geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیاست عجب کھیل

March 30, 2019 0 1 min read
Politics
Share this:

Politics

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

سیاست ایک عبادت ہے۔ یہ ایک نعرہ ہے۔ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کا ایک انتخابی نعرہ ورنہ دیکھا جائے تو اس میں کسی بھی صورت حقیقت نہیں رہی۔ نہ ہی معاشرتی سچائیوں سے اس کا دور دور تک واسطہ رہا ہے۔ کیوں کہ ہمارے معاشرے میں سیاست کو ایک گالی بنا دیا گیا ہے(جو سیاستدان ابھی بھی سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، اور اس شعبے میں عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آتے ہیں وہ آج بھی سیاستدانوں کی بھیڑ چال میں نمایاں شناخت رکھتے ہیں، اور عوام ان کی دل و جاں سے عزت بھی کرتے ہیں)۔ عمومی طور پہ یہ تاثر تقویت پاتا جا رہا ہے کہ سیاست مفادات کا ایک کھیل بن کے رہ گیا ہے جس میں عوام کی حیثیت ایک تماشائی سے بڑھ کے کچھ نہیں ہے۔ تماشائی بھی وہ جنہیں نعرے لکھ کے دیے جاتے ہیں، فقرے بتائے جاتے ہیں کہ اس کے سوا کچھ نہیں کہنا، فرامین سکھائے جاتے ہیں کہ اس سے باہر نکلنا آپ کے لیے شجر ممنوعہ جیسا ہے ۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ عوام ہرگز اپنی سوچ کو بروئے کار لاتے ہیں عقل کے مطابق فیصلے نہ کر پائیں۔ اور بلا چوں چراں وہ مانیں جو ان کے ہر دل عزیز سیاستدان ان سے کہیں اور بس۔

سیاسی بلوغت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجے کہ جو اُردو درست تلفظ سے بول نہیں سکتے وہ ہمارے مستقبل کے حکمران بننے کے سپنے سجائے عوام کے جم غفیر سے موبائل مارکہ خطابات کر رہے ہیں اور ہمارے قلوب و اذہان کو قید کی سند دے رہے ہیں۔ جن کی اپنی جائیدادیں دنیا کے کئی ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں، وہ ہم کو یہ سبق دیتے ہیں کہ بھیا آپ و طن سے محبت کیجیے، آپ ٹیکس سے ہم کو نوازیے کہ ہمارے اللے تللے پورے ہوتے رہیں۔ باقی ٹھہرے آپ معصوم اور بھولے عوام آپ کا کیا ہے آج مرے کل دوسرا دن ۔ اور عوام سیاستدانوں کے ہاتھ ہوا میں لہرا کے ان کی طرف اچھالی جانے والی ایک مسکراہٹ سے ہی ان پہ فدا ہونے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ کیوں کہ عقلی ، شعوری، فکری لحاظ سے ہم ایک جمود کا شکار ہیں۔ ایسا جمود جس نے ہماری سوچ کو سلب کر لیا ہے۔ ہمیں معلوم بھی ہوتا ہے کہ یہ بندہ ہمارے حق میں ٹھیک نہیں ہے لیکن کیوں کہ ہمیں اس کے باپ ، اس کے دادا، اس کے پردادا، اس کے چچا، اس کے ماموں، اس کے بھائی سے پیار ہوتا ہے لہذا ہم پہ لازم ہے کہ ہم اس کی محبت کا راگ بھی الاپیں۔ اور اپنی غیر مشروط حمایت کا نہ صرف یقین دلائیں، بلکہ ہر ممکن کوشش کریںگے کہ اپنی جان پہ بن آئے لیکن اس سیاستدان پہ حرف نہ آئے۔

پاکستان کے سیاسی معیارات کی بلوغت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجیے کہ یہاں من پسند سیاستدانوں کی کرپشن کا دفاع کرنے میں بھی ہاتھا پائی ہو جاتی ہے۔ جس کے نزدیک اس کا سیاسی راہنما قائد محبوب ہے اس کے خلاف وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوتا۔ آپ اس کارکن کے سامنے ثبوتوں کا انبار لگا دیں، فائلوں کے بنڈل کے بنڈل اس کے سامنے ڈھیر کر دیں جن میں اس کے محبوب قائد کے خلاف حقیقی معنوں میں ثبوت موجود ہوں کہ کیسے اس نے اس وطن کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، کیسے اس نے عوام کا حق اپنے غیر ملکی بینک اکائونٹس میں جمع کیا، کیسے اس نے عوامی فلاح کے منصوبوں کارخ اپنی زمینوں کی جانب موڑ دیا، کیسے کیسے اور کب کب اس محبوب قائد نے عوامی فلاح پہ خرچ ہونے والی رقم اپنی نام نہاد سیکیورٹی پہ خرچ ڈالی، اور کس کس منصوبے میں کتنا کتنا کمیشن حاصل کیا، اس سیاسی کارکن کی آنکھوں پہ محبت کی پٹی، اور عقل پہ عشق کا پردہ پڑا ہو گا کہ وہ ماننے کے بجائے الٹا آپ کا گریباں تھام لے گا اور تب تک نہیں چھوڑئے گا جب تک آپ اس کے کرپٹ قائد کو سچائی کا دیوتا نہیں کہہ دیتے۔ کیوں کہ وہ اپنے گھر میں سگے بھائی کے خلاف شاید آپ کی کہی ہوئی بات پہ من و عن یقین کر لے لیکن وہ آپ کے منہ سے اپنے قائد کے خلاف سچی بات بھی سننا گوارا نہیں کرئے گا۔ یہ ہمارے ہاں کہ سیاسی رویے ہیں۔ یہ ہمارے ہاں کی سیاسی روایات ہیں۔ جو ہمارے سیاستدانوں کو باز رکھنے میں ناکام ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے سیاستدان ابھی بھی ہاتھ کھینچنے کو تیار نہیں ہیں اور عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

یاد آیا بلاول کے ٹرین مارچ کے آج کل بڑے چرچے ہیں۔ جی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کے، جو بھٹو بھی ہیں اور زرداری بھی۔ اور اندازہ لگائیے کہ جو لوگ یہ توقع کیے بیٹھے تھے کہ اب کم از کم عوام ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ کیوں کہ عقل کا تقاضا بھی یہی ہے کہ جہاں سے ایک دفعہ نقصان اُٹھا لیا جائے وہاں دوبارہ رُخ کرتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے لیکن توقع لگانے والوں کو عقل ہے کہاں، وہ دماغ سے سوچتے ہی کہاں ہیں، وہ تو کسی کے بھائی، کسی کے باپ، کسی کے بیٹے کی محبت میں ایسے گرفتار ہوئے بیٹھے ہیں کہ وہ سامنے موجود شخص کو تو دیکھتے ہیں نہیں، اور خود بے وقوف بننے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہیں اس سے غرض ہی نہیں کہ ان کا محبوب قائد تقریر کرتے ہوئے کوشش کرتا ہے کہ عوام سے دور ہٹ کے کھڑا ہو اور محافظ ایک ایسا حلقہ بنائے ہوئے ہوں جو عوام کو پاس بھی نہ پھٹکنے دیں، عوام تو بس نعرے لگائے جائیں گے، اپنی بے وقوفی پہ خود ہی بھنگڑے ڈالے جائیں گے۔
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Shabbir Ahmed Siddqui
Previous Post پی ایم اے غریبوں کو حکومت میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے : صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی
Next Post کابل حکومت کا غیر ذمے دارنہ رویہ
Ashraf Ghani

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.