geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کہیں نہیں جا رہی لیکن آصف زرداری جیل جانے والے ہیں: وزیراعظم

April 6, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

خیبر (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو اسلام آباد آ کر دھرنا دینے کی پیشکش کرتے ہوئےکہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی لیکن آصف زرداری جیل جانے والے ہیں۔

جمرود اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس میں آصف علی زرداری کے کم از کم 100 ارب روپے پڑے ہیں، وہ جتنا مرضی زور لگائیں لیکن حکومت کہیں نہیں جارہی، یہ ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ کسی طرح این آر او دے دیں۔

انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کنٹینر دینے کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد آئیں اور ایک ہفتہ گزار کر دکھا دیں، انہیں کھانا بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری دھرنا تب کامیاب ہوتا ہے جب آپ عوام کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، جب عوام کی بات کرتے ہیں تو ساڑھے چار مہینے ڈی چوک پر دھرنا دے سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو شخص پرچی دکھا کر کہے کہ پارٹی وراثت میں مل گئی تو وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، لیڈر جدوجہد کر کے بنتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہے لیکن عوام کو یقین دلاتا ہوں چند ماہ میں مشکل مرحلے سے نکل آئیں گے، سابق حکومتوں کے قرضوں پر ساڑھے 6 ارب یومیہ سود ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 7 مہینے ہوئے اور کہتے ہیں کہ قرضہ کب اتاریں گے، اسحاق ڈار باہر بیٹھ کر ملکی معیشت بہتر کرنے کی باتیں کرتا ہے، نواز شریف کے بچوں سے حساب مانگا جاتا ہے تو کہتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سمجھتے ہیں کہ میں بلیک میل ہو جاؤں گا تو ایسا نہیں ہو گا، میں تو اقتدار میں آیا ہی چوروں اور کرپٹ لوگوں کا احتساب کرنے کے لیے ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تو نواز شریف اور زرداری پر کیسز نہیں بنائے، زرداری اور نوازشریف کو جواب دینا ہو گا، اگر جیلوں سے بچنا ہے تو لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن مولانا فضل الرحمان ملین مارچ کی بات کرتے ہیں لیکن ہم نے انہیں الیکشن میں کلین بولڈ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی مثال ایسی ہے کہ نہ خود کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا، مولانا فضل الرحمان ایسے کھلاڑی کی طرح ہیں جو پورا دن فیلڈنگ کرتے رہتے ہیں اور جب باری آتی ہے تو پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کچھ بھی کر لیں لیکن ان کی باری نہیں آئے گی۔

فاٹا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام میں مفاد پرست لوگ مشکلات پیدا کرتے رہے لیکن میرا وعدہ ہے کہ اگلے 10 سال آپ کے تعلیم وصحت کے مسائل حل کریں گے اور یہاں کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں الیکشن سے پہلے غیر جانب دار لوگوں پر مشتمل نگراں حکومت بنائی جائے ورنہ ورنہ الیکشن سے امن کا مقصد حاصل نہیں ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان ہمارے بھائی ہیں اور ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ افغان بھائیوں کو بھائیوں والا مشورہ دیا ہے، یہ کوئی مداخلت نہیں ہے۔

Share this:
Hamza Shahbaz
Previous Post نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ کیوں مارا؟ وجہ سامنے آ گئی
Next Post حمزہ، سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل پر ڈال دیے گئے
Hamza, Salman Shahbaz

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.