geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تمغہء امتیاز! اصل حق دار کون؟

March 30, 2019 0 1 min read
Tamgha e Imtiaz
Share this:

Tamgha e Imtiaz

تحریر : نسیم الحق زاہدی

تمغہء امتیاز (TamghaـiـImtiaz)، پاکستان میں سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے۔ اِس کا ترجمہ تمغائے فضیلت بھی کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو حکومتِ پاکستان عسکری اور سِول شخصیات کو عطا کرتی ہے۔ سِول شخصیات کو یہ اعزاز اْن کی اَدب، فنونِ لطیفہ، کھیل، طب یا سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اِس اعزاز کا اعلان سال میں ایک دفعہ یومِ آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان اس اعزاز سے منتخب شخصیات کو نوازتے ہیں۔اس بار بھی حکومت پاکستان نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کو ملکی اعلیٰ ترین سول ایوارڈز مختلف شعبہء ز ند گی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو نوازے گئے اور موجودہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ ایوارڈ دئیے ۔لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس بار کچھ زیادہ ہی ناانصافی سے کام لیا گیا ہے بلکہ دوسرے لفظوں میں اس بار تمغہء امتیاز کا مذاق اڑایا گیا اور صرف دوستی ، تعلقات کی بنا پر بالخصوص شوبز میں ایسے لوگوں کو یہ تمغہ ملا جو یقیناً اس کے ہر گز حقدار نہیں تھے جس کی مثال ٹی وی اور فلم کی اداکارہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنا ہے ۔جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے دیگر فنکاروں اور ستاروں نے حکومت کے اس فیصلے پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کیا ہے۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اکثر افراد کا کہنا ہے کہ چند آئٹم سانگ اور ڈراموں کے علاوہ کچھ کمرشلز کرنے والی اداکارہ کا تمغہ امتیاز کے لئے انتخاب نے تمام فنکاروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے خلاف سوشل میڈیا صارفین بھی سراپا احتجاج ہیں اور ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایسے فنکار جو کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں انہیں آج تک کوئی سول ایوراڈ نہیں ملا اس لئے حکومت کے ایک جونیئر اداکارہ کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کے فیصلہ پر سوالات اٹھائے جانا قدرتی امر ہے۔یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر چند ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ نے ایسا ملک و قوم کے لئے کیا کیا کہ انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تھما دیا گیا ۔ آپ نے کونسی انسانی خدمات سرانجام دی ہیں؟ کونسا ایسا معرکہ سر کیا ہے؟ ہاں اتنا ضرور کیا ہے کہ پاکستانی فلموں میں آئٹم سونگ انہی اداکارہ کی ایجاد ہے اور وہ فلموں میں ہونے والی والگریٹی کی زمہ دار ہے۔چند یہی ایسے لوگ ہوں گے جنہوں نے انہیں فخر پاکستان قرار دیا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں نے تبصرے کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘تمغہ امتیاز’ کا مقام بہت بڑا ہے جس کے لیے لازوال خدمات انجام دینی پڑتی ہیں، اداکارہ نے کا مختصر فلمی کیرئیر ہے، اس لیے تمغہ امتیاز کے اصل حقدار اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی تھے۔تحریک جوانان پاکستان کے چئیرمین محمد عبداللہ گل نے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اس ناانصافی پر مبنی حکومتی فیصلے کے خلاف مہم چلائی کہ کیا دشمن کا طیارہ تباہ کرنے والے ہمارے قومی ہیرو اسکورڈان لیڈر حسن صدیقی ہی حقدار بنتے تھے۔بلاشبہ ان کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نسیم الحق زاہدی سمیت ان کی پوری تحریک نے قوم کو شعور دیا کہ وہ اس اہم ترین قومی ایوارڈ میں ہونے والی کرپشن پر آواز اٹھائی۔اس بارے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ہم لوگ یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا کرپشن کی صرف یہی ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کے گرد شکنجہ کس دیا جائے اور خود اپنے دور اقتدار میں وزیر اعظم صاحب آپ اپنی ناک تلے ہونے والی کرپشن کونظر انداز کر دے۔کیا ہمارے ملک میں قوم کے لئے لازوال خدمات انجام دینے والے قومی ہیروز کا قحط پر گیا ہے کہ اب سب سے بڑا قومی ایوارڈ میں سے میرٹ ہی ختم کر دیا گیا ہے۔

جب رواں سال چودہ اگست کو ان ناموں کی نامزدگی کی گئی تھی تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے بڑے طمطراق سے کہا تھا کہ انہوں نے سول ایوارڈ کی تقسیم میں پائے جانے والے سقم دور کرنے اور ایوارڈ کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر ایک جائزہ کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے اور یہ بھی کہا تھا کہ ماضی میں ایوارڈز کی تقسیم میں معیار پرسمجھوتہ کیا جاتا رہا، چاہتے ہیں کہ سول ایوارڈ کا تقدس بحال ہو۔

خط کے مطابق وفاقی فواد چوہدری نے تجویز دی کہ ایوارڈز کی تقسیم کے لیے قائم کمیٹیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے تاکہ ایوارڈز کی تقسیم میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔خط میں یہ بھی کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں ایوارڈز کی تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے تجویز دی تھی کہ ایوارڈزکی تعداد کو کم کرکے ایوارڈ کی رقم میں اضافہ کیا جائے سول ایوار ڈ کی تقسیم کا آغازاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے گیارہ سال بعد ہو گیا تھا۔اس سلسلے میں’پاکستان سول ایوارڈ ” چھ اقسام کے ایوارڈ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ان میںپہلا ”اعزازبرائے پاکستان”، دوسرا ”اعزاز برائے شجاعت” ، تیسرا ”اعزازبرائے امتیاز”،چوتھا ”اعزاز برائے قائد اعظم”،پانچواں ”اعزاز برائے خدمت” اورچھٹا”صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی” شامل تھے۔،

نشان پاکستان،ہلال پاکستان، ستارہ پاکستان، تمغہ پاکستان۔ اگر کسی کو بہادری کا اعزاز دینا ہو تو ”شجاعت” کا ایوارڈ دیا جاتا ہے اور یہ ایوارڈ صرف پاکستانی شہریت رکھنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ، نشان شجاعت، ہلال شجاعت، ستارہ شجاعت، تمغہ شجاعت۔ اگر کسی کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انعام سے نوازنا ہوتا تو ”امتیاز”کا ایوارڈ دیا جاتا ہے اور اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے بھی پاکستانی ہونا شرط ہے۔، نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز۔اس کے علاوہ کسی غیر ملکی شخصیت کو پاکستان کے لیے کام کرنے پر نوازنا ہوتو اْس کے لیے ”نشان ِقائداعظم” دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین اور غیر ملکیوں کو بھی ایوارڈ دیے جاتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے حوالے سے کوئی اہم خدمات سرانجام دی ہوتی ہیں۔ 1959 ء میں پہلا تمغہ برائے حسن کارکردگی مغربی پاکستان میں حفیظ جالندھری اور مشرقی پاکستان میں ڈاکٹر شاہین الدولہ اور کوی جسیم الدین کو دیا گیا تھا۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Children Violence
Previous Post محافظ کا بچے پر تشدد۔۔؟؟
Next Post وزیراعظم عمران خان آج گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے
Imran Khan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.