geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنگی جنون میں مبتلا بھارت …!

July 6, 2019 0 1 min read
Pakistan India Relations
Share this:

Pakistan India Relations

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ دنوں بڑھک مارتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت چین اور پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ بیک وقت جنگ کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں بھارت کی دفاعی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو احمقانہ جنگی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد باز نہ آیا تو بھارت فیصلہ کن کارروائی کرنے کو تیارہے”۔ بھارتی فوجی سربراہ کے اس غیرزمہ دارانہ بیان پر اہل عقل حیران ہیں کہ ان کو کس بات پر گھمنڈ ہے اور کیا وہ دوسرے ملکوں کو بالکل ہی نہتا سمجھتے ہیں۔ ہائے صد افسوس کہ ہمسائے تبدیل نہیں کئے جاسکتے ، پاکستان بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی جتنی بھی کوششیں کر لے لیکن بھارت کا جنگی جنون اسے مذاکرات کی میز پر آنے نہیں دیتا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے خیر سگالی کے جذبات اور پائیدار امن کی خواہش کے بار بار اظہار کی ساری دنیا معترف ہے لیکن بھارت کی جانب سے آئے روز ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی ہے ، اور بھارت میں ہونے والی کسی بھی دہشتگردی کا الزام بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر عائد کر دیا جاتا ہے۔

جبکہ خود بھارت پاکستان میں لسانی اور مذہبی نعروں کے ساتھ دہشت گردی سمیت منفی سرگرمیوں میں ملوث رہاہے اور پاکستان دشمن عناصر کی تربیت اور امداد کے لئے عشروں سے بھارت میں کھلم کھلا کیمپ قائم ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” تو دہلی سرکار کے ایماء پر پاکستان کی سلامتی کیخلاف خفیہ سے زیادہ اعلانیہ سازشوں میں مصروف رہتی ہے جسے بھارت نے اس معاملہ میں فری ہینڈ دے رکھا ہے ۔ چنانچہ وہ بھاری فنڈنگ کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کے تحفظ ،استحکام اور ترقی کے مقصد کے تحت شروع کئے گئے ہر منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی، اور گھنائونی سازش کرتی رہتی ہے۔ جس کیلئے پاکستان کے اندر سے ہی لوگوں کو ہائر کرکے انہیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، اس مقصد کیلئے انکی باقاعدہ تربیت کی جاتی ہے اور اپنی سرپرستی میں اسلحہ اور پیسہ دے کر پاکستان کی سلامتی کمزور کرنے کے مختلف منصوبوں پر مامور کیا جاتا ہے ۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبوشن یادیو کی سرکردگی میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کوششوں کا خطرناک کھیل بھی ساری دنیا کے سامنے ہے ۔ تاریخ میں ایسے افسوسناک واقعات کی کمی نہیں جن کا مقصد مخصوص مفادات کے لئے تعصبات کو ہوا دینا رہا ہے۔

بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھتا ہے مگر ہمارے تمام ادارے پاکستان کی حفاظت اور دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کے لئے ہر لحظہ تیار ہیں۔ اس کا منہ بولتا ثبوت پاکستانی خفیہ اداروں کی طرف سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا گلگت بلتستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بے نقاب کرنا ہے ۔ جہاں پاکستانی خفیہ اداروں کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں قوم پرست تنظیم کا مقامی گروہ پکڑا گیا، اور اس گروپ کے گرفتار 14افراد سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ یہ قوم پرست تنظیم بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کیلئے کام کرتی تھی جس کا ہدف”را” کی اربوں روپے کی فنڈنگ سے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے نوجوان طلبا کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنا تھا۔ تنظیم کے چیئرمین عبدالحمید خان آف غذر کو”را” 1999ء میں پہلے نیپال اور پھر بھارت لے گئی جہاں وہ ”را” ایجنٹس کرنل ارجن اور جوشی کی زیر نگرانی رہا۔ ”را” کے سالہا سال سے تشکیل دیئے گئے نیٹ ورک کی ناکامی پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کی مستعدی کا نتیجہ ہے۔

قبل ازیں فروری میں بھارت نے خود کو سپر پاور تصور کرتے ہوئے نئی دہلی میں بیٹھ کر جب پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنایا تو اس کی اطلاع دو گھنٹے پہلے پاکستان آرمی کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے پاس پہنچ چکی تھی، اور اعلیٰ سطح ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر اسرائیل کی مدد سے راجستھا ن ایئربیس سے ”خطرناک حملے” کا منصوبہ بنایا رکھا ہے۔بر وقت معلومات پر پاکستان نے بھارت پر واضح کردیاتھا کہ اگر وہ حملہ کرے گا تو اسے کرارا جواب دیا جائے گا ۔ بھارت کی جانب سے جنگی منصوبے کے افشا ہونے کا شبہ امریکہ یا اسرائیل پر کیا جا تارہا کیونکہ انہی دو ممالک کے پاس ایسی ٹیکنالوجی تھی جس کے ذریعے ایک محفوظ ترین اجلاس کی بات سنی جا سکتی تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فضائی حملے کے فوراً بعد کنٹرول لائن کے اوپر ہونے والی فضائی جھڑپ میں دو بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور بھارتی پائلٹ گرفتار ہوا۔

ان بھارتی مکروہ عزائم کی ناکامی پر بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی صدارت میں فوجی افسران کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بعض جرنیلوں کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو پاکستانی طیاروں کے مقبوضہ کشمیر میں گھس کر اپنے ٹارگٹس حاصل کرلینے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری فضائی صلاحیتیں کتنی کمزور ہیں۔ بھارتی فوجی افسران نے بھارتی کی فضائی صلاحیتیں کمزور ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ بالا کوٹ ائیر اسٹرائیک کے بعد پاکستان کا ہماری حدود میں داخل ہونا یہ ثابت کرتا ہے وہ ہماری کمزوریوں سے واقف ہے لہٰذا ہمیں اپنے ائیر ڈیفنس یونٹوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے پاکستانی سرحدوں کے قریب تعینات کرنا چاہیے تاکہ آئندہ کبھی ایسا واقعہ ہو تو ائیر ڈیفنس یونٹس بروقت جواب دے سکے”۔ لیکن دشمن ملک بھارت نہیں جانتا کہ پاکستان ایک ایٹمی پاور ہے اور وہ بھارت کی دھمکیوں اور گیدر بھبکیوں سے ڈرنے والا ہرگز نہیں بلکہ بھارتی ناپاک عزائم کا بھرپور قوت سے جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان امن کا خواہشمند ضرور ہے مگر اپنی سرحدوں کی حفاظت سے غافل نہیںہرگزنہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کے پاس یہ قابلیت موجود ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت زمینی، بحری، فضائی اور اقتصادی حملوں سمیت کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا مقابلہ اچھی طرح سے کرسکتا ہے۔ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ،کئی حوالوں سے پاک فوج دنیا کی افواج پر اپنی مہارت میں خصوصی حالات سے کندن بن کر گزرنے کے باعث فوقیت رکھتی ہے ، اور کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی ہر گز نہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Sindh Football Welfare Association
Previous Post سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی کا شہر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو خراج تحسین
Next Post خوبصورت لوگ
Punjab Government

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.