geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کا فوجی جنتا پر’قتل عام‘ کا الزام

August 5, 2021 3 1 min read
Myanmar Army
Share this:

Myanmar Army

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کے سفیر نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر کانی میں جولائی میں مبینہ طورپر ‘قتل عام‘ کیا ہے۔ وہاں 40 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کیاو موئے ٹن ، جنہوں نے فوجی جنتا کے حکم کے باوجود اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کو منگل تین اگست کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ میانمار کی فوجی جنتا نے جولائی میں سکینگ علاقے کے شہر کانی شہر میں یہ قتل عام کیا تھا۔

فوجی جنتا نے قتل عام کے واقعے کی تردید کی ہے۔ دوسری طرف خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کیونکہ سیگنگ ایک دور افتادہ علاقہ ہے اور وہاں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے ہیں۔

میانمار کے سفیر کیاو موئے ٹن نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ فوجیوں نے نو اور 10 جولائی کے درمیان شہر کے قریب واقع ایک گاؤں میں 16 مردوں کو اذیتیں دینے کے بعد ہلاک کردیا۔ جس کے بعد علاقے میں رہنے والے تقریباً 10 ہزار افراد کو جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 26 جولائی کو مقامی جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسیز کے درمیان تصادم کے بعد وہاں سے مزید 13 لاشیں ملیں۔

کیاو موئے ٹن نے کہا ہے کہ ایک 14 سالہ بچے سمیت 11 مزید افراد کو 28 جولائی کو ایک اور گاؤں میں قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا۔

سفیر کیاو موئے ٹن نے اپنے خط میں عالمی رہنماوں سے حکمران فوجی جنتا کو ہتھیاروں کی فراہمی پرپابندی عائد کرنے اور ”فوری انسانی مداخلت” کرنے کی اپیل کی ہے۔

کیاو موئے ٹن نے اے ایف پی سے کہا،”ہم فوج کو میانمار میں اس طرح کی ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اقوام متحدہ اور بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئے کہ وہ اس پر فوری کارروائی کرے۔”

فوج کی طرف سے میانمار میں یکم فروری کو سویلین حکومت کا تختہ پلٹ دینے کے بعد سے ہی ہنگامہ جاری ہے۔ حقوق انسانی پر نگاہ رکھنے والے ایک مقامی گروپ کے مطابق بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اب تک نو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کیاو موئے ٹن نے فوجی بغاوت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور انہوں نے فوجی جنتا کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ وہ میانمار کی نمائندگی نہیں کرتے۔ اقوام متحدہ اب بھی انہیں میانمار کا جائز سفیر تسلیم کرتا ہے۔

میانمار کی فوجی جنتا نے کیاو موئے ٹن کے جمہوریت نواز مظاہرین کے حق میں دیے گئے بیانات کی وجہ سے فروری میں ہی انہیں اقوام متحدہ میں سفیر کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

میانمار میں جاری شورش کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی اپیلیں کرنے والے کیاو موئے ٹن نے بدھ کے روز بتایا کہ انہیں ملنے والی دھمکیوں کے مدنظر امریکی حکام نے ان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا،”مجھے دھمکیاں ملی تھیں۔” گو کہ انہوں نے ان دھمکیوں کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا،”نیویارک میں پولیس اور سکیورٹی حکام اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔”

میانمار سکیورٹی فورسز نے 25 دیہاتیوں کو مار ڈالا

میانمار کی فوجی حکومت نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ اگست 2023 تک ملک میں نافذ ہنگامی حالات ختم کر دے گی اور انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا۔ حالانکہ اس سال فروری میں بغاوت کے بعد فوج نے صرف ایک برس تک ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Share this:
Grief - Girl
Previous Post داستان غم
Next Post کشمیریوں کا یوم سیاہ: یورپی پارلیمانی اراکین کا اعلیٰ یورپی حکام کے نام خط
European Parliament Members

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.