geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نہیں لگتا کوئی ڈیل ہو رہی ہے: بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو

March 12, 2019 1 1 min read
Bilawal Bhutto - Nawaz Sharif Meeting
Share this:

Bilawal Bhutto - Nawaz Sharif Meeting

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سابق وزیراعظم سے ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی جس میں بلاول نے نوازشریف سے ان کی خیریت دریافت کی۔

نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف کی عیادت کے لیےکوٹ لکھپت جیل گیا، سیاسی اختلافات ہوتے ہیں،کچھ عرصے سے باہر تھا، میاں صاحب کی طبیعت کی خرابی کا پتا چلا۔

انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے تاریخی دن ہے،اسی جیل میں شہید ذوالفقار بھٹو بھی قیدرہے، پارٹی کی قیادت اور کارکن بھی اسی جیل میں قید رہے ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے میثاق جمہوریت پر بات چیت ہوئی، زیادہ تربات چیت ان کی صحت سے متعلق ہوئی، نوازشریف اپنے اصولوں پر قائم ہیں ،لگتا نہیں کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نوازشریف کافی بیمار لگ رہے تھے، ان کو بہترین علاج فراہم کیا جائے، جس علاج کا مطالبہ نوازشریف کر رہے ہیں وہ ان کو فراہم کیا جائے، دل کے مریض کودباؤ میں رکھنا تشدد کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام قیدی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونی چاہیے، بیمار قیدی کو علاج معالجہ کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، پاکستان انسانی حقوق کی بات کررہا ہے اور دوسری طرف تین بار وزیراعظم رہنے والے بیمار میاں صاحب جیل میں ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب سے سیاسی امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی بات ہوئی، آج کی سیاسی مشکلات اور نظام میں کمزوریوں کا حل نکالا جانا چاہیے، میاں صاحب سے متعلق لوگ سازشیں کررہے ہیں، نہیں سمجھتا کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے یا میاں صاحب سمجھوتا کرنے کے لیے تیار ہیں، میاں صاحب اپنے اصولوں پر کھڑے ہیں، وہ سمجھوتا کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتے، میاں صاحب نے کہا کہ وہ نظریاتی ہیں اور نظریاتی سیاست کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پارلیمنٹ میں حکومت پرت تعمیری تنقید کی، سمجھ نہیں آیا کہ اسد عمر میری تقریر پر تنقید کررہے تھے یا شاہ محمود قریشی کی تقریر پر، اگر اسد عمر انگریزی پر تنقید کررہے تھے تو مجھ سے زیادہ تو انگریزی شاہ محمود قریشی نے بولی، پڑھے لکھے جاہل وزیر اسد عمر کو دکھ ہورہا تھا کہ میں انگریزی میں بات کررہا ہوں، جس کمپنی میں اسد عمر کام کرتے تھے وہ کس زبان میں بات کرتے تھے؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے کہا میں بھٹو کا نام کیوں استعمال کرتا ہوں، کوئی انہیں بتائے کہ میں بھٹو زرداری استعمال کرتا ہوں۔

پی پی چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان نے تونوٹی فکیشن کے ذریعے اپنے والد کا نام ہی کاٹ دیا، نہیں چاہوں گا کہ خان صاحب کو بھی یہ وقت دیکھنا پڑے اور ان کے بچوں کو ادھر ادھر بھاگنا پڑے۔

واضح رہےکہ بلاول بھٹو کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

Share this:
Protest
Previous Post الجزائر : صدارتی انتخابات ملتوی، بوتفلیقہ بہ طور امیدوار دستبردار، وزیراعظم مستعفی
Next Post بھارت نے پاکستان جانے والے تین دریاں کا پانی روک دیا
Indien Pakistan Kashmir trockener Indus River

Related Posts

France Erupts: 1,200 Arrests, Limoges City Hall Destroyed

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پر تشدد، 1200 گرفتاریاں اور 150 پولیس اہلکار زخمی

October 18, 2026
Teen Loses Hand in Grenade Blast at Saint-Étienne Protest

سینٹ-ایٹیان میں پولیس گرینیڈ سے نوجوان کا ہاتھ اُڑ گیا، تفتیش شروع

October 18, 2026
Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.