geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات سے متعلق اہم پیش رفت

August 20, 2020 0 1 min read
Shant Singh Rajput
Share this:

 Shant Singh Rajput

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات بھارت کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو دینے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ رواں برس 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار نے خودکشی کی ہے۔

سشانت کی موت کے بعد سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کیوں کہ سشانت کے گھر سے خودکشی کے حوالے سے کوئی خط بھی نہیں ملا تھا۔

ان کی مبینہ خودکشی کی وجہ مالی حالات، فلمی کیریئر میں رکاوٹیں اور ذہنی صحت بتائی جارہی ہے۔

اداکار کی موت کی تحقیقات پر عمل داری اور اختیارات کے معاملے پر سشانت کی آبائی ریاست بہار اور ممبئی پولیس کے درمیان تنازع بھی چل رہا تھا۔

اب بھارتی سپریم کورٹ کے سنگل بنچ نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ بہار حکومت کا سی بی آئی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ درست ہے۔

بھارتی عدالت عظمیٰ نے ممبئی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمے سے متعلق اب تک اکھٹے کیے گئے تمام ثبوت سی بی آئی کے حوالے کرے۔

سشانت کے اہلخانہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا ہے اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

سشانت کی موت کے بعد بالی وڈ میں ایک بار پھر اقربا پروری کی بحث شروع ہوگئی ہے اور سشانت کی موت کا ذمہ دار بھی ایسے ہی رویوں کو قرار دیا جارہا ہے۔

سشانت سنگھ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ ‘کس دیش میں ہے میرا دل’ سے کیا تھا بعد ازاں انہوں نے فلم ‘پی کے’ میں سرفراز کا کردار ادا کیا جس سے وہ کافی مقبول ہوئے، علاوہ ازیں سُشانت سنگھ نے ’ایم ایس دھونی’، ‘کیدارناتھ’ اور ‘رابطہ’ جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی۔

Share this:
Pak Team Practice
Previous Post ٹیسٹ سیریز، 10 سال بعد شکست کا خطرہ سرپر منڈلانے لگا
Next Post کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارت کی ایک اور بھونڈی کوشش
Syed Ali Gilani

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.