geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جعلی اکاؤنٹس: زرداری، فریال کی ضمانت منظور، کیس منتقلی پر امتناع کی درخواست مسترد

March 19, 2019 2 1 min read
Asif Zardari and Faryal Talpur
Share this:

Asif Zardari and Faryal Talpur

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع دینے کی آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست مسترد کردی تاہم عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ بینکنگ کورٹ میں چیئرمین نیب نے کیس منتقلی کی درخواست دائر کی، سپریم کورٹ نے اس کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا ہی نہیں تھا، نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی، سپریم کورٹ نے کیس ٹرانسفر کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ میں یہ نقطہ اٹھایا؟ اس پر فاروق نائیک نے کہا کہ یہ معاملہ تھا ہی نہیں، سپریم کورٹ نےجب درخواستوں کو نمٹا دیا تو نیب چیئرمین نے بینکنگ کورٹ میں درخواست دی۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کیس کا پورا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کی زبانی درخواست مسترد کردی اور عدالت نے نیب کو 26 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

جب کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع دینے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

عدالت نے کہا کہ فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب آصف زرداری نے نیب کے کال اپ نوٹس کو بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کوطلب کر رکھا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر سابق صدر بھی سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آصف زرداری کو نیب کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے نیب انکوائری میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 روز کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور دونوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ کراچی کی بینکنگ کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جسے آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

گزشتہ روز ایف آئی اے نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

Share this:
Society
Previous Post جھوٹ پر مبنی معاشرہ کی ہلاکت خیزیاں
Next Post ملی یکجتی کونسل کے زیر اہتمام سیمینار آزادی کشمیر اُبھرتا ہوا سورج
Seminar

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.