geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی پارلیمانی انتخابات: پانچواں مرحلہ چھوٹا لیکن چہرے بڑے

May 7, 2019 0 1 min read
Rahul Gandhi
Share this:

Rahul Gandhi

بھارت (جیوڈیسک) جن اہم سیاستدانوں کی قسمت داؤ پر لگی ہے، ان میں اپوزیشن ترقی پسند اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی، مرکزی وزراء اسمرتی ایرانی اور راجیہ وردھن سنگھ راٹھور شامل ہیں۔ آج سات ریاستوں کے اکاون حلقوں کے لیے تقریباً نو کروڑ ووٹر 674 انتخابی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ آج کی رائے دہی کے ساتھ ہی لوک سبھا کی 543 سیٹوں میں سے 425 پر انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا۔ باقی 118 سیٹوں کے لیے 12اور 19مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

پانچویں مرحلے میں جن 51 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، 2014ء کے عام انتخابات میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان میں سے 40 سیٹیں جیتی تھیں جب کہ کانگریس کو صرف دو سیٹیں (سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی) ملی تھیں۔ اس طرح بی جے پی کو ان حلقوں میں اپنی فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ لکھنؤ میں اپنے روایتی حلقے سے میدان میں ہیں، جہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کے باغی رہنما اور فلم اداکار شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا سے ہے۔ انہیں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ راہول گاندھی امیٹھی کے اپنے روایتی حلقے سے ایک بار پھر پارلیمان میں پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ ان کا مقابلہ وفاقی وزیر اور سابق ٹی وی اداکارہ اسمرتی ایرانی سے ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالانکہ 2014ء کے الیکشن میں اسمرتی ایرانی راہول گاندھی سے ہار گئی تھیں لیکن اس مرتبہ وہ کہیں زیادہ دم خم کے ساتھ میدان میں ہیں۔ سونیا گاندھی رائے بریلی حلقہ سے پانچویں مرتبہ اپنے انتخاب کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کے مقابلے میں بی جے پی نے بہت کمزور امیدوار کھڑا کیا ہے جب کہ دودیگر اہم سیاسی جماعتوں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے اس حلقے میں اپنا کوئی امیدوار میدان میں اتارا ہی نہیں۔

اس دوران انتخابات میں شفافیت کے لیے کوشاں غیر حکومتی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پانچویں مرحلے کے 674 امیدواروں میں سے 19فیصد یعنی 126 نے اپنے حلف ناموں میں مجرمانہ معاملات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ان میں سے 14 فیصد یعنی 95 نے سنگین جرائم کے الزامات، نو امیدواروں نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات، پانچ امیدواروں نے اغوا میں ملوث ہونے اور پانچ دیگر امیدواروں نے نفرت پھیلانے کے الزامات کے تحت اپنے خلاف مقدمات کے اندراج کا اعتراف کیا ہے۔

اے ڈی آر کی اس رپورٹ کے مطابق پانچویں مرحلے میں 184امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ ان میں بی جے پی کے 38 اور کانگریس کے 32 امیدوار بھی شامل ہیں۔ سب سے امیر ترین امیدوار لکھنؤ کے حلقے سے پونم سنہا ہیں۔ انہوں نے اپنے حلف نامے میں 193کروڑ روپے کے اثاثوں کا ذکر کیا ہے۔ تین امیدواروں نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی جائیداد یا رقم نہیں ہے جب کہ 272 امیدواروں نے خود کو مقروض بتایا ہے۔

پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی امیدواروں میں سے 40 فیصد یعنی 264 کی تعلیمی قابلیت پانچویں سے بارہویں جماعت پاس تک افراد کی ہے۔ 384 نے گریجویشن یا اس سے زیادہ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ ان میں سے چودہ پی ایچ ڈی ہیں۔ 43 امیدواروں نے خود کو محض خواندہ بتایا ہے، یعنی وہ اپنا نام لکھ سکتے ہیں، جب کہ چھ نے خود کو ناخواندہ بتایا ہے۔

دریں اثناء آج پیر کو ایک اہم پیش رفت میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے معاملات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کلین چٹ دیے جانے کے فیصلوں کو ریکارڈ پر لانے کے لیے اپوزیشن کانگریس کو اجازت دے دی۔ اس معاملے کی سماعت بدھ کو ہو گی۔

کانگریس کی طرف سے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے سینیئر وکیل اے ایم سنگھوی نے کہا کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تین میں سے ایک کمشنر کے اختلاف کے باوجود کمیشن نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے خلاف نفرت آمیز تقریر کرنے اور سیاسی مفادات کے لیے فوج کا غلط استعمال کرنے کے چھ میں سے پانچ معاملات میں کلین چٹ دے دی تھی اور کلین چٹ دیتے وقت ایک کمشنر کے اختلافی نوٹ کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ الیکشن کمیشن کی اپنی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔ متعدد اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے دنیا میں اپنا جو وقار قائم کیا تھا اور غیر جانبداری کے حوالے سے اپنی جو ساکھ بنائی تھی، اس ادارے کے حالیہ اقدامات اور فیصلوں نے اس وقار اور ساکھ دونوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

Share this:
Prince Harry - Prince Merkel
Previous Post پرنس ہیری اور پرنسس مارکل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Next Post پہلی سحری سے ماہ صیام کا آغاز، نماز فجر میں مساجد نمازیوں سے بھر گئیں
Ramadan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.