geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹیسٹ سیریز، 10 سال بعد شکست کا خطرہ سرپر منڈلانے لگا

August 20, 2020 0 1 min read
Pak Team Practice
Share this:

Pak Team Practice

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ٹیسٹ سیریز میں 10 سال بعد شکست کا خطرہ پاکستان کے سر پر منڈلانے لگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا مانچسٹر میں پہلا میچ میزبان ٹیم نے3 وکٹ سے جیتا تھا،ساؤتھمپٹن میں دوسرا مقابلہ بارش سے شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ڈرا ہوگیا، اب اسی وینیو پر جمعے کو تیسرے میچ میں گرین کیپس کو بقا کی جنگ لڑنا ہے،میزبان ٹیم سرخرو ہوئی تو گرین کیپس کو 10سال بعد انگلینڈ میں پہلی سیریز ہارنے کا صدمہ برداشت کرنا پڑے گا۔

انگلش سرزمین پر پاکستان آخری سیریز2010میں ہارا تھا، سلمان بٹ کی زیرقیادت ٹیم نے 4میں سے صرف ایک میچ جیتا، 3 میں مات ہوئی تھی،اس وقت اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے عالمی کرکٹ میں ایک طوفان اٹھا اور کپتانی کا تاج مصباح الحق کے سرسج گیا، ان کی قیادت میں 2016میں پاکستان نے سیریز 2-2 سے برابر کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی اور آخری بار عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
2018میں سرفراز احمد کپتان تھے، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا، اب تیسرا ٹیسٹ ڈرا بھی ہوا تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی،اگرچہ گذشتہ میچ کی بانسبت اس بار بارش کی مداخلت کم رہنے کی پیشگوئی کردی گئی لیکن انگلینڈ کا ناقابل اعتبار موسم کھیل کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

گذشتہ روز بھی بارش کی وجہ سے کرکٹرزکو انڈور پریکٹس تک محدود رہنا پڑا، کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے قدرتی ماحول تو میسر نہیں آ سکا تاہم کرکٹرز نے ہال کے اندر دستیاب سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، بیٹنگ کوچ یونس خان کی موجودگی میں پیسرز کی تیز گیندوں نے ٹاپ آرڈر کی مہارت کا امتحان لیا۔

شان مسعود اور عابد علی کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں کا تسلسل کیساتھ سامنا کرتے ہوئے خامیوں پر قابو پایا، محمد رضوان، فواد عالم اور اسد شفیق کے بعد ٹیل اینڈرز نے بھی بیٹنگ میں صلاحیتیں بہتر بنانے کیلیے پریکٹس کی، وقار یونس نے عباس، شاہین اور نسیم شاہ کو لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے مشورہ دیے،فہیم اشرف نے بھی طویل سیشن کیا، مصنوعی ٹرف زیادہ سازگار نہ ہونے کے باوجود یاسر شاہ اور شاداب خان نے اسپن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان اظہر علی میں مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہا، چند کھلاڑیوں نے جم میں ٹریننگ کی۔ دریں اثنا مصباح الحق تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دینا چاہتے ہیں،پی سی بی کی ویب سائٹ پر اپنے کالم میں انھوں نے تحریر کیاکہ کسی ٹیسٹ میچ کے دوران یوم آزادی منانا خاص موقع ہوتا ہے۔

1954 میں پاکستان کی انگلینڈ میں پہلی فتح یوم آزادی کے فوری بعد تھی،1982 میں لارڈز کی یادگار جیت بھی ایسا ہی موقع تھا،میری قیادت میں 2016 میں اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کی تو 14 اگست کا دن تھا،ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی یوم آزادی تھا لیکن بدقسمتی سے بارش کے باعث میچ متاثر ہوگیا، امید ہے کہ یہاں تیسرا ٹیسٹ جیت کر تاخیر سے ہی سہی قوم کو آزادی کا تحفہ دینے میں کامیاب ہونگے۔

مصباح الحق نے لکھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ آسان نہیں تھا مگر ٹاپ آرڈر نے خاصی مزاحمت کی، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم مشکل ترین کنڈیشنز میں کریز پر اچھا وقت گزارنے میں کامیاب ہوئے۔

محمد رضوان نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی، بارش سے متاثرہ میچ میں سیمرز کو بولنگ کا موقع ملا تو انھوں نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، دھوپ نکلنے پر یاسر شاہ کی بولنگ بھی نکھری، اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ میچ مکمل ہوتا تو ہم کنڈیشنز کا بہت بہتر انداز میں فائدہ اٹھا سکتے تھے، بہرحال بولرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، تیسرے ٹیسٹ میں ان سے مزید بہتر کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں۔

Share this:
Gold
Previous Post سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
Next Post بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات سے متعلق اہم پیش رفت
Shant Singh Rajput

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.