geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شاکر مہروی کی یاد میں

February 26, 2019 5 1 min read
Shakir Mehrvi
Share this:

Shakir Mehrvi

تحریر: شعبان جھلن شعبان

مرزا نوشہ بہت وقت تک اپنا تخلص اسد لکھتے رہے ہیں۔اس زمانے میں ایک اور اسد نامی صاحب نے تخلص اسد استعمال کرنا شروع کیا ۔ مرزا نے اس کے شعر پڑھے یا سنے جو کے ہلکے خیال اور اچھے نہ تھے جبکہ وہ اسداللہ خاں کے نام سے منسوب ہو رہے تھے اور ان کے اچھے شعر اس اسد کے نام سے تو انہوں نے اپنا تخلص اسد سے غالب رکھ لیا اور اپنی الگ پہچان بنا نے میں کامیاب ہو گئے۔ اس اسد کا نام تو آج ڈھونڈنے سے بھی مشکل ملے پر مرزا نوشہ آج تمام اردو شناسوں کی روح کو متاثر کرتے ہیں جو بھی انکا شعر پڑھتا یا سنتا ہے گرویدہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح سرائیکی میں بھی دو بڑے نام ایک ہی تخلص سے مشہور ہوئے شاکر شجاع آبادی اور شاکر مہروی۔دونوں سرائیکی زبان و ادب میں الگ پہچان اور مقام رکھتے ہیں مگر یک تخلص ہونے کے سبب شعر کس کا ہے پہچاننا اب بھی مشکل ہے۔

میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ شاکر شجاع آبادی اصل میں شاکر مہروی کے کلام سے مشہور ہوئے میں تو اس بات کا بھی معترف ہوں کہ سرائیکی شاعری میں حضرت خواجہ غلام فرید کے بعد جو شہرت شاکر شجاع آبادی کے نصیب میں آئی کسی دوسرے شاعر کو نہ مل سکی۔ بحثیت نقاد اگر دیکھا جائے تو شاکر مہروی اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ان کا الگ مرتبہ ہے۔آرائیں فیملی سے تعلق رکھنے والے شاکر مہروی ضلع مظفر گڑھ کے مشہور علاقہ سنانواں میں 27 اگست 1966 ء میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام محمد رمضان ہے جبکہ ان کے استاد محترم فریدِ ثانی احمد خان طارق نے ان کو شاکر کا تخلص عطا کیا ۔ تاجدارِ گولڑہ پیر مہر علی شاہ سے نسبت میں اپنے نام کے ساتھ مہروی لکھنے لگے۔

اس طرح ان کا اصل نام محمد رمضان اور قلمی نام شاکر مہروی ہوا۔زندگی کی دوسری دہائی کے تیسرے سال میں ہی شعر کہنا شروع کر دیا ۔صوفی بزرگ شاعر احمد خان طارق نے ان کے شعر سنے تو انکو اپنی شاگردی میں لے لیا۔احمد خان طارق کی شفقت سے ان کے قلم میں تخیل میں مزید پختگی آئی اور وہ نوجوان شعراء میں انفرادیت حاصل کرنے لگے۔ قدرت کی مرضی جس کو جتنا وقت دے ۔ بزرگ کہتے ہیں اچھے لوگ جلد منزل تک پہنچ جاتے ہیں اس لئے دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی بھی ہے۔ شاکر مہروی بھی زیادہ وقت تک سانس نہ لے سکے ۔26 فروری 2010ء میں اس جہاں سے رحلت فرما گئے۔ان کی کل جائیداد ان کی آٹھ بیٹیاں اور ایک بیٹا عمران شاکر مہروہ ہی ہیں۔ شاکر مہروی نے تمام اصناف ِ سخن میں طبع آزمائی کی اور سب میں عزت پائی مگر سب سے زیادہ خالص سرائیکی صنف ادب ” ڈوہڑا” سے مشہور ہوئے اب تک ان کے تیس سے زیادہ ڈوہڑے کے کتابچے آ چکے ہیں۔نمونہ کلام دیکھیں

توں یاد رکھیں سُکھ سفریں وچ کُئی شئے پئی کھٹ میں یاد آساں
کہیں ثابت شئے کوں کہیں ویلے لگا کہیں جاء بٹ میں یاد آساں
یا شام کوں ولدے پکھیاں دا ، ڈٹھو کہیںجاء جٹ میں یاد آساں
تیڈے ہتھ دا شاکر شیشہ ہاں جڈاں ویساں ترٹ میں یاد آساں

اس کے علاوہ ان کی بڑی تصنیفات چار ہیں جن میں پہلی” میں یاد آساں” اور آخری” بس توں” نے بہت شہرت حاصل کی۔ شاکر مہروی خوبصورت اور خوب سیرت انسان تھے۔زمانہ اچھے انسانوں کی قدر ہمیشہ انکے بعد کرتا ہے ۔ اس لئے وہ سرائیکی وسیب سے ناراض رہے۔ جس کا اظہار کئی مشاعروں میں انہوں نے کیا۔صاف گو اور اسٹیٹ فارورڈ شاعر تھے دل میں آئی بات کا اظہار بڑی برجستگی سے کیا کرتے تھے۔ ان کا انداز بیان ایسا تھا کہ سننے والا ان کا دیوانہ ہو جاتا تھا۔ جس محفل میں جاتے تھے وہ محفل یاد گار اور عظیم بن جاتی۔شاکر مہروی کی شاعری میں فیض احمد فیض کی جھلک بھی کہیں کہیں نظر آتی ہے۔ شاکر مہروی نے اپنے وطن کا گیتا گایا ہے۔

وطن باسیوں کے دلوں کی آواز کو قلم سے لیک کر انکے کانوں اور آنکھوں تک پہنچائی ہے۔انقلاب کا نعرہ بلند کیا ۔وسیب کی محرومیوں اور بدحالیوں کو موضوعِ سخن بنایا۔ تشبیہات کا الگ اور نیا جہان آباد کیا۔سادہ لفظوں اور چھوٹی بحور میں زیادہ شعر کہے۔ترفع کے تمام عناصر ان کی شاعری میں موجود ہیں۔ گیت نگاری میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی۔ انکے گیت کئی گلوکاروں نے گائے اور ایک مدت تک سرکاری ریڈیو سے بھی نشر ہوتے رہے۔

افسوس صد افسوس کہ قلم کار سے نہ تو کسی نے اجازت لی اور نہ ہی کوئی معاوضہ دیا۔ نظم نگاری میں بھی سکہ منوایا ۔ ان کی مکالماتی نظم انسان اور زندگی سے مکالمہ کر رہی ہے۔ ان کی شخصیت اور فن کو بیان کرنے کے لئے کئی دفتر لگیں گے المختصر شاکر مہروی جیسے عظیم شاعر سرائیکی شاعری کو بہت کم نصیب ہوئے۔ ان کی وفات کے بعد سرائیکی وسیب نوحہ کناں ہے۔ یہاں تک کے ان کے استادِ ذی وقار مکرم احمد خان طارق نے بھی ان کی وفات پر نوحے لکھے۔
Shubaan

تحریر: شعبان جھلن شعبان

Share this:
Hazrat Fatima Zahra (RA)
Previous Post سیدةالنساء ۔۔ حضرت فاطمتہ الزھرا رضی اللہ عنھ
Next Post مہمند سکولز آف سائنسز میں کلاس دہم کے طلباء کے لیے رخصتی اور یوم والدین کی پروقار تقریب کا اہتمام
Ceremony

Related Posts

France Erupts: 1,200 Arrests, Limoges City Hall Destroyed

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پر تشدد، 1200 گرفتاریاں اور 150 پولیس اہلکار زخمی

October 18, 2026
Teen Loses Hand in Grenade Blast at Saint-Étienne Protest

سینٹ-ایٹیان میں پولیس گرینیڈ سے نوجوان کا ہاتھ اُڑ گیا، تفتیش شروع

October 18, 2026
Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.