geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مستحکم افغانستان کی چابی پاکستان میں ہے، جرمن وزیر خارجہ

March 12, 2019 1 1 min read
Aschraf Ghani
Share this:

Aschraf Ghani

افغانستان (جیوڈیسک) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے افغان شہر مزار شریف میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود جرمن مشن میں توسیع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغانستان میں قیام امن اور خطے میں معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے آج بروز پیر شمالی افغان شہر مزار شریف میں جرمن فوجیوں سے ملاقات کی اور اُن کی افغانستان میں خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ افغانستان میں جرمن افواج کے مشن کی مدت رواں ماہ کے آخر اکتیس مارچ تک ختم ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ابھی جرمن افواج واپس بلائی گئیں تو اب تک حاصل کی گئی تمام کامیابیاں ضائع ہوجائیں گی۔ افغانستان میں جرمن افواج کی تعیناتی میں توسیع کا معاملہ ابھی جرمن وفاقی پارلیمان میں زیر غور ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں جرمن وزیر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے آج ملاقات کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ہائیکو ماس نے افغان صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ جرمنی افغانستان میں جمہوری عمل میں تسلسل اور اصلاحات کی توقع رکھتا ہے۔

افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے تحت جرمنی کے ایک ہزار تین سو فوجی اہلکار تعینات ہیں جو طالبان کے خلاف جاری جنگ میں افغان سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔

ہائیکو ماس افغانستان کے بعد پاکستان جائیں گے۔ قبل ازیں جرمن دارالحکومت برلن میں افغانستان اور پاکستان کے دورے سے پہلے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس دورے کا مقصد ایک واضح پیغام بھیجنا ہے کہ جرمنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے پر ثابت قدم ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو بھی سراہا۔ ان کے بقول، ’’جرمنی افغانستان میں جاری تنازعات کے پر امن حل اور خطے کی معاشی ترقی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔‘‘

برلن میں گفتگو کے دوران ہائیکو ماس نے مزید کہا کہ مستحکم افغانستان کی چابی پاکستان میں ہے۔ جس کی وجہ سے وہ افغانستان کے دورے کے بعد اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے۔ ہائیکو ماس کے بقول وہ اسلام آباد اور کابل حکومت کے مابین تعاون کو یقینی اور مضبوط بنانے پر زور دیں گے۔

علاوہ ازیں جرمن وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد اور دہلی حکومت کو مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہییں۔ ہائیکو ماس کے مطابق خطے میں استحکام کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو فائدہ ہوگا اور آبادی کے اعتبار سے دنیا کا چھٹہ بڑا ملک پاکستان بطور پارٹنر بھرپور صلاحیت کا حامل ہے۔

Share this:
Indien Pakistan Kashmir trockener Indus River
Previous Post بھارت نے پاکستان جانے والے تین دریاں کا پانی روک دیا
Next Post بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات: تیمار داری یا سیاست؟
Nawaz Sharif

Related Posts

France Erupts: 1,200 Arrests, Limoges City Hall Destroyed

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پر تشدد، 1200 گرفتاریاں اور 150 پولیس اہلکار زخمی

October 18, 2026
Teen Loses Hand in Grenade Blast at Saint-Étienne Protest

سینٹ-ایٹیان میں پولیس گرینیڈ سے نوجوان کا ہاتھ اُڑ گیا، تفتیش شروع

October 18, 2026
Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.