geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیدةالنساء ۔۔ حضرت فاطمتہ الزھرا رضی اللہ عنھ

February 26, 2019 1 1 min read
Hazrat Fatima Zahra (RA)
Share this:

Hazrat Fatima Zahra (RA)

تحریر : رشید احمد نعیم

حضرت فاطمہ نبی کریمۖ کی سب سے محبوب صاحبزادی ہیں۔ ا پ کا لقب زہرا ہے۔ آپ بعثت نبویۖ سے پانچ سال قبل پیدا ہوئیں۔آپ کی والدہ حضرت خدیجتہ الکبرٰی رسول اللہ ۖپر ایمان لانے والی سب سے پہلی خاتون تھیں۔حضرت عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا کہ ”جنتی خواتین میں افضل ترین خدیجہ، فاطمہ، مریم اور آسیہ ہیں”۔ایک اورحدیث میں آپ کو تمام عورتوں کی سردار بھی کہا گیاہے۔حضرت فاطمہ کم عمری سے ہی نہایت زیرک اور حق پرست تھیں۔مکی دور کا مشہور واقعہ ہے کہ ایک روز نبی پاکۖ کعبہ کے قریب نماز ادا کرنے میں مصروف تھے کہ کفار نے آپۖ کو ایذاء پہنچانے کا منصوبہ بنایا ۔”عقبہ بن معیط”نامی سردار جودیگر سرداران قریش کے ساتھ وہاں موجود تھااور آپ ۖکو نماز ادا کرتے دیکھ رہا تھا ،وہاں سے اٹھا اور اونٹ کی اوجھڑی اٹھا لایا ۔اونٹ کی وزنی اوجھڑی اس نے سجدے کی حالت میںآپ ۖکی پشت مبارک پر رکھ دی ۔اس دوران کسی نے حضرت فاطمہ کو اس واقعہ کی خبرکردی،یہ سن کر آپ خانہ کعبہ پہنچیں اور روتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے اپنے والد کی پشت سے وہ اوجھڑی ہٹائی ،اورقریش کے ان سرداروں کے لیے بددعا فرمائی۔نبوت کے ابتدائی زمانے کا ایک اور واقعہ ہے کہ ایک دن رسول اللہۖ بازار سے گزرہے تھے کہ ایک گستاخ کافر نے آپ ۖکے سر اقدس میں مٹی ڈال دی اوراپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگ نکلا۔آپ ۖاسی حالت میں گھر واپس آ گئے۔

حضرت فاطمہ نے جب آپۖ کی یہ حالت دیکھی تو رونے لگیں۔وہ آپۖ کا سر دھوتی جاتیں اور فرط غم سے روتی جاتیں۔آپ ۖنے انہیں تسلی دی اور فرمایا ”بیٹا صبر کرو!۔اللہ تمہارے باپ کا حامی وناصر ہے ۔وہ تمہارے والد کو قریش کی دست درازیوں اور ایذاء رسانیوں سے محفوظ رکھے گا۔حضرت فاطمہ کی شادی آپ کے چچازاد بھائی حضرت علی سے ہوئی ،جنہوں نے بارگاہ رسالت میں ہی پروش پائی تھی۔نبی کریمۖ نے پیغام نکاح پر حضرت فاطمہ کی خاموشی کو ان کی رضا مندی سمجھ کر قبول فرمالیا ۔حضرت علی نے اپنی زرہ بیچ کر مہر ادا کیا۔نیز شادی کے سامان اور گھر کی ضروری اشیاء کا انتظام کیا۔غرض حضرت فاطمہ کا نکاح انتہائی سادگی سے سرانجام پایا۔آپ ۖنے اس موقع پر خصوصی طور پران دونوں کے لیے دعا فرمائی۔حضرت فاطمہ نے نہایت سادہ اور پر مشقت زندگی بسر فرمائی۔گھر کے تمام کام خود سرانجام دیتیںیہاں تک کہ چکی بھی خود پیستیں،جس کی وجہ سے آپ کے ہاتھوں میں آبلے پڑ جاتے تھے۔

گھریلو ذمہ داریوں میں مدد کے لیے آپ نے نبی کریمۖ کی خدمت میں حاضر ہوکر ایک لونڈی کا مطالبہ کیا۔آپ ۖنے فرمایا ”بیٹی !میں تمہیں ایسی بات نہ بتاوں ،جو لونڈی اور غلام سے بہتر ہو؟آپ بولیں”میرے پیارے ابا جان! فرمائیے وہ کیا بات ہے ؟”۔آپ ۖنے انہیں نصیحت فرمائی کہ جب رات کو آرام کرنے لگو تو 33 بارسبحان اللہ33بارالحمداللہ33اللہ اکبرپڑھ لیا کروکیونکہ یہ لونڈی یا غلام سے بہتر ہے۔حضرت فاطمہ نے اصرار کرنے کی بجائے انتہائی سعادت مندی سے فرمایا کہ ”میں اللہ اوراس کے رسول کی رضا پر راضی ہوں۔تسبیح کے یہ کلمات” تسبیحات فاطمہ”کے نام سے معروف ہیں۔اپنی محبوب بیٹی کے لیے نبی اکرم ۖنے مال ودولت اور آسائشات کو پسند نہیں فرمایا۔ گویا حقیقی محبت کا پیمانہ یہ نہیں کہ جس سے محبت ہو،اس کے قدموں میں تمام دنیاوی نعمتیں ڈھیر کر دی جائیں،بلکہ محبت کا تقاضاہے یہ کہ محبوب ہستی کی آخرت سنوارنے کے لیے حتی المقدور کوشش کی جائے۔ آپ عادات واطوار اور حلیہ میں اپنے والد محترم سے مشابہت رکھتی تھیں،نیز بے حدسخی اور فیاض تھیں۔

رسول اللہۖ کو حضر ت فاطمہ سے خصوصی لگاو تھا۔وہ اپنے والد محترم کو دیکھتے ہی احتراما کھڑی ہو جاتیں۔اسی طرح حضرت فاطمہ جب آپ کے گھر تشریف لے جاتیں توآپۖ بھی کھڑے ہوکر شفقت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پیشانی پر بوسہ دیتے۔رسول اللہۖ حضرت فاطمہ کو اپنی تمام اولاد سے بڑھ کر چاہتے تھے۔ ایک موقع پر آپۖ نے فرمایا ”فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے ،جو چیز اسے اذیت دے ،اس سے مجھے اذیت ہوتی ہے اورجو بات اسے پریشان کرے وہ مجھے پریشان کرتی ہے”۔آپۖ کی علالت کے دوران ایک مرتبہ حضرت فاطمہ آپ ۖکی خدمت میں حاضر ہوئیں۔آپ ۖنے انہیں اپنے پاس بٹھا کرسرگوشی میںکچھ فرمایا،جسے سن کر وہ رونے لگیں۔آنحضور ۖنے دوبارہ ان سے آہستہ آواز میں کچھ فرمایا ،جسے سن کر وہ مسکرانے لگیں۔آنحضور ۖکے وصال کے بعد حضرت عائشہ کے دریافت فرمانے پر حضرت فاطمہ نے بتایاکہ حضورۖ نے فرمایا تھا کہ ”اے فاطمہ! میرے وصال کا وقت قریب آگیا ہے اورمیرے گھروالوں میں سے تم سب سے پہلے مجھ کو ملو گی اور میں تمہارے لیے کتنا بہترین پیش روہوں۔”اس موقع پر میں رو پڑی توآپۖ نے فرمایا کہ ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں کہ تم تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار بنو؟اس بات پر میں ہنس پڑی ”۔حضرت فاطمہ کو اللہ تعالی نے حضرت حسن اور حسین جیسے بے مثال بیٹے عطا فرمائے۔

آنحضرت ۖکا ارشاد ہے کہ ”جس نے حسن اور حسین سے محبت کی ،اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بعض رکھا ،اس نے مجھ سے بعض رکھا۔ حضرت فاطمہ کو اللہ تعالی نے دو بیٹیاں حضرت زینب اور ام کلثوم بھی عطا فرمائیں۔حیا ایمان کا لازمی جز وہے ۔خصوصا ایک عورت کا تو زیور ہی حیا ہے ،آپ میں ایمان کا یہ حصہ بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔آپ حد درجہ حیا دار اور گوشہ نشین خاتون تھیں۔

ایک مرتبہ رسول اللہۖ نے عورت کی بہترین صفت کے بارے میں پوچھا تو حضرت فاطمہ نے جواب دیا کہ ”عورت کی سب سے اعلی وارفع خوبی یہ ہے کہ نہ وہ کسی غیرمرد کودیکھے اور نہ کوئی غیر مرد اسے دیکھے۔آپ نے وفات سے پہلے اپنی تدفین کے بارے میں جو ہدایات فرمائیں،ان میں پردے کا خیال رکھنے بارے میں باتیں بھی تھیں۔حیا کا اس سے اعلی درجہ کیا ہوسکتا ہے کہ انسان موت کے بعد بھی اپنے پردے کا خیال سے غافل نہ ہو۔حضرت فاطمہ الزھرا کی وفات ہجرت کے گیارویں سال ماہ رمضان میں نبی پاک ۖ کے وصال کے چھے ماہ بعد ہوئی،آپ کا انتقال رات کے وقت ہوا اور ان کی وصیت کے مطابق انہیں رات کے وقت ہی دفن کیا گیا۔
Rashid Ahmed Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم

Share this:
Imran Khan Meeting
Previous Post پاکستان کا اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا فیصلہ
Next Post شاکر مہروی کی یاد میں
Shakir Mehrvi

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.