geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اردو کے نفاذ کی اہمیت و ضرورت

July 4, 2019July 4, 2019 0 1 min read
Urdu
Share this:

Urdu

تحریر : عتیق الرحمن

اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کی بعثت کے آغاز میں ہی اس بات کو بیان کردیا کہ یہ دین برحق قوم عرب کی زبان میں اس لئے نازل کیا گیا تاکہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کو بخوبی پہچانتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہوجائیں۔ گویا ہمیں یہ معلوم ہوتاہے کہ انسانی زندگی میں زبان کی اہمیت و ضرورت مسلم ہے۔جو قوم خود اپنی زبان کو اختیار کرتی ہے تو وہ دنیامیں ہمہ جہتی میادین میں تعمیروترقی کی اقبال مندی بھی حاصل کرتی ہے۔یونانی و رومی اور فارسی و ہندی تہذیبوں سمیت موجودہ زمانے کی متطور تہذیبوں نے بھی زندگی کے تمام امور اپنی زبان میں انجام دیتے ہیں۔اس کی بدولت وہ دنیا میں ترقی یافتہ یا ترقی پذیرملک و قوم شمار کیے جاتے ہیں۔

قومی زبان کی اہمیت و ضررورت بیان کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں لیا جانا چاہیے کہ ہم انگریزی و عربی،فارسی و ترکی اور دیگر زبانوں کے سیکھنے کیے مخالف ہیں نہیں ہرگز ایسا نہیں ہم تو یہ عرض کرتے ہیں کہ تمام اقوام و ملل کی خداد صلاحیتوں سے استفادہ کرنا لازمی و ضروری ہے ۔جس کے لئے ناصرف جدید و قدیم زبانوں کو سیکھنا چاہیے بلکہ ہمیں ان اقوام کے علوم و فنون کے میدان میں پیش قدمیوں سے بھی مستفید ہونا چاہیے تاہم ایک امر ضرور ملحوظ خاطر رہے کہ بحیثیت مسلمان اور بالحاظ پاکستانی ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کو پس پشت ڈالنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔اسلامی و ملی معاشرت پر فخر کرنا اور اعتماد کرنا لازمی ہے۔احساس محرومی کی چادر کو تار تار کرنے کی ضرورت ہے۔

برصغیر میں 1868سے اردو زبان کو مسلمانوں کی زبان قراردیکر انتہاپسندہندوئوں نے اردو کے خلاف تحریک چلائی جس کی وجہ سے سرسید احمد خان نے مسلمانوں کے لیے الگ تشخص حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا کہ ہندو مسلمانوں کے ساتھ کسی بھی طرح رواداری کا مظاہرہ نہیں کرسکتے اور نہ یہ دونوں قومیں ایک دوسرے کے ساتھ ایک مقام پر رہ سکتی ہے اسی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کے لییے الگ وطن حاصل کیا گیا جس کو پاکستان کے نام سے موسوم کیا گیا اور قیام کے فوراً بعد 1948ء میں قائد اعظم محمد علی جناح نے کابینہ کے اتفاق رائے سے اردو زبان کو پاکستان کی سرکاری زبان قراردیا۔

بدقسمتی کی بات ہے کہ اردوجو قومی زبان قرار توپائی لیکن گذشتہ ستربرسوں میں قومی زبان کو عزت نہیں دی جاسکی۔پاکستان کے تینوں دساتیر میں قومی زبان ناصرف اردوکو قراردیا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ پندرہ سالوں کے اندر ملک کے تمام امور اسی اردو زبان میں چلائے جائیں گے۔اسی طرح ملک کی ممعزز ترین عدالت سپریم کورٹ نے بھی ملک میں قومی زبان کو تعلیمی،قانونی اور دفتری زبان بنانے کا حکم جاری کردیا۔سوء اتفاق کہیے یا کچھ اور کہ آج تک جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے قومی فریضہ کی ادائیگی میں پہلو تہی سے کام لیا۔ جس کی وجہ سے ملک معاشی اور معاشرتی اور سائنسی و فنی لحاظ سے پسماندگی کی حالت سے دوچار رہاہے۔اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ قومی زبان اردو کو ملک میں بالادستی نہ دینا ہے۔

اردو زبان کو اگر تعلیمی و تحقیقی میدان میں کام کرنے کا ذریعہ بنالیا جائے تو کوئی بعید نہیں کہ ملک میںچہار سو تعمیر و ترقی کا دوردورہ ہوجائے۔ترنول پریس کلب اسلام آباد رجسٹرڈ میں نفاذ اردو کی اہمیت و ضرورت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ اردو پاکستان کے مرکزی صدر عطاء الرحمن چوہان نے کہا ہے کہ انگریزی ہم پر جبراً مسلط کی گئی ہے ۔اردو زبان کے نفاذ کے لئے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں بلکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے خود 1948ء میں ملک کی تمام قیادت سے دو روز کی طویل مشاورت کے بعد اردو کو قومی زبان قراردیا تھا۔دنیا بھر کے جن ممالک نے بھی ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے اپنی قومی زبان کو زندگی کے تمام شعبہ جات میں اختیار کیا۔

گذشتہ ستر برسوں کی قیادت قومی مجرم ہے کہ انہوں نے ملک کی قومی زبان اردو کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعہ نافذ العمل نہیں کیا۔جامعہ عثمانیہ نے اردو زبان کی بنیاد رکھی اور یہاں سے لوگ متعدد ڈاکٹر بنے اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ ملک کا اشرافیہ اہم فیصلہ جات سے ناواقف رکھنے کے لیے استعماری زبان کا سہارالیتی ہے۔تحریک نفاذ اردو پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتی ہے کہ قومی زبان کو ملک میں تعلیمی ،دفتری اور قانونی زبان کے طورپر نافذ کیا جائے۔ تقریب میں تحریک نفاذ اردو پاکستان کے نائب معتمد ساجد الرحمن ، مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات عتیق الرحمن،ترنول پریس کلب کے صدر اظہر حسین قاضی، چیئرمین گورننگ باڈی ترنول پریس کلب محمد اسحاق عباسی، کالم نگار خالد منصور ایرانی،لیڈی کونسلر میڈم گلناز ،امتیاز علی، مولانا نوراللہ رشدی، جنرل سیکرٹری ترنول پریس کلب بدرمنیر،لیبر کونسلر اعجاز عباسی،سیاسی کارکن کرم خان، چیف ایڈیٹر جہان سچ سردار شکیل خان اور راجہ نورمحمد صاحب و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن
رابطہ نمبر:0313-5265617

Share this:
PTI
Previous Post پی ٹی آئی کارکنان کو مدینہ نظر آتا ہے
Next Post یہ جو پبلک ہے یہ سب جانتی ہے
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.