geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ینگ ڈاکٹرز کی آئے روز ہڑتال

May 8, 2019 0 1 min read
Young Doctors Strike
Share this:

Young Doctors Strike

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ ایک ہفتے سے بیمار شہری سرکاری ہسپتالوں کی راہداریوں میں ایڑیاں رگڑ رہے ہیں مگر ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں او پی ڈیز بند ہیں۔ مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے مسافت طے کرکے آئے مریض مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی سرکاری حیثیت ختم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی سے منظور کروائے جانے والے مسودہ قانون ایم پی آئی کے خلاف ینگ ڈاکٹر احتجاج کررہے ہیں ، جہاں ڈاکٹروں سمیت نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کام بند کر رکھا ہے۔

ان حالات میں حکومت کی نہ جانے کون سی ایسی مجبوری ہے کہ اس کے پاس ینگ ڈاکٹروں کے مسائل سننے اور ہڑتال ختم کرانے کا بھی وقت نہیں۔ جبکہ عموما ً سرکاری ہسپتالوں سے غریب یا متوسط طبقے کے مریض رجوع کرتے ہیں، جہاں وہ ایک جانب تو مرض لاحق ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہوتے ہیں، دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کی آئے روز ہڑتال کے باعث ہسپتالوں کے آوٹ ڈور بند ہونے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔اخبارات کی خبروں کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران 300کے قریب مریض ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران طبی سہولیات نہ ملنے پر موت کے منہ میں چلے گئے۔ صرف 2011 ء میں ہڑتال کی وجہ سے ایمرجنسی ، ان ڈور اور آئوٹ بند ہوئے تو 200 کے قریب مریض وفات پاگئے۔ اس زمانے میں فوج کے ڈاکٹروں نے بھی بعض سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دی تھیں۔ جبکہ ینگ ڈاکٹرز کی حالیہ ہڑتال میں ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کے آپریشن ملتوی کئے گئے ہیں۔

توجہ طلب پہلو یہ ہے کہ مرنے والے کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں؟ ڈاکٹر ز جب اپنے فرض سے غفلت برتتے ہوئے کسی مریض کا علاج کرنے سے انکار کر دیں تو کیا یہ قتل نہیں؟ اور اس قتل پر 302 کا مقدمہ نہیں بنتا؟ جبکہ ڈاکٹربننے کے بعد ایک حلف اٹھا یا جاتا ہے جس میں واضع درج ہوتا ہے کہ ہم اپنے مریض کو ہر حال میں علاج کی سہولیات فراہم کریں گے،چاہے کچھ ہو جائے اس کا علاج کر یں گے اور علاج سے ہرگز انکار نہیں کریں گے۔ لیکن اس کے باوجود ہر دو چار ماہ بعد سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کے دوران طبی سہولتوں کی معطلی کا افسوسناک سلسلہ شروع ہونا کسی بھی مہذب اور انسانی قدروں پر یقین رکھنے والی ریاست کیلئے کوئی مثبت علامت نہیں۔آئے روز کی ہڑتالوں سے ڈاکٹری جیسے مقدس پیشے پر حرف آتا ہے،اس طرح ایمرجنسی ،ان ڈور ، آوٹ ڈور سروسزبند کردینا غریب مریضوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔

غربت کا شکار عام آدمی تو نجی اسپتالوں کے مہنگے علاج کی سکت ہرگز نہیں رکھتا، سرکاری ہسپتال ہی اس کی امید کاآخری سہا را ہوتے ہیں۔ ان حالات میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور حکومت مذاکرات کرکے معاملہ حل کریں تا کہ متوسط اور غریب طبقہ کو علاج کی سہولیات میسر آ سکے۔ جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن نے مذاکرات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے ، مذکورہ کمیٹی جس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلروں سمیت پی ایم اے کے عہدیدار اور وائی ڈی اے کے عہدیداران شامل تھے ، اور یہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی تھی۔ احتجاجی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمیٹی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے منظور نظر لوگوں کی ہے جس سے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی، غیر جانبدار لوگوں پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو ان معاملات کا جائزہ لے اور حق سچ کی بات کر کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکس کو انصاف فراہم کرے۔

ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی صورت ایم آئی ایکٹ منظور نہیں اورپنجاب سمیت خیبرپختونخواہ میں بھی اس ایکٹ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے۔ ان حالات میں کیا ہی اچھا ہوتا کہ حکومتی سطح پر ایسے ٹھوس اقدامات کئے جاتے جس سے معاملے کے مستقل حل میں مدد ملتی۔ بلاشبہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے آواز اٹھانا ہر شہری اور ہر شعبے سے وابستہ افراد کا حق ہے ، تاہم اس حوالے سے درمیانی راستہ اور انسان دوست رویہ اپنانا ضروری ہے، منفی ہتھکنڈوں کی کسی بھی سطح پر حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmal.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Fruit Vegetables
Previous Post آمد رمضان اور مہنگائی کا طوفان، الامان
Next Post سیاسی شخصیات کی داتا دربار کے باہر خودکش حملے کی شدید مذمت، اتحاد کا پیغام
Political leaders

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.