geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم عمران خان بغیر گولی چلائے جنگ جیت گئے

March 1, 2019 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

دفاعی لحاظ سے دُشمن کی جارحیت کا منہ توڑنے ، سرپھوڑنے اُس کی کمر دُہری کرنے کی مکمل مہارت اورایٹمی طاقت رکھنے والے مُلک پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف وزری کے مرتکب گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن ، سروس نمبر27981 کو بھارت کے حوالے کردیاہے۔ پچھلے دِنوں پاک فضائیہ کے فائٹرطیاروں کی بروقت کاروائی کے بعد مارگرائے گئے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی گرفتاری پھر رہائی کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کرکے نہ صرف امن پسند پاکستانیوں بلکہ جنگی جنون میں مبتلا و سلجھے ہوئے امن کے متلاشی بھارتیوں اور یورپی دنیا کو بھی امن کا سرپرائز دے دیا ہے۔ اِس طرح امن کے متلاشی وزیراعظم پاکستان کا یہ ایک بڑا قدم ہے؛ آج اگر کوئی نفرت کی عینک آنکھوں سے ہٹا کر دیکھے، تو یقینااُسے سمجھ آجائے گی کہ ستر سال بعد پہلی بار خطے کے امن پسند وں کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کسی پہلے پاکستانی وزیراعظم کا یہ ایک ایسا تاریخی اقدام ہے، خطے کے عوام کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا،اَب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے اِس اقدام کو بھارت کس طرح لیتا ہے؟ یہ اُس کا ظرف ہوگاکہ پاکستان کی امن پسندی کو جنگی جنون میں مبتلا شیطان صفت بھارتی حکمران، آرمی اور جلتی پر تیل چھڑکنے والا جھوٹا میڈیا کس طرح دیکھتے ہیں۔

مگر حقیقت یہی ہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ہر قسم کی جنگی مہارت رکھنے کے باوجود بھی خطے میں جنگ نہیں چاہتی ہے ،جیساکہ متعدت بار پاکستان ہر فورم پر واضح کرچکا ہے کہ یہ کشمیر سمیت خطے میں درپیش ہر قسم کے مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے نکالنا چاہتاہے۔ جبکہ اُدھرپاکستان کی امن پسندی اور مذاکرات کی پیشکش کو بھارت پاکستان کی کمزوری ہرگز نہ سمجھے، اِس کے برعکس بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جیسے جنونی اور خطے میں اپنی چوہدراہٹ قا ئم کرنے کے خواب دیکھنے والے حکمران ہیں۔ کہ جو خطے کو جنگی کشیدگی کی نظر کرکے اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد ات حاصل کرناچاہتے ہیں۔

آج اِس سے اِنکار نہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خطے میں حالات جنگ کے باوجود بھی جنگی ، اخلاقی ، سماجی اور سفارتی محاذوں پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کرکے بغیر گولی چلائے، جنگ جیت چکے ہیں۔ جب کہ دہشت گرد اعظم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہے کہ جو جنگی عزائم کے ساتھ پاکستانی علاقوں میں پے لوڈ گراکر اور اپنے دوبھارتی طیارے تباہ کروا کر بھی اپنے جنگی جنون میں شکست سے دوچار ہوگیاہے۔آج جنوبی ایشیا کے امن کو جتنے بھی خطرات لاحق ہیں ، بیشک ، اِس کا ذمہ دار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ، انڈین آرمی ،ہندوستانی میڈیا اور بھارت کے انتہا پسند ہندوو ¿ں کا جنگی جنون ہے ، آج اگرامن پسند عالمی برادری نے بروقت مداخلت کرکے اِنہیں لگام نہ دی ، تو کوئی شک نہیں کہ آنے والے دِنوں، ہفتوں اور مہینوں میں بھارتیوں کا جنگی جنون خطے کو(پاک بھارت جنگ کی صورت میں) ایک ایسی اٹیمی جنگ میں لے جائے گا،بقول وزیراعظم پاکستان عمران خان پھر جس کا رکناکسی کے بھی بس میں نہیں ہوگا۔جیسا کہ آج جنوبی ایشیا کو اندھی جنگ میں جھونکنے کی سازش اقتدار کے پجاری مودی اور اِس کے حواریوں نے تیار کررکھی ہے۔ اَب خطے کے موجودہ منظر اور پس منظر میں راقم الحرف کا قوی خیال یہ ہے کہ بھارت میں جاری الیکشن میں نریندرمودی کو پانچ بھارتی ریاستوں میں واضح شکست کے بعد مکمل طور پر اپنی ناکامی یقینی نظر آرہی ہے،اِس لئے مودی سارے الیکشن کو سپوتاژ کرنے کے لئے خود ساختہ پلوامہ حملے کو ہوادے کر خطے میں جنکی جنون کو بڑھاوا دے رہاہے تاکہ پاک بھارت جنگ چھڑ جائے؛ تو یہ بھارت بھر میں ایمرجنسی لگا دے۔ پھر یہ جنگ کو جواز بنا کر خود کئی سال یا تاحیات بحیثیت بھارتی وزیراعظم اپنی حکمرانی قائم رکھے۔ اورحکمرانی کے مزے لوٹے اِس دوران اگرکہیں سے اپوزیشن انتخابات کی بات کرے، تو پھر سرحد پر جنگ کا ماحول پیدا کردے، یوں اپنی اِس سازشی سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے مودی نے پلوامہ حملے کا خودساختہ ڈرامہ اپنے ہی لوگوں سے رچایا ہے۔

اَب جِسے حقیقی رنگ دینے کے لئے مودی پاکستان کو دہشت گرد مُلک قرار دلانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگارہاہے، اور اپنے انتہا پسندوں کے ساتھ خطے میں جنگی حالات پیداکررہاہے، اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ اپنی جنگی سازش کو عملی جامہ پہناکر مودی الیکشن میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر اُس حد تک جانے کو تیار ہے۔ جہاں خطے کی وادی معصوم انسانوں کے لہو سے ندی میں بدل جانے کے لئے تیاری ہے۔فروری کی چودہ تاریخ کو بھارتی دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر کے خودساختہ پلوامہ ڈرامے کے بعد بھارتیوں میں پاکستان سے بدلے کی آگ جس طرح زور پکڑ گئی ہے اِس کی تپش ابھی تک مودی اور انتہاپسند ہندوو ¿ں میں محسوس کی جارہی ہے، جس پر بھارتی میڈیا نے تیل چھڑکنے کا کام انجام دے کر بدلے کی آگ کو بھڑکائے رکھا ہے۔

جبکہ مودی سمیت ساراہندوستان ہی پاکستان سے انتقام کی آگ میں بھسم ہواجارہاہے یہی بدلے کی آگ تھی جب گزشتہ پیر منگل کی درمیان را ت اندھیرے میں 2:55 پرڈرپوک بھارتی طیاروں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں میں چوروں کی طرح دوچار میل اندرآمدہوئی اور پھر اِن کا دم دبا کر بھاگ جانا بھارتی میڈیا نے اپنے ہندوستانیوں کو بڑی کامیابی کا کہہ کر دن بھردِکھایا اور جشن برپا کئے رکھایہ سب نہ صرف ہندوستانیوں نے دیکھا بلکہ پوری دنیا نے بھی جان لیا کہ بھارتی طیارے مختلف سمتوں سے پاکستانی علاقوں میں کیوں گھوسے؟ جب پاک فضائیہ کے طیارے پیچھے آئے توبھارتی طیارے کس طرح بغیر کچھ کئے اپناپے لوڈ گراکرواپس پلٹے ، آج بھی شواہد موجود ہیں کہ جہاں بھارتی طیاروں نے اپناپے لوڈ گرایا تھا اُن کی اِس حرکت کے نتیجے میںسِوائے دوچار درختوں کے اُکھڑنے اور چند چھوٹے گڑھے پڑنے کے نہ تو کوئی جانی و مالی نقصان کے آثاردِکھائی دیئے اور نہ کچھ ایسے شواہد ملے کہ جن کا بھارت دعویٰ کرتے نہیں تھک رہاہے۔ افسوس ہے کہ اپنی ناکامی پر بھی بھارت خود ہی اپنی کامیابی کا جشن مناکر اپنے ہی بھارتیوں کو بے وقوف بنا رہاہے ۔لازمی ہے کہ خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کرتے نریندر مودی، انڈین آرمی، بھارتی میڈیا اور ہندوستان کے انتہا پسند ہندوو ¿ں کے جنگی جنون کو امن پسند عالمی برادری لگام دے ورنہ ؟بھارتیوں کا جنگی جنون نہ صرف خطے بلکہ آدھی دنیا کوبھی جنگ میں جھونک دے گا،آج اگر ہوسکے، تو عالمی برادری مودی اوربھارتی آرمی کے ساتھ ساتھ اِن دونوں سے پیسے لے کراِنہیں اور عوام کوجنگی جنون کی دلدل میں ڈالنے والے بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لکھاریوں اور اینکرپرسنز کے سر پرچڑھے جنگی جنون کا بھوت بھی اُتارپھینکنے کی ذمہ داری لے ، کیوں کہ یہی بھارتی میڈیا ہے آج جوخطے میں جنگی جنون کو ہوادے رہا ہے۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Maliha Lodhi
Previous Post بھارتی پائلٹ کی رہائی امن کی جانب بڑھنے کی پیشکش ہے: ملیحہ لودھی
Next Post بھارتی پائلٹ کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا
Indian Pilot Arrives to Wahaha Border

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.