geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کی خارجہ پالیسی خصوصاً اپنے پڑوسیووں کے ساتھ

April 16, 2019 0 1 min read
China, India, Afghanistan, Iran
Share this:

China, India, Afghanistan, Iran

تحریر : میر افسر امان

کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی اس کے مخصوص اندرونی حالات اور بین الاقوامی ضروریات کے تحت تشکیل پاتی ہے۔پاکستان کے مخصوص اندرونی حالات یہ ہیں کہ پاکستان جس وژن پر بنا تھا اس پر وہ پورا نہیں اُتر سکا، اگرپورا اُترتا تو آج دنیا کا عظیم ملک اور مسلم امہ کا پشتی بان ملک ہوتا۔بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی قائدانہ صلاحیت سے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر جمہوری انداز میں ایک ذبردست تحریک اُٹھا کر اسلام کے نام ،یعنی پاکستان کا مطلب کیا”لا الہ الا اللہ” پر پاکستان حاصل کیا تھا۔ویسے تو تحریک پاکستان کے دوران کی گئیں قائد کی ساری تقریریں اس کا ثبوت ہیں۔ مگر اس وژن کوقائد نے اپنے موت سے دو دن پہلے دُورایا بھی تھا۔حوالہ :۔قائد کے ذاتی معالج ،ڈاکٹر پروفیسر ریاض علی شاہ کی ڈائری کا صفحہ کے حوالے سے قائد اعظم کی گفتگو جو ڈاکٹر پروفیسر ریاض علی شاہ اور کرنل الہی بخش کی موجودگی میں قائد اعظم نے موت سے دو دن پہلے کہا تھا”آپ کو اندازہ نہیں ہو سکتاکہ مجھے کتنا اطمینان ہے کہ پاکستان قائم ہو گیا اور یہ کام میں تنہا نہیں کر سکتا تھا جب تک رسول ۖ ِ خدا کا مقامی فیصلہ نہ ہوتا اب جبکہ پاکستان بن گیا ہے اب یہ لوگوں کا کام ہے کہ خلفائے راشدین کا نظام قائم کریں” تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کے عام مسلمانوں نے تو خلوص کے ساتھ اسلامی پاکستان کے لیے ساتھ دیا تھا۔جن صوبوں میں پاکستان نہیں بننا تھا،انہوں نے بھی تحریک پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا۔ مگر جو تحریک پاکستان چلا رہے تھے ان میں کچھ کے اپنے مخصوس مفادات تھے۔شاید اسی لیے قائداعظم نے فرمایا تھا کہ میری جیب میںکھوٹے سکے ہیں۔ ان کھوٹے سکوں میںایک تو جاگیر طبقہ تھا جو اپنے زعم سے باہر نکلنے کے لیے تیار نہیں تھا۔کیوں کہ اسلام نے کچھ پابندیاں لگائی ہیںجس کے وہ تیار نہیں تھے۔

دوسرے کیمونسٹ لوگ تھے جو پاکستان بننے کے بعد اپنے نظریات پھیلانے کے لیے مصروف عمل رہے۔ راولپنڈی سازش کیس اس کا ثبوت ہے۔ تیسرا ایک خاص طبقہ قادیانیوں کا تھاجسے انگریزوں نے مسلمانوں کے خلاف اُٹھایا تھا۔وہ تحریک پاکستان کے دوران کہتے تھے، ابھی تو پاکستان بن رہا اس لیے مجبوراً! ہم اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ مگر بعد میںاس واپس اکھنڈ بھارت میں شامل کرنیکی مہم میں شامل ہو جائیں گے۔ اس ثبوت یہ ہے کہ قائد اعظم نے خود اگست١٩٤٧ء میں ہی ایک واحد ڈیپارٹمنٹ قائم کیا تھا جس کا نام ” ڈیپا ٹمنٹ آف اسلامک ڈیکرلیشن” ہے۔ اس ڈیپارٹمنٹ کا ہیڈ مشہور نو مسلم علامہ محمد اسد کو بنایا گیا تھا۔ علامہ محمد اسد کے ذمے پاکستان کا اسلامی آئین بنانا تھا۔ جس میں اسلامی معاشیات، اسلامی تعلیم اوراسلامی سوشل سسٹم ہو ۔اس ڈیپارٹمنٹ کے لیے بجٹ کے لیے قائد اعظم نے خود خط پاکستان کے مالیاتی ادرے کو بھی لکھا تھا۔ جو اب بھی ریکارڈ کے اندر موجود ہے ۔اس ڈاکومنٹ کی کاپی قائد خط کے ساتھ منسلک تھی۔ حکومت میں موجود اسلام دشمن ایک قادیانی بیروکریٹ نے اکتوبر ١٩٤٨ء میں ریکارڈ کو آگ لگا کر اس ریکارڈ کو ضائع کر دیا تھا۔اندرونی حالت کے بعداب بیرونی حالات بیان کرتے ہیں۔

پاکستان ایشیا کے وسط میں واقع ہے۔اس لیے سب کے مفادات مشترکہ ہیں۔ اس کی تازہ مثال سی پیک کا منصوبہ ہے۔ددسرا پاکستان ایک ایٹمی میزائل طاقت ہے۔پاکستان مخالف گریٹ گیم کے کل پرزے بھارت، امریکا اور اسرائیل پاکستان کو ختم کرنے پرمتفق ہیں۔ اس ہی تناظر میں ١١٩ کا جعلی واقع کرایا گیا۔ساری دنیا میں مسلمانوں اور خاص کر پاکستان دہشت گرد بنا دیا گیا۔ گریٹ گیم والوں نے بھارت کو سامنے رکھاہوا ہے۔ اس کا ثبوت گریٹ گیم والوں کا پاکستان پر راجستان ، بہاول پور اورمظفر آباد کے راستے بیک وقت حملے کا منصوبہ اشکار ہو چکا ہے۔ بھارت نے تو پاکستان پر حملہ کر بھی دیا ہے اور ابھی مذید دھمکیاں بھی دے رہاہے۔ صرف ایک چین پاکستان کا دوست ہے جس وجہ سے پاکستان بچا ہوا ہے۔پاکستان کے آئین میں درج ہے کہ اسلامی ملکوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی کو ترتیب دینا ہے۔ ١١٩ سے پہلے تک پاکستان نے اس پر کامیابی سے عمل بھی کیا۔ ایٹمی دھماکوں کے موقعہ پر اسلامی ملکوں کی مدد ہمارے سامنے ہے۔اب بین الاقوامی حالات میں تبدیلی سے اسلامی ملکوں کے ساتھ خارجہ تعلوقات میں خرابی پیدا ہوئی ان شاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائی گی۔

پاکستان کے پڑوسی ملک جس میں چین،بھارت۔افغانستان،ایران شامل ہیں۔ ان میں چین سے پاکستان کے ساتھ پاکستان کے مثالی تعلوقات ہیں۔ مثالیں دی جاتی ہیں کہ پاکستان چین کی سدا بہاردوستی ہمالیہ سے اونچی،سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ثبوت بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف خلاف قراراردادوں کو ویٹو کرنا ہے۔ بھارت پاکستان کاا زلی دشمن ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اس نے پہلے پاکستان کے دو ٹکڑے کیے۔ اب دس ٹکڑے کرنے کے لیے پاکستان پر دبھائو ڈال رہا ہے۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا بھارت کے ساتھ تعلوقات کشیدہ رہیں گے۔ تحریک پاکستان کے دوران بھارت کے لیڈر کہتے تھے جب قائد کے دو قومی نظریہ کو ہم کمزرو کر دیں گے تو پاکستان کو واپس اکھنڈ بھارت میں شامل کر لیں۔اس ڈاکٹرائن پر مشرقی پاکستان کو بنگلہ قومیت کی بنیاد پر بنگلہ دیش بنایا گیا۔ ثبوت یہ ہے کہ اُس موقعہ پر اندرا گاندھی نے کہا تھا کہ دو قومی نظریہ ہم نے خلیج بنگال میں ڈوبو دیا مسلمانوں ایک ہزار سال کی غلامی کا بدلہ بھی لے لیا۔مودی نے بھی اس کی تصدیق کی۔

قوم پرست پڑوسی مسلمان ملک افغانستان نے پاکستان بننے پر تسلیم نہیں کیا تھا۔ قوم پرستی اور بھارت کی آشیر اباد پر ہمیشہ پاکستان کا مخالف رہا۔ پاکستان بنتے وقت ریفرنڈم میں قائداعظم سے شکست کے بعد بھارت کا دوست (مرحوم)سرخ پوش سرحدی گاندھی غفار خان صاحب افغانستان میں بیٹھ کر ڈیورنڈ لین کی بنیاد پر ، پاکستان توڑ کرصوبہ خیبر پختونخواہ کوافغانستان کے ساتھ ملا کرپشتونستان کی مہم چلاتا رہا۔ غفار خان صاحب کواس میںبھارت، سویٹ یونین اور دوسرے قوم پرستوں کی مدد حاصل تھی۔(مرحوم)ولی خان صاحب نے افغانستان کے قوم پرست حکمران سردار دائو خان کو ١٩٧٢ء میں پیغام بھیجا تھا کہ بھارت سے شکست سے پاکستان کی فوج کا مورل ڈائون ہو گیا ہے۔

لہٰذا پاکستان پر حملہ کر دیا جائے۔ حوالہ نیشنل عوامی پارٹی کے منحرف لیڈر جمعہ خا ن صوفی صاحب کی کتاب” فریب ناتمام”سویٹ یونین نے پاکستان توڑ کرگرم پانیوں تک رسائی کے لئے اپنے پٹھو ببرک کار مل کو ٹینکوں کے ساتھ بھیج کر افغانستان پر قبضہ کر لیا۔اللہ کا کرنا کہ ساری اسلامی دنیا کے مجاہدین، افغان طلبان اور امریکا کی مدد سے سویٹ یونین کو نشانہ عبرت بنایا۔مشرقی یورپ کے ساتھ ساتھ چھ اسلامی ریاستیں آزاد ہوئیں۔دیوار برلن ٹوٹی۔بلا آخر(مرحوم)ملا عمر صاحب نے افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کر دی۔تاریخ میں صرف افغان طالبان کی پانچ سالہ اسلامی حکومت کے وقت افغانستان اور پاکستان کے تعلوقات مثالی تھے۔ اگر اب بھی پاکستان امریکا کو افغانستان سے نکالنے میں طالبان کی مدد کرے تو افغانستان ہمیشہ کے لیے پاکستان کا دوست بن جائے گا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس وقت فوج اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اوریہ کوشش جاری ہے۔ سویٹ یونین اور پاکستان کے تعلوقات دوست نما دشمن امریکا کی وجہ سے ہمیشہ خراب رہے۔جواب موجودہ روس اورپاکستان کے ا چھے تعلوقات کی شروعات ہو چکی ہیں۔

ایران برادر اسلامی ملک ہے۔ اس سے پاکستان کے تعلوقات ہمیشہ مثالی رہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ایران نے١٩٦٥ء کی جنگ میں پاکستان کی مدد کی تھی۔ ١٩٧٢ء میں سردار دائود نے جب(مرحرم) ولی خان صاحب کی ایما پر بلوچوں کو دہشت گردی کی ٹرینیگ دے کر پاکستان میں بغاوت کروائی تو ایران نے( مرحرم) ذوالفقار علی بھٹو صاحب کو ہیلی کاپٹرز دے کر مدد کی تھی۔ اب بھارت نے اقتصادی مدد سے چاہ بہار بندر گاہ بنا کر ایران کو پاکستان مخالف بنا لیا۔ امریکا نے جنداللہ بنا کر پاکستان کی سرزمین سے ایران میں دہشت گردانہ کارورائیاں کرواکرپاکستان مخالف کیا۔ سعودی عرب نے شیعہ سنی بلاک اور عرب نیٹو بنا کر پاکستان ایران تعلوقات خراب کیے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایران سے بھی تعلوقات درست ہو جائیں گے۔

صاحبو!گریٹ گیم کے کل پرزوں، امریکا، اسرائیل اور بھارت کو قائد اعظم کا اسلامی، ایٹمی پاکستان ہر گزمنظور نہیں۔اسے ختم یا سیکولر بنانے کی کوششوںمیں لگے ہوئے ہیں۔ اس لیے پاکستان کو ایک پر امن اور ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر دنیا، اسلامی ملکوں اور خاص کو اپنے پڑوسیوںکے ساتھ تعلوقات درست کرنے ہونگے۔پیپلز پارٹی توہر دور میں اسلامی پاکستان کے مقابلے میں روشن خیال ایجنڈے پرہی رہی ۔نون لیگ نے قائد کے دو قومی نظریہ کی مخالفت کی۔اپنے دورمیں وزیر خارجہ ہی تعینات نہیں کیا۔عوام کی نظریں اب پی ٹی آئی پر لگی ہوئی ہیں۔ان کے پاس تجربہ کاوزیر خارجہ موجود ہے ۔عمران خان صاحب کو ایک نائب وزیر خاریہ برائے کشمیر اورمسلم ممالک لگانا چاہیے۔جو ہر وقت آزاد ی ِ کشمیر کے لیے مصروف عمل رہے۔ مملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ایٹمی قوت ہوتے کے ناطے مسلم امہ کو تحفظ کی یقین دھانی کرائے۔ مسلم امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کی کوششیں جاری رکھے۔مسلم دنیا کا متوقہ لیڈر ایٹمی پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان
سیئنئر کالمسٹ تجزیہ کار
mirafsaraman@gmail.com

Share this:
National Basketball B Grade Championship
Previous Post اسلام آباد نیشنل باسکٹ بال B گریڈ چمپئن اور پاکستان آرمی انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن بن گئی
Next Post پی ٹی آئی حکومت کے 9 ماہ اور احتساب
PTI Government

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.