geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

الجزائر : صدارتی انتخابات ملتوی، بوتفلیقہ بہ طور امیدوار دستبردار، وزیراعظم مستعفی

March 12, 2019 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

الجزائر (جیوڈیسک) الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اپنے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے بعد 18 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پانچویں مدت صدارت کے لیے بہ طور امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم احمد او یحییٰ نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے جس کے بعد بہت جلد نئی کابینہ کا اعلان کیا جارہا ہے۔

الجزائر کی قومی خبررساں ایجنسی اے پی ایس کے مطابق صدر بوتفلیقہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب صدارتی انتخابات ملک میں آئینی اور سیاسی اصلاحات کے لیے قومی کانفرنس کے انعقاد کے بعد ہوں گے اور یہ کانفرنس 2019ء کے آخر میں ہوگی۔

صدر بوتفلیقہ نے سوموار کے روز الجزائر کے آرمی چیف آف اسٹاف کے ساتھ ملاقات کی ہے اور اس کے بعد انھوں نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثناء الجزائری وزیراعظم احمد او یحییٰ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔النہار ٹی وی کے مطابق صدر نے ان کی جگہ نورالدین بدوی کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے اور انھیں کابینہ کی ازسرنو تشکیل کی دعوت دی ہے۔

الجزائری صدر سوئٹزر لینڈ میں کوئی دو ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد اتوار کو وطن لوٹے تھے۔ وہ گذشتہ ماہ معمول کے طبی معائنے کے لیے سوئٹزر لینڈ گئے تھے اور جنیوا یونیورسٹی اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے ۔ وہ 2013ء میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے جزوی طور پر معذور ہوچکے ہیں اور گذشتہ برسوں کے دوران میں کم کم ہی عوام میں نظر آئے ہیں۔ آخری مرتبہ وہ گذشتہ سال اپریل میں دارالحکومت الجزائر میں پہیّا کرسی (وہیل چئیر )پر دیکھے گئے تھے۔

الجزائر میں 22 فروری سے صدر بوتفلیقہ کے 18 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بہ طو ر امیدوار حصہ لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری تھے اور مظاہرین ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کررہے تھے ۔اس احتجاجی تحریک میں جامعات کے طلبہ پیش پیش رہے ہیں اور اس سے اظہار یک جہتی کے لیے الجزائر کے ایک ہزار سے زیادہ جج صاحبان نے بھی علمِ بغاوت بلند کردیا تھا اور انھوں نے کہا تھا کہ اگر علیل بوتفلیقہ پانچویں مدتِ صدارت کے لیے بدستور امیدوار رہتے ہیں تو وہ آیندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے فرائض انجام نہیں دیں گے مگر اب یہ انتخابات ہی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

دارالحکومت الجزائر اور دوسرے شہروں میں ہزاروں افراد ملک کی فرانس سے آزادی کے بعد سے برسراقتدار سیاسی اشرافیہ ، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے ۔ گذشتہ جمعہ کو الجزائر کے وسطی علاقے میں ہزاروں افراد نے صدر بوتفلیقہ کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی تھی اور یہ شہر میں گذشتہ 28 سال کے بعد عوامی طاقت کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

سوموار کی شب عبدالعزیز بوتفلیقہ کے بہ طور صدر امیدوار دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد سیکڑوں افراد الجزائر شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے مظاہرے شروع کردیے۔انھوں نے صدر کے فیصلے کو اپنی احتجاجی تحریک کی کامیابی قرار دیا ہے۔

Share this:
Narendra Modi Meeting
Previous Post سعودی وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
Next Post نہیں لگتا کوئی ڈیل ہو رہی ہے: بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو
Bilawal Bhutto - Nawaz Sharif Meeting

Related Posts

France Erupts: 1,200 Arrests, Limoges City Hall Destroyed

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پر تشدد، 1200 گرفتاریاں اور 150 پولیس اہلکار زخمی

October 18, 2026
Teen Loses Hand in Grenade Blast at Saint-Étienne Protest

سینٹ-ایٹیان میں پولیس گرینیڈ سے نوجوان کا ہاتھ اُڑ گیا، تفتیش شروع

October 18, 2026
Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.