geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیریوں کا یوم سیاہ: یورپی پارلیمانی اراکین کا اعلیٰ یورپی حکام کے نام خط

August 5, 2021 4 1 min read
European Parliament Members
Share this:

European Parliament Members

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) برسلز میں یورپی پارلیمان کے سولہ اراکین نے کشمیریوں کے یوم سیاہ کی مناسبت سے یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیئر لائن اور یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔

یورپی یونین کے ہیڈکواٹرز برسلز میں یورپی پارلیمان کے سولہ اراکین نے کشمیریوں کے یوم سیاہ کی مناسبت سے یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیئر لائن اور یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔

پانچ اگست 2019 ء کو بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے تاریخی فیصلے کے بعد سے دنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری باشندے آباد ہیں، وہاں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں کشمیر کونسل یورپی یونین برسلز نے اس سال بہت سے مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کروایا اور پانچ اگست کو بھی ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اس سال ‘کشمیریوں کے یوم سیاہ‘ کے موقع پر برسلز میں مقیم کشمیریوں، خاص طور سے سفارتی اور سیاسی طور پر فعال شخصیات نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالنے اور یورپی یونین کی سطح پر اس اہم تنازعے کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی سفارتی پیش قدمی یہ رہی کہ یورپی پارلیمان کے 16 اراکین نے یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیئر لائن اور یورپی کمیشن برائے انسانی حقوق کے نائب صدر جوزف بورل کے نام ایک خط ارسال کیا۔ جس میں کہا گیا کہ اس کا مقصد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی فلاح و بہبود کی تشویشناک صورتحال کی طرف ان سفارتکاروں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

کشمیر کونسل یورپی یونین کے برسلز میں مقیم چیئرمین ای یو علی رضا سید نے اراکین یورپی پارلیمان کے اس مراسلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیئر لائن اوریورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل کے نام یورپی پارلیمان کے 16 اراکین کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس واچ ورلڈ رپورٹ 2021 ء کے ساتھ ساتھ یو این ہائی کمیشنر فار ہیومن رائٹس کے دفتر سے جاری ہونے والی 2018 ء اور 2019 ء کی رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ ان دستاویز میں جموں و کشمیر کے باشندوں کی نا گفتہ بہ صورتحال پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس خط میں واضح الفاظ میں تحریر کیا گیا کہ 2019 ء میں نئی دہلی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو ملکی آئین اور قانون کے تحت حاصل خصوصی ‘نیم خودمختاری‘ حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیری عوام شدید گھٹن اور خستہ حالی کا شکار ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے باشندوں کی نقل و حرکت کو محدود کر کے اور انہیں معلومات کی فراہمی تک پہنچنے سے دور رکھ کر، انہیں صحت کی سہولیات، تعلیم اور رائے کی آزادی کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اس پر کورونا کی وبا نے ان کی زندگیوں کو مزید منفی انداز میں متاثر کیا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ صحافی اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم عناصر جو کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا چاہتے ہیں انہیں خاص طور سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اندھا دھند اور جبری حراستوں کا سلسلہ جاری ہے اور عوامی اجتماعات پر کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1973 کے سیکشن 144 (حکم امتناعی) کے تحت ہنوز پابندی عائد ہے۔

یورپی پارلیمان کے اراکین نے اپنی خط میں خاص طور سے ان سینکڑوں افراد، جن میں بچے اور جموں اور کشمیر کے متعدد قانون ساز بھی شامل ہیں، کے جبری قید پر سخت احتجاج کیا ہے۔ مزید برآں اعلیٰ یورپی سفارتکاروں کے نام اس خط میں لکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی سکیورٹی کی نازک صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے کیونکہ مقامی آبادی مسلسل جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور بھارتی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ یہ صورتحال جنوبی ایشیا کی دو جوہری طاقتوں کے مابین کشیدگی اور پورے خطے کے لیے عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔

یورپی پارلیمان کے 16 اراکین کی طرف سے یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیئر لائن اور یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل کے نام خط میں مذکورہ بالا نکات کے پیش نظر مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپی پارلیمان کی طرف سے نئی دہلی حکومت تک برسلز میں مقیم کشمیریوں، خاص طور سے یورپی یارلیمان کے ان اراکین کی جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تشویش اور غم و غصے کو پہنچایا جائے۔ جموں و کشمیر کے نہتے انسانوں کی صورتحال اور ان کے حقوق کی پامالی کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

سب سے اہم مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام کے نمائندوں کے مابین مکالمت کو بروئے کار لایا جائے۔ اس کے لیے ان 16 اراکین یورپی پارلیمان نے اپنی خدمات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس مکالمت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ یہ بھارت، پاکستان اور کشمیریوں تمام فریقین کے ساتھ دوستانہ اور بہت اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو ختم کروانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور اس دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کر دار ادا کریں۔

ڈوئچے ویلے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے علی رضا سید کا کہنا تھا،” اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی حالیہ رپورٹوں اور اب یورپی پارلیمنٹ کے سولہ اراکین کی طرف سے تازہ خط اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر ناجائز قابض ہے۔ عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ کشمیریوں پر مظالم بند کرے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی راہ ہموار ہوسکے۔”

Share this:
Myanmar Army
Previous Post اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کا فوجی جنتا پر’قتل عام‘ کا الزام
Next Post ’شوٹنگ کے دوران رونے کیلئے گلیسرین استعمال نہیں کرتی‘
Kobra Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.