڑکوں پر مکمل چہرہ ڈھانپنے والی مسلم خواتین شاذ و نادر ہی نظر آتی ہیں اس کے باوجود برقعے پر پابندی کے متعلق ریفرینڈم کرایا گیا تھا۔ عبوری نتائج کے مطابق اس کے حق میں معمولی اکثریت حاصل ہوئی۔

سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر’خواتین کے چہرے کو مکمل ڈھانپنے‘ پر پابندی کے حوالے سے اتوار کے روز ہونے والے ریفرینڈم کے عبوری نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسے بہت معمولی اکثریت سے کامیابی ملی ہے، صرف 51.2 فیصد لوگوں نے برقعے پر پابندی کی تائید کی۔

یہ ریفرینڈم برقعے پر پابندی کے حوالے سے برسوں تک چلنے والے مباحثے اور فرانس، بیلجیئم اور نیدر لینڈ جیسے دیگر یورپی ملکوں میں اسی طرح کی پابندیوں کے بعد کرا یا گیا تھا۔

سوئٹزر لینڈ میں براہ راست جمہوری نظام ہے اور یہاں آئے دن متنازعہ معاملات پر عوامی ریفرینڈم منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اگر کسی بھی معاملے پر ایک لاکھ لوگوں کے دستخط حاصل ہوجاتے ہیں تو چھیاسی لاکھ آبادی والے اس ملک میں اسے ریفرینڈم کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔

برقعے پر پابندی کے متعلق ریفرینڈم سے قبل ہی اس بات کا اشارہ مل گیا تھا کہ اس تحریک کو بہت معمولی اکثریت حاصل ہوگی۔

پابندی عائد ہوجانے کے بعد کسی بھی شخص کو عوامی مقامات بشمول دکانوں اور دیہی علاقوں میں بھی اپنے چہرے کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم بعض استشنائی حالات بشمول عبادت گاہوں میں اس میں رعایت ہوگی۔

تجویز میں نقاب یا برقعہ کا خصوصی طور پر کہیں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس سے مراد چہرے کو ڈھانپنے کا وہ اسلامی طریقہ ہے جس پر بعض مسلم خواتین عمل کرتی ہیں اور جس میں آنکھوں کو چھوڑ کر چہرے کا پورا حصہ ڈھکا رہتا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے دو صوبوں میں اس طرح کی پابندی پہلے سے ہی عائد ہے۔

سوئس حکومت اور پارلیمان برقعے پر ملک گیر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔

دائیں بازو کی عوامی طور پر مقبول جماعت سوئس پیپلز پارٹی برقعے پر پابندی کی زبردست حمایت کر رہی ہے۔

اس نے اپنی مہم کے لیے جو پوسٹر استعمال کیے ہیں ان میں سے ایک پوسٹر میں نقاب میں ملبوس آنکھیں چڑھائی ہوئی ایک خاتون کو دکھا یا گیا ہے اور اس کے نیچے لکھا گیا ہے: ”اسلامی انتہا پسندی بند کرو”۔

ایک دیگر پوسٹر میں برقعے میں ملبوس ایک خاتون کو سوئٹزر لینڈ کے قومی پرچم کے قریب کھڑے ہوئے دکھا یا گیا ہے۔اس میں بھی ایک خاتون کو غصے میں دکھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ لکھا گیا ہے: ”شدت پسندی بند کرو۔”

سوئس پیپلز پارٹی کے زاں لک اڈور کا کہنا تھا کہ ‘خوشی قسمتی‘ سے سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پہننے والی خواتین کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ ”جب کوئی مسئلہ پیدا ہو رہا ہو تو ہمیں اسے قابو سے باہر ہونے سے پہلے ہی حل کر لینا چاہیے۔“

زیادہ تر علما کی رائے میں حجاب جو کہ عورت کے سر اور گردن کو ڈھکتا ہے، عورتوں کو پہننا لازمی ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان عورتیں مختلف ڈیزائنوں اور رنگوں کے حجاب پہننا پسند کرتی ہیں۔

سوئس حکومت اور پارلیمان برقعے پر ملک گیر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ برقعے پر پابندی سے ملک کی سیاحت متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ سوئٹزر لینڈ امیر خلیجی عرب خاندانوں کا پسندیدہ ملک ہے، جہاں کے بینکوں میں وہ اپنا پیسہ رکھتے ہیں اور سیاحت کے لیے وہاں جاکر کافی پیسے خرچ کرتے ہیں۔

پابندی کے خلاف ایک پوسٹر میں لکھا گیا ہے: ”ایک بیکار، بے معنی اور اسلامو فوبک ‘برقعہ مخالف قانون‘ کونا کہیں۔“

مسلم خواتین کے حقوق کی علمبردار ایک گروپ پرپل ہیڈ اسکارف کی ترجمان انیس الشیخ کا کہنا تھا”بیکار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ (مجوزہ قانون) نسل پرستانہ اور صنف مخالف بھی ہے۔”

انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ برقعہ سوئٹزر لینڈ کے لیے کتنا بڑا مسئلہ ہے حالانکہ”سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پہننے والی خواتین کی تعداد صرف 30 ہے۔”

سوئٹزر لینڈ کی فیڈرل اسٹاٹسٹیکل آفس نے سن 2019 میں ایک سروے میں پایا تھا کہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی صرف 5.5 فیصد ہے اوران میں سے بیشتر کی جڑیں سابق یوگوسلاویہ سے وابستہ ہیں۔ ان میں سے بیشتر چہرے کا مکمل پردہ کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔

Share this:
Yemen Fire
Previous Post یمن: مہاجرین حراستی مرکز میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک
Next Post فرانسیسی ارب پتی سیاست دان ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
Emmanuel Macron

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.