geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی: سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنیوالے 3 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

March 12, 2019 1 1 min read
Police Man
Share this:

Police Man

کراچی (جیوڈیسک) ساحل سمندر پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

کراچی پولیس کے اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں اور سی ویو کے ساحل پر شہریوں کو ہراساں کرنے سے باز نہ آئے۔

ضلع جنوبی کے پولیس اہلکاروں نے سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر شہری کی جانب سے ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکاروں نے میاں بیوی پر تشدد کیا۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو نہ صرف دونوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ شہریوں کی جانب سے میاں بیوی بتائے جانے پر بھی پولیس اہلکار خاتون سے دست اندازی کرتے رہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے واقعے کا نوٹس لے کر چاروں اہلکاروں کو معطل کیا تھا اور ان کی برطرف کا بھی اعلان کیا تھا۔

تاہم ابتدائی طور پر تین اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق برطرف اہلکاروں میں احمد خان، زاہد علی اور قربان علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تین اہلکار اے ایس آئی ذوالفقار علی، احمد خان اور قربان علی کوارٹر گارڈ ہیں جب کہ زاہد علی فرار ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے والے چند پولیس اہلکار تھے، اہلکاروں نے بھتہ مانگنے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث اے ایس آئی ذوالفقار پہلے بوٹ بیسن تھانے میں تعینات تھا، ذوالفقار پولیس اہلکار احمد خان، زاہد اور قربان کے ساتھ سی ویو پر گیا، ذوالفقار، احمد خان اور قربان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس اہلکار قربان واقعے میں نہیں تھا لیکن گینگ میں ساتھ تھا، پولیس اہلکار زاہد فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پیر محمد شاہ نے کہا کہ کوشش کریں گے شکایت کرنے والے مقدمہ درج کرائیں تاکہ سخت کارروائی ہوں۔

Share this:
Combat Aircraft
Previous Post سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے: بائیس یمنی بچے، خواتین ہلاک
Next Post مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی ابتر، مسئلے پر مذاکرات ہونے چاہئیں: جرمن وزیرخارجہ
German Foreign Minister - Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

France Erupts: 1,200 Arrests, Limoges City Hall Destroyed

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پر تشدد، 1200 گرفتاریاں اور 150 پولیس اہلکار زخمی

October 18, 2026
Teen Loses Hand in Grenade Blast at Saint-Étienne Protest

سینٹ-ایٹیان میں پولیس گرینیڈ سے نوجوان کا ہاتھ اُڑ گیا، تفتیش شروع

October 18, 2026
Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.