geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مہلت ختم ہوتے ہی ایف بی آر نے چوہدری تنویر کی بے نامی جائیداد منجمد کر دی

July 4, 2019 0 1 min read
Chaudhry Tanveer
Share this:

Chaudhry Tanveer

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر کی 6 ہزار کنال بے نامی جائیداد منجمد کر دی۔

اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ایف بی آر حرکت میں آگیا ہے اور اس حوالے سے کراچی، راولپنڈی و دیگر شہروں میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر چوہدری تنویرکی 6 ہزار کنال بے نامی جائیداد منجمد کر دی ہے۔

یہ اراضی چوہدری تنویر کے ملازموں محمد بشارت، راجا عبدالشکور، شاہ جہاں بیگم، محمد معروف، اظہر علی اور عبدالعزیز کے نام پر رکھی گئی تھی۔ ان تمام ملازمین کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ کارروائی کی تکمیل پر حکومت یہ جائیداد ضبط کرسکتی ہے۔

کراچی میں بھی بےنامی جائیدادوں کےخلاف ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ جائیدادیں منجمد کردی ہیں، اب یہ جائیدادیں نہ فروخت کی جاسکتی ہیں اور نہ کسی کے نام منتقل ہوسکتی ہیں۔

چوہدری تنویر کی پراپرٹی منجمد کرنے کے احکامات ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس راولپنڈی نے جاری کیے اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد حکومت یہ جائیداد ضبط کرسکتی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی ایف بی آر نے بےنامی جائیدادیں رکھنے والوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں اور یہ نوٹسز ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس سید مشکور علی کی جانب سے جاری کیےگئے۔

یاد رہے کہ حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی ڈیڈ لائن تین جولائی شام 5 بجے تک تھی جو کہ اب ختم ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اب ملک میں کوئی بے نامی دار نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر کی 6 ہزار کنال بے نامی اراضی واگزار کرالی،کل کراچی میں آصف زرداری کی بے نامی جائیدادوں کو منجمد کیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ اس بار بھی ویسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوتا آیا ہے لیکن اب کارروائی کا وقت شروع ہوگیا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات اسکیم سے ایک لاکھ دس ہزار افراد فائدہ اُٹھا چکے، مزید 25 ہزار پائپ لائن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زیادہ ہو جائے گی۔

دوسری طرف ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات اسکیم سے 70 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو چکا ہے، پچھلے سال اسکیم سے 84 ہزار افراد نے استفادہ کیا تھا۔ گزشتہ سال اسی اسکیم کے تحت 124 ارب 50 کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔

Share this:
Pak Army Soldiers
Previous Post آزاد کشمیر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید، ایک زخمی
Next Post پہلی حج پرواز 214 عازمین کو لے کر لاہور سے مدینہ روانہ
Hajj Pilgrims

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.