geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کے حکومتی الزامات کو مذاق قرار دے دیا

April 16, 2019 1 1 min read
Suleman Shahbaz
Share this:

Suleman Shahbaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کے حکومتی الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں مذاق قرار دے دیا۔

سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پہلے تین ماہ میں شریف فیملی سے 300 ارب روپے ‘ریکور’ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘روزانہ حکومت غور کرتی ہے کہ کس طرح شریف خاندان اور پیپلزپارٹی کے خلاف الزامات لگانے ہیں، یہ معاملات صرف نیازی نیب گٹھ جوڑ ہے اور احتساب صرف شریف فیملی اور زرداری فیملی کا ہورہا ہے’۔

انہوں نےاستفسار کیا کہ کیا قانونی طریقے سے پیسہ ملک میں لانا منی لانڈرنگ ہے؟

سلیمان شہباز نے کہا کہ وہ عوامی نمائندے نہیں بلکہ عمران خان عوامی نمائندے ہیں، ان کے 12 کروڑ روپے کے اثاثے 4 ارب روپے کیسے ہوگئے؟

سلیمان شہباز نے کہا کہ میں کسی محبوب علی کو نہیں جانتا، محبوب علی یا دیگر کا ریکارڈ کہاں سے آیا ہے، یہ حکومت نے دیا ہے، نہ مجھ سے اور نہ میرے وکلا کو یہ معلومات فراہم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ڈکلیئریشن ایف بی آر کے پاس موجود ہے، یہ سوالات ایف بی آر کیوں نہیں پوچھتا؟ جن کمپنیوں سے پیسے آئے ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہیں، میں اپنی آمدنی کا ڈکلیئریشن ایف بی آر کو دے چکا ہوں اور ان اثاثوں پر ٹیکس بھی دے چکا ہوں، یہ کیسی منی لانڈرنگ ہے جس پر میں نے ٹیکس بھی دے رکھا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے اور جو دو نام سامنے آرہے ہیں مجھے اس کے بارے میں نہیں بتایاگیا، میں کسی منظور احمد اور قاسم قیوم کو نہیں جانتا اور نہ ان سے ملا ہوں، منظور کے چیک کے ذریعے ٹرانزیکشن حکومت کے خود ساختہ الزامات ہیں۔

سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ جو پاکستان سے باہر پیسے لےگئے اس پر سلیکٹڈ وزیر اعظم خاموش بیٹھے ہیں، شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں ایک روپے کی ٹرانزیکشن بھی ثابت کردیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوانین کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے، اگر کسی سے نجی طور پر قرضہ لیا ہے تو کیا اس کی اجازت نہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا تھا۔

سلیمان شہباز ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں جب کہ گزشتہ دنوں نیب کی سفارش پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

Share this:
IG Punjab
Previous Post آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Next Post شریک حیات کو ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے؛ بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے “86 47” نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 15, 2026

واشنگٹن میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

واشنگٹن میں معمہ: نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کندہ، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر “86 47”: تفتیش شروع، ٹرمپ کو خطرہ یا آزادیٔ اظہار؟

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.