geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سپورٹس فیسٹویل میں ہر کھلاڑی کے نام کا پودا

March 24, 2019 0 1 min read
Plantation Campaign
Share this:

Plantation Campaign

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

گزشتہ آٹھ ماہ میں حکومت کی کارکردگی کیسی رہی اس پر ہر روز اخبارات میں تبصرے ،بیانات اورکالم لکھے جارہے ہیںپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سال ماہ ستمبر میں موسم برسات کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا اگرچہ ماہ جولائی اور اگست میں معمول کے مطابق موسم برسات کی شجر کاری مہم جاری تھی وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں 10 ارب پودے لگائے جانے کی نوید سنائی تھی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا تھا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے اور اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ انہوںنے شہروں، جنگلات اور خالی علاقوں میں شجرکاری مہم کو بھر پور طریقہ سے چلانے کے واضح احکامات بھی دیے ،حکومت کی سرسبز پاکستان مہم کو زندگی کے تمام شعبہ جات کی جانب سے مکمل پزیرائی حاصل ہوئی۔

ماہ فروری میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی سال میں دوسری شجر کاری مہم کا آغاز ہو جاتا ہے اب کی بار بہار کے موسم کی شجر کاری مہم کو کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا نام دے دیا گیا تمام سرکاری اداروں اور غیر سرکاری اداروں میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں اگرچہ صفائی مہم زیادہ کامیاب نظر نہیں آتی موسم بہار (فروری ،مارچ )میں اکثر تعلیمی اداروں میں سالانہ سپورٹس فیسٹویل کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے امسال جن تعلیمی اداروں میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے وہاں پودے لگانے کی مہم بھی عروج پردیکھنے کو ملی ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے پودے لگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،9 فروری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کو پلانٹ فار پاکستان کا نام دیا گیا ایک معتبر اخبار کی خبر کے مطابق سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت تین ماہ میں 15 کروڑ درخت لگائے جائیں گے اس مہم کا آغاز وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ بلوکی میں پودا لگا کرکیا تھا۔

راقم الحروف کو گزشتہ دنوں سابقہ سالوں کی طرح تعلیمی اداروں کے سالانہ سپورٹس فیسٹویل کی تقریبات میں شرکت کے دعوت نامے ملے جس میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کھیل کے ساتھ طلبا وطالبات نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رکھا ہے پہلی تقریب جس میں شرکت کا موقع ملا وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ کی تھی جسکی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ،پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے پودے لگا کر سپورٹس فیسٹویل کا باقاعدہ آغاز نئے انداز میں کیا اختتامی تقریب میں بھی یہ ہی کچھ دیکھنے کو ملا جب مہمان خصوصی وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کالج کے احاطہ میں پودا لگا یا ،سانچ کے قارئین کرام ! اب کچھ احوال سپورٹس فیسٹویل کی تقریبات کا جو کہ یکے بعد دیگرے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ اور اوکاڑہ یونیورسٹی میں منعقد ہوئے ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے اکسٹھ ویں سالانہ سپورٹس کی اختتامی تقریب سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر ظفر علی ٹیپو ،پروفیسر ریاض خان،سابق اولمپین وپاکستان تحریک انصاف بانی رکن مظہر ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کے بعد صحت مند جسم ہی معاشرے میںمثبت رویوں کے فروغ کا ضامن ہے ،تعلیمی اداروں میںکھیلو ںکی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے فلاحی اداروں اور سماجی شخصیات کا تعاون بھی ضروری ہے۔

معاشرے سے منشیات کے استعمال سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کی تدارک کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کالج کے سالانہ سپورٹس کے آخری دن دوسو میٹر ،سو میٹر،کالج ہذا کے اسٹاف کی ریس ،چاٹی بریکنگ ،مہمانان اعزاز کی میوزیکل چیئر کے مقابلے منعقد کیے گئے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر معاشرے سے منفی رویوں کے خاتمے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے طلبہ کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے کھیلوں سے صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا ہونے کے ساتھ طلبہ میں میل جول، معاشرتی رکھ رکھاؤ، اخلاق اور اعتماد سازی میں بھی اضافہ کا سبب بنتے ہیں کھیلوں کے مقابلہ جات ذہنی و جسمانی ورزش کا بھی باعث بن کر صحت مند، توانا اور چاق و چو بند معاشرہ تخلیق کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں،کسی بھی کھیل میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوسرے کی جیت کو تسلیم کرناطلبہ میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتا ہے جس سے معاشرہ میں مثبت سرگرمیاں بھی فروغ پاتی ہیں اورطلبہ ہائر ایجوکیشن میں شاندار نتائج بھی دیکھاتے ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ظفر علی ٹیپو نے کہا کہ کھیل انسان کی شخصیت کو سنوارنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروانے سے طلبہ میں فرماں برداری ، تحمل مزاجی ، صبر اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے اور ہر کھیل کے اپنے قوائد و ضوابط ہوتے ہیں جو کہ کھلاڑی کو نظم و ضبط کا پابند بناتے ہیںجس سے طلبہ میں زندگی کے ہر میدان میں نظم وضبط پیدا ہوتا ہے ،سابق اولمپین مظہرساہی نے کہا کہ جن ممالک میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سربراہی ایک سپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ہے جس قدر انہیں ملک کے مستقبل کے نونہالوں کی جسمانی و ذہنی صحت کی فکر ہے وہ قابل تعریف ہے جس کے لئے انھوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے انعقاد کو بھی اہمیت دے رکھی ہے۔

دو روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کے مقابلہ جات میں آٹھ سو میٹر ریس ،شوٹ پٹ ،دو سومیٹر ریس ،لانگ جمپ ،بوری ریس ،سو میٹر ریس ،تھری لیگ ریس ،،چار سو میٹر ریس کے طلبہ وطالبات کے الگ الگ مقابلہ جات منعقد ہوئے تقریب کے اختتام پرکھیلوں کے مقابلو ںمیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات ، اساتذہ کرام ،سماجی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں سمیت کالج کے کلریکل سٹاف ،درجہ چہارم کے ملازمین میں شیلڈز سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ،دو روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کے مقابلہ جات میں چھ ہزار سے زائد طلبا وطالبات سمیت معززین شہر نے پرنسپل اور کالج اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور کھیلوں میں دلچسپی لی ،قبل ازیں مہمان خصوصی نے کلین اینڈگرین مہم کے حوالہ سے کالج کے احاطہ میں پودا لگایا،دوسری اہم تقریب اوکاڑہ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز تھے انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ یونیورسٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا تاکہ طلبا کو اعلیٰ تعلیمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ حکومت ایسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس سے طلبا کواس طریقے سے تیار کیا جائے کہ وہ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کہ بعد نوکری کی تلاش میں ادھر اُدھر نہ بھاگیں بلکہ نوکری ان کے پیچھے بھاگے اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلبہ میں بہت سی صلاحیتیں دیکھی ہیںان صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت تعلیمی معیار کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنارہی ہے موجودہ حکومت فروغ تعلیم کیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ھے ملک بھر میں اعلی تعلیم کے لیے سٹینڈرڈ کے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے اس موقع پر وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے بھی خطاب کیا یونیورسٹی کی کارکردگی اور معیار تعلیم کو مزیدبہتر بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ،تقریب میں ساہیوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمد ناصرافضل، لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرفرخندہ منظور،پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج ظفر علی ٹیپو ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رابعہ اختر ،معروف کمپیئر پروفیسر ریاض خان ، سابق اولمپین مظہر ساہی ،یونیورسٹی کے میڈیا کوارڈینیٹر رانا جاوید رشید ،شرجیل احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد مقبول ،پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت ،ضلع انتظامیہ کے عہدیداران، یونیورسٹی کے اساتذہ کرام ،سیاسی ،سماجی شخصیات ، صحافیوں سمیت طلبہ کے والدین نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلبا وطالبات نے رنگارنگ مارچ پاسٹ کیا ڈھول کی تھاپ پرگھوڑوں کے ڈانس اوربگھیوں میں طلبہ کی گرائونڈ میں آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ،سپورٹس فیسٹویل میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا وطالبات نے رنگین ملبوسات میں تقریب کو پر رونق بنائے رکھاطلبہ نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ پنجاب ہائرایجوکیشن اورسیاحت کے منسٹرراجہ یاسر ہمائیوں سرفرازنے تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا اور بازو میں بدستور تکلیف ہے
Next Post سیاہ روپ کے طور پر، کالے دھبے کی مانند
Bilawal Bhutto

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.