geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ ماڈل ٹاؤن اور بے بس قانون

March 26, 2019 0 1 min read
Tragedy Model Town
Share this:

Tragedy Model Town

تحریر : صادق مصطفوی

قانون کی بے بسی ہی کہیں گے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ٹی وی چینل کے کیمروں کے سامنے 14 لوگوں کو ابدی نیند سلا دیا جاتا ہے اور آج تک ایک بھی گرفتاری عمل میں نہیں آتی،یہ قانون کی بے بسی ہی ہے کہ FIR کیلئے 70 دن کا دھرنا دینا پڑہتا ہے ، قانون کی بے بسی نہیں تو کیا ہے کہ شہباز شریف کا اپنی مرضی کا جوڈیشل کمیشن بنانا اور اپنی ہی طرف اٹھتی ہوئی انگلی دیکھ کر نجفی رپورٹ پبلش کرنے سے روک دینا،اس کو قانون کی بے بسی ہی کہیں گے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شامل پولیس افسران کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم بس حکم ہی بن کر رہ جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی نشاندہی کرنے کے باوجود ان کو سیکرٹری داخلہ جیسے اہم عہدوں سے نوازنے پر پاکستان کا وزیر اعظم مجبور نظر آتا ہے۔

پاکستان میں بہت سے حادثات رونمائے ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ داخل دفتر ہو جاتے ہیں۔ جس کی واضح مثال 19جنوری2019 کو ہونے والا سانحہ ساہیوال ہے ۔ جس میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے سر عام پبلک میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا ہر جانب اس کی مذمت کی گئی اور ذمہ دارن کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آیا۔ ۔ ۔ لیکن پھر وہ ہی ہوا جو ماضی کی حکومتوں میں ہوتا رہا۔ ۔ اہلکاروں کو معطل کیا گیا ، تفتیش ہوئی ، تحقیقی کمیٹی تشکیل دی گئی اور آج یہ کیس کہاں ہے اس کی کیا اپ ڈیٹ ہے اس سے سب بے خبر ہیں۔

لوگ اس کو ہمیشہ کی طرح بھول کراپنی روزمرہ کی زندگی میں مصروف ہو چکے ہیں۔لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایسا سانحہ ہے جو کہ تقریباً 5سال گزرنے کے باوجود آج بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ اس سانحہ کے ذمہ دارن کے سروں پر موت کی تلوار بن کر موجود ہے۔17جون 21014 کو اقتدار کے نشے میں صاحب اختیار نے خون کی جو ہولی کھیلی تھی وہ خون آج بھی ان کا پیچھا کر رہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کے خون کا سودا نہیں کیا بلکہ آج بھی قصاص کیلئے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں قانون کی بے بسی پر تو کئی مثالیں موجود ہیں لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن نے قانون کی بے بسی کو پوری دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔ جب اس سانحہ کی FIR کیلئے 70دن کا دھرنا دینا پڑا اور اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کی مداخلت پر FIR درج ہوئی۔ لیکن FIR سے زیادہ کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ بعد میں سابقہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والی کی بیٹی بسمہ امجد سے انصاف کا وعدہ کیا گیا ۔ لیکن وہ بھی صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود رہا۔

عمران خان اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی طرف سے اپوزیشن میں رہتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے کیے جانے والے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے موجودہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایک نئی JITتشکیل دی گئی ۔ اس JIT کی طرف سے پہلی بارسانحہ ماڈل ٹاؤن کی FIR میں نامزد سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں جا کر تفتیش کی گئی اور ان سے میڈیا رپورٹس کے مطابق 25سوالات کئے گئے ۔ اور پھر اچانک پنجاب حکومت کو کوئی نوٹس جاری کئے بغیر لاہور ہائی کورٹ کا ایک فل بنچ تشکیل دیا جاتا ہے اور حکومتی موقف سننے بغیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی JIT کو کام سے روک دیا جاتا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی موجودہ صورت حال میں یوں کہیں کہ “کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ” تو غلط نہ ہو گا ۔ اس سانحہ کی جو رپورٹ اشرافیہ کی طرف اشارہ کرتی نظر آتی ہے اس کو روک دیا جاتا ہے۔ اگر اس وقت کے صاحب اقتدار اس سانحہ میں ملوث نہیں ہیں تو پھر صاف شفاف تحقیقات میں روکاوٹیں کس لیے پیدا کرتے ہیں؟ بے بس قانون کو اپنے اشاروں پر کیوں گھماتے ہیں؟ سانحہ ماڈل میں جن لوگوں کو جان سے ماراگیا ان کو انصاف تو ملے گا ۔ اگر ہمارے قانون کے اداروں نے نہ دیا تو روز قیامت اللہ کی بارگاہ سے ضرور ملے گا لیکن پھر صرف سانحہ برپا کرنے والے ہی نہیں بلکہ ان کو بچانے والے بھی عدالت خداوندی میں کھڑے ہوں گے۔
Muhammad Sadiq

تحریر : صادق مصطفوی

Share this:
New Zealand Masjid Firing
Previous Post کیا مسلمان ہی دہشت گرد ہے
Next Post قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف آج سیریز میں رہنے کیلئے بقا کی جنگ لڑے گی
Australia vs Pakistan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.