geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آمد رمضان اور مہنگائی کا طوفان، الامان

May 8, 2019 0 1 min read
Fruit Vegetables
Share this:

Fruit Vegetables

تحریر : ڈاکٹر ایم ایچ بابر

مائہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی منافع خور اپنے دوزخ میں ٹکٹ پکی کروانے کے لئے کوشاں ہو جاتے ہیں حالانکہ یہ مہینہ رحمتوں ،برکتوں اور مغفرت سے مزین ہوتا ہے مگر نہ جانے کیوں ان جہنم کے دلدادہ لوگوں کو اپنی بخشش سے بڑھ کر دولت کے انبار عزیز از جان ہوتے ہیں خدا جانے ان لوگوں کا ایمان اس قدر متزلزل ہو جاتا ہے کہ اس مائہ مبارک میں انکی اولین سوچ اسی جگہ پر اٹکی ہوئی ہے کہ سال میں اسی ایک مہینہ ہی میں تو انکو روزگار میسر آیا ہے لہٰذا دل کھول کر دونوں ہاتھوں سے امت مسلمہ کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے کا شائد آخری موقع ہے اس کے بعد تو ہو سکتا ہے کہ پھر موقع نہ مل سکے اور اپنی اسی سوچ پر کاربند رہتے ہوئے وہ ہر چیز کی قیمت آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں ۔کل تک جو آلو دس روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بیس سے پچیس روپے فی کلو تک راتوں رات پرواز کر گیا سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ انہی بوریوں کا آلو ہے جو کل دس روپے میں فروخت کر رہے تھے یہی نام نہاد مسلمان تاجر پھر کونسی ایسی طوفانی ہوا چلی کہ پہلے سے خریدے ہوئے وہی آلو آخر یہ دو سے تین گنا زیادہ قیمت میں فروخت کرنے لگے اوپر سے یہ کہتے ہیں کہ ریٹ بڑھ گیا ہے واہ کیا کہنے ان لوگوں کے ان سے کوئی تو یہ پوچھنے کی ہمت کرے کہ بھائی صاحب کب خرید کئے تھے آپ نے کیا رمضان کے شروع ہونے کے بعد یا دس پندرہ دن پہلے تو بڑے رکھائی سے جواب دیں گے کہ جایئے صاحب اپنی راہ لیں بیکار میں ہمارا دماغ نہ چاٹیں آپکو معلوم نہیں کہ پٹرول ایک سو آٹھ روپے لیٹر ہو گیا ہے اسی لئے آلو کی قیمت بڑھی ہے۔

عجیب منطق ہے ان منافع خوروں کی بھی آلو کی تو ایک مثال دی ہے میں نے باقی سبزیاں ،دالیں ،گوشت ،گھی ،آٹا غرض جس بھی چیز کی قیمت رمضان سے دو دن پہلے تک پچاس روپے تھی وہ اچانک سو سے سوا سو میں بکنے لگ گئی ارے اللہ کے بندو جو خالق تمہیں پہلے روزی دیتا ہے وہی اس ماہ میں بھی دے گا اور آئندہ بھی وہی رازق ہے مسلمان ہو کر تم اس مائہ مبارک میں اپنے خزینہ اعمال میں اضافہ کرنے کی بجائے جہنم بینک ان لمیٹڈ میں کیوں اپنی آفشور کمپنیاں بناتے چلے جا رہے ہو حالانکہ تم اچھی طرح یہ بات بھی جانتے ہو کہ کہ اس کا احتساب دنیا کی نیب نے نہیں کرنا جو پلی بارگین کر کے تمہیں رہا کر دے گی اس عمل کا احتساب اس محتسب ارض و سما کے ہاتھ میں ہے جہاں پلی بارگیننگ کی کوئی چھوٹ ملنے والی نہیں جہاں جزا وسزا کا نظام میرے خالق کے ہاتھ میں ہے جو عادل کون و مکاں ہے۔میں آج ایک خبر پڑھ رہا تھا کہ رمضان المبارک میں آسٹریلیا میں حلال چیزوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کر دی جاتی ہے مجھے یہ خبر پڑھ کر بالکل بھی خوشی نہیں ہوئی بلکہ شرمندگی ہوئی اور میں سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ وہ غیر مسلم ہو کر حلا ل اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نصف کر دیتے ہیں اور ایک ہم ہیں کہ مسلمان ہو کر بھی اپنی حلال روزی کو ناجائز منافع خوری کے ذریعے حرام کر رہے ہیں افسوس صد افسوس ! اسی پر ہی اکتفا نہیں بلکہ اسی ناجائز منافع سے ہم لوگ نمائش کی خیرات وسخاوت کرتے ہوئے بھی بالکل نہیں ہچکچاتے بلکہ اپنی اس نمائشی سخاوت کے باقاعدہ فوٹو سیشن کر کے سوشل میڈیا کی زینت بنا کر فخر کرتے نہیں تھکتے یعنی انہی غرباء کا خون چوس کر پھر انہی میں چند بوندیں لوٹا کر ہم اپنی عاقبت سنوارنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں واہ کیا کہنے تیرے پاکستانی مسلمان غالب نے شائد اسی موقع محل کی مناسبت سے کہا تھا کہ

کعبہ کس منہ سے جائو گے غالب

شرم تم کو مگر نہیں آتی

قارئین آیئے اب ذرا ہم اپنی موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی کارفرمائیوں کا بھی اس مائہ مبارک میں جائزہ لیتے ہیں ۔۔۔پاکستان بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سستے رمضان بازاروں کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناصرف اپنی ناعاقبت اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ بے جا اسراف کر کے قومی خزانے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا باعث ہیں سستے رمضان بازار سجانے کے لئے جو انتظامات کئے جاتے ہیں پہلے تو انکو ایک نظر دیکھتے ہیں ٹینٹوں ،پیڈسٹل فین،جنریٹرزاور بہت ساری لائٹس کی خریداری پر ایک بھاری رقم کا ضیاع کیا جاتا ہے اور اسی طرح بہت سارے سرکاری ملازمین کی صرف ایک بازار میں ڈیوٹیاں لگا کر باقی سارے شہر کو اللہ کے بھروسے چھوڑ دیا جاتا ہے ان بازاروں میں ناخالص اشیاء کی فراوانی ہوتی ہے اول اقسام کا مال بتا کر چہارم درجے کی اشیاء عام فروخت ہو رہی ہوتی ہیں جن کو روکنے کے لئے کوئی سدباب نہیں کیا جاتا اس پر طرہ یہ کہ حکومت ان تاجروں کو سبسڈی بھی دے رہی ہوتی ہے ابھی گزشتہ سال کی بات ہے کہ ہمارے شہر شیخوپورہ میں جو آٹا سستے رمضان بازاروں کی زینت بنا ہوا تھا وہ آٹا کم اور چوکر زیادہ تھی اور پھر دس کلو والے تھیلے کا وزن بھی نو کلو یا سوا نو کلو تھا مشہور برانڈ کے آٹے والوں نے سبسڈی بھی لی اور کم تول کا آٹا دے کر غریب ماری بھی خوب کی یقین جانیں سستے رمضان بازار لگانے کی بجائے اگر اوپن مارکیٹ میں ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کر لیا جائے تو حکومت اضافی اخراجات سے بھی بچ جائے اور عوام کو بھی دھکم پیل سے نجات مل جائے۔

ہر کوئی اپنے گھر سے قریب ترین دوکان یا سٹور سے بغیر لائنوں میں لگ کر خوار ہونے کے بآسانی خرید کرسکے مگر ایسا کرے گا کون پرائس کنٹرول اتھارٹیز کیا کر رہی ہیں وہ پورے شہر میں چیک اینڈ بیلنس کے معیار کو کنٹرول کیوں نہیں کرتیں اوپن مارکیٹ کو بھی پابند کیا جا سکتا ہے کم نرخوں پر دستیابی پر اس طرح دنیا بھر میں ہمارا ایک شفاف چہرہ دکھائی دے گا کہ اپنے مقدس ایام میں پاکستان بھر میں ہر چیز سستی دستیاب ہوتی ہے نا کہ سستے رمضان بازار ہی میں مردوزن خجل ہوتے ہوئے دکھائی پڑیں جس قد دولت اور وقت کا زیاں ہمارے ہاں سبسڈی اور دیگر انتظامات پر ہوتا ہے اس سے بھی نجات مل جائے گی نا حکومت یہ بات سمجھتی ہے اور نہ ہی ہمارے منافع کے پجاری تاجر صاحبان ۔دنیاوی منافع سے کہیں بہتر ہے کہ یہ لوگ اخروی منافع پر دھیان دے کر نا صرف دنیا بلکہ اپنی عاقبت بھی سنوار سکتے ہیں۔

اللہ پاک نے مسلمانوں کو مائہ صیام اس لئے عطا فرمایا ہے کہ اپنی نیکیوں کے بیلنس میں اضافہ کر کے عازم بہشت ہونے کی راہ ہموار کر سکیں اور جہنم کے دہکتے ہوئے ایندھن کو اس مائہ مبارک میں اپنے نیک اعمال کے پانی سے سرد کر سکیں ۔وائے افسوس کہ ہم آتش جہنم کو اس ماہ میں ٹھنڈا کرنے کی بجائے مزید دہکانے پر لگے ہوئے ہیں میری تاجران دھرتی سے ایک ہی گزارش ہے کہ یہ مائہ مبار ک رحمتوں کے خزائن سے پر ہے ،برکتوں سے مزین ہے،اور مغفرت کے کروڑ ہا خزینے اپنے ساتھ لایا ہے ایک مسلمان کی حیثیت سے دوسرے مسلمان کے لئے آسانیاں پیدا کرو اللہ پاک آپکی آخرت کی راہ آسان فرما دے گا اور اگر اسی ماہ میں گراں فروشی کو تم نے اپنا نصب العین بنائے رکھا تو تیری روح بھی آتش جہنم کے کسی بڑے الائو کا ایندھن ضرور بنے گی طالب دنیا نہیں طالب بخشش بن کر اس بابرکت مہینے میں کاروبار بھی کرو اور عبادت بھی گراں فروشی کرو گے تو اپنی عاقبت کے دشمن بن کر جہنم میں ایون فیلڈ کے فلیٹس کے مالک بنو گے یا پھر دوزخ کے کسی ہزار سرے محل الائو کے بادشاہ لازمی بن جائو گے۔
Dr MH Babar

تحریر : ڈاکٹر ایم ایچ بابر
Mobile:03344954919
Mail:mhbabar4@gmail.com

Share this:
Ramadan
Previous Post رمضان، برکتیں، رحمتیں اور سعادتیں
Next Post ینگ ڈاکٹرز کی آئے روز ہڑتال
Young Doctors Strike

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.