geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت نے پاکستان جانے والے تین دریاں کا پانی روک دیا

March 12, 2019March 12, 2019 1 1 min read
Indien Pakistan Kashmir trockener Indus River
Share this:

Indien Pakistan Kashmir trockener Indus River

اسلام آباد (جیوڈیسک) پلوامہ واقعے کے بعد بھارت و پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے پاکستان کی طرف جانے والے تین دریاں کا پانی روک دیا ہے۔ سندھ طاس منصوبوں کا جائزہ کے لیے بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس قدم سے سن 1960 کے سندھ آبی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی کیونکہ جن تین دریاں (ستلج، راوی اور بیاس) کا پانی روکا گیا ہے، معاہدے کے تحت بھارت ان کا پانی استعمال کر سکتا ہے۔
بھارت کے آبی وسائل کے جونیئر وفاقی وزیر ارجن رام میگھوال نے پاکستانی سرحد سے ملحق صوبہ راجستھان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس تازہ ترین پیش رفت کی اطلاع دی۔ میگھوال نے بتایا، بھارت نے تین مشرقی دریاں کے صفر اعشاریہ پانچ تین ملین ایکٹر فٹ پانی کو پاکستان کی طرف جانے سے روک دیا ہے اور اب یہ پانی بھارت میں ذخیرہ کیا جا رہا ہے ۔ جب کبھی راجستھان اور بھارتی پنجاب کو ضرورت ہوگی، تو اس پانی کو پینے اور آب پاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 14فروری کو پلوامہ حملہ کے بعد، جس میں بھارتی نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے پینتالیس جوان مارے گئے تھے، آبی وسائل کے وفاقی وزیر نیتن گڈکری نے اعلان کیا تھا کہ بھارت نے سندھ آبی معاہدے کے تحت دریاں میں اپنے حصے کے پانی کو پاکستان کی طرف جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سن 1960 کے سندھ آبی معاہدے کے مطابق مغربی دریاں یعنی سندھ، جہلم اور چناب کا پانی پاکستان استعمال کرے گا جب کہ مشرقی ندیوں یعنی ستلج، راوی اور بیاس کا پانی بھارت کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ مشرقی دریاں کے پانی کے تقریبا پینتیس ملین ایکڑ فٹ حصے پر تکنیکی لحاظ سے بھارت کا حق ہے۔ اس میں سے پچانوے فیصد پانی بھارت استعمال کرتا رہا ہے جب کہ صرف پانچ فیصد پانی پچھلے ساٹھ برسوں سے پاکستان کی طرف جا رہا ہے۔

گزشہ ماہ آبی وسائل کے وفاقی وزیر نتن گڈکری نے ٹوئیٹ کر کے کہا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے اپنے حصے کے پانی کو پاکستان کی طرف جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس پانی کا رخ موڑ دیں گے اور اسے جموں و کشمیر اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کو سپلائی کریں گے۔

اس دوران سندھ طاس منصوبوں کا معائنہ کرنے کے لیے اسی ماہ پاکستان جانے والی اپنی ٹیم کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب یہ دورہ مارچ 2020 تک ہی ممکن ہو سکے گا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے جنوری کے آخری ہفتے میں چناب پر زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیا تھا۔ اس وقت پاکستان کے انڈس کمشنر سید محمد مہر علی شاہ اور بھارتی کمشنر پی کے سکسینا نے اپنے مشیروں کے ساتھ چناب ندی پر بھارت نگرانی میں زیر تعمیر پاکل ڈل، رتال اور لوور کلانی پن بجلی منصوبوں کا معائنہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے بگلیہار پن بجلی پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا تھا اور بھارتی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ سندھ آبی معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے کمشنرز ہر پانچ برس میں ایک دوسرے کے دریاں کا معائنہ کر سکتے ہیں تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ دونوں ملکوں میں دریاں پر کس طرح کے ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔ موجودہ پانچ سالہ مدت مارچ سن 2020 میں ختم ہو رہی ہے۔

دریں اثنا بھارتی حکام سکھوں کے مقدس مقام کرتار پور میں کوریڈور کھولنے کے سلسلے میں ضابطوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے چودہ مارچ کو اٹاری آنے والے پاکستانی وفد کے خیر مقدم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود عوامی سطح پر رابطے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں قوم پرست ہندو تنظیمیں اور بالخصوص حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے ایک عرصے سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ وہ بھارت کو سندھ آبی معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ ہونے کا مشورہ بھی دیتی رہی ہیں۔ دوسری طرف پاکستان پہلے ہی متنبہ کر چکا ہے کہ اگر بھارت اس معاہدے سے الگ ہوتا ہے تو اس کے اس فیصلے کو اقدام جنگ تصور کیا جائے گا۔

بھارت میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر نئی دہلی حکومت نے اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا تو اس کے دور رس اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اور بھارت کو عالمی برداری کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ بھارت کے اس طرح کے کسی بھی فیصلے سے اسے اپنے ایک دوسرے پڑوسی چین کی بھی ناراضی مول لینی پڑے گی۔

Share this:
Bilawal Bhutto - Nawaz Sharif Meeting
Previous Post نہیں لگتا کوئی ڈیل ہو رہی ہے: بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو
Next Post مستحکم افغانستان کی چابی پاکستان میں ہے، جرمن وزیر خارجہ
Aschraf Ghani

Related Posts

France Erupts: 1,200 Arrests, Limoges City Hall Destroyed

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پر تشدد، 1200 گرفتاریاں اور 150 پولیس اہلکار زخمی

October 18, 2026
Teen Loses Hand in Grenade Blast at Saint-Étienne Protest

سینٹ-ایٹیان میں پولیس گرینیڈ سے نوجوان کا ہاتھ اُڑ گیا، تفتیش شروع

October 18, 2026
Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.