geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سہل پسندی ترک کرنی پڑے گی!

April 17, 2019 0 1 min read
Convenience
Share this:

Convenience

تحریر : شیخ خالد زاہد

آج جدید یت کے اس دور میں بھی دنیا محنت کشوں کی بدولت چل رہی ہے ۔ بڑے بڑے سخت کام انسان نے اپنے ہاتھوں سے کئے ہیں جیسے بڑی بڑی چٹانوں کا سینہ چیر کر اپنے رہنے کیلئے جگہیں بنائیں اور جانوروں سے بچاؤ کیلئے ڈھالیں بنائیں اور ہتھیا ر بھی بنائے۔ انسان نے اپنے زور بازو سے گہرے گہرے کنویں کھودے اور اپنے لئے پانی کا بندوبست کیا۔ اپنی محنت سے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بڑے بڑے جگلی جانوروں کو اپنی بھوک مٹانے کیلئے شکار کیا۔ انسان نے اپنے بازؤں کی مدد سے پتھر کو پہیے کی شکل دی ۔غرض یہ کہ انسان نے انتہائی محنت اور مشقت کی بدولت دنیا کو رہنے کی قابل بنایا۔ انتہائی محنت کا نیتجہ ہے کہ آج انسان نے ایسی ایسی مشینیں ایجاد کر لی ہیں جو وہ وہ کام کر رہی ہیں جو کبھی انسان نے اپنے ہاتھوں سے کئے تھے۔

اہرام مصر اس انسانی مشقت کا منہ بولتا ثبوت ہے تو دوسری طرف بڑے قلعے ساری دنیا میں موجود ہیں جو کہ انسانی ہاتھوں سے بنائے گئے۔ علم کی بدولت انسان نے مشکل کاموں کو آسانی سے کرنے کا ہنر سیکھا اور آہستہ آہستہ انسانی قوت کی جگہ مشینی قوت نے لے لی ۔ جو کام دس آدمی کر تے تھے وہی کام ایک مشین کی مدد سے کیا جانے لگا ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جب وہی کام انسان کررہے تھے تو ماحول دوست کام ہورہا تھا لیکن جب وہی کام مشینوں نے کرنا شروع کیا تو ماحولیات کے مسائل اس حد تک بے قابو ہوگئے کہ اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے، پہنچ گئے۔ انسان ترقی کے اس دور میں پہنچ گیا ہے جہاں سے اسے واپس دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے اورخود واپس غاروں میں رہنے کیلئے چلے جانا ہے ۔دنیا گول یا بیضوی ہے انسان چکر لگا کر وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے سفر شروع کیا ہوتا ہے اور شائد یہی قدرت کاکائناتی اصول ہے، انسان جب دنیا میں آتا ہے اور جب دنیا سے طبعی طور پرجانے والا ہوتا ہے تو دونوں صورتوں میں ایک جیسا ہی سجھائی دیتا ہے۔ محنت انسان کی پہچان تھی ، ہے اور رہیگی لیکن انسان نے ہی محنت کے مختلف خانے بنادئے ، یعنی مختلف امور میں محنت کے مختلف انداز ہیں ۔ ایک آدمی ٹھنڈے کمرے میں کاغذ اور کمپیوٹر پر ایسی محنت میں مگن ہے کہ اسکے عصاب اور جسمانی پٹھے تناؤ کا شکا ر ہوجاتے ہیں لیکن اس محنت کے نتیجے میں وہ کوئی بہت ہی پائے کی حکمت عملی مرتب کرلیتا ہے جبکہ دوسری طرف محنت کا بنیادی اصول یعنی اپنے ہاتھ سے تپتی دھوپ ، تیز ہواؤں اور یخ بستہ موسموں میں کام سرانجام دینا ہے۔

دنیا میں آج بیماریوں کا بول بالا ہے، ہر پیدا ہونے والا بچہ کسی نا کسی بیماری کیساتھ دنیا میں آنکھیں کھولتا ہے ، دنیا جہان کی ویکسینز لگائی جارہی ہیں تاکہ بچے کی صحت کو بحال رکھا جائے یعنی ترقی یافتہ دنیا مصنوعی زندگی کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے ۔ان بیماریوں میں اول نمبر پر ذیابطیس (شوگر) ہے جس کے ہونے کی جہاں دیگر بہت ساری وجوہات ہیں ان میں سب سے اہم وجہ سہل پسندانہ طرز زندگی ہے ۔انسان نے اپنے آپ کو ایک موبائل فون تک محدود کر کے رکھ لیا ہے ۔ بلمشافہ ملاقات سے کہیں بہتر سماجی میڈیا کو قرار دیا جانے لگا ہے۔ بچپن جو کھیل کے میدانوں یا گلی محلوں میں چھپن چھپائی ، کھوکھواور چور پولیس جیسے بھاگ دوڑ والے کھیلوں سے محروم ہوگیا ہے ، اس محرومی کا فائدہ بیماریوں نے اٹھایا ہے اور تقریباً ہر بچے کو کوئی نا کوئی عارضہ لاحق ہے ۔ کچھ بیماریاں تو موروثی ہوتی ہیں اور کچھ جس دور میں بچہ کی پیدائش ہوتی ہے اس دور کی پیداوار ہوتی ہیں۔ نامعلوم کتنے جراثومے اپنی کارگردگی دیکھانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ قارئین اتفاق کرینگے کہ ہر گھر میں بیماری کا راج ہے اور اس مد میں ماہانہ ایک خطیر رقم معالجوں اور ہسپتالوں کی نظر ہوجاتی ہے ۔

ہر کوئی بیماری سے لڑنے کیلئے تیار بیٹھا ہے ، موسم بدلنے سے پہلے ہی ادویات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے بغیر کسی وجہ کہ کوئی ناکوئی دوا حفظان ماتقدم کھا لیتا ہے لیکن یہ جاننے کی کوشش نہیں کر رہا کہ یہ بیماریاں کیوں اتنی آسانی سے ہم پر حملہ آور ہورہی ہیں اور کیا وجہ ہے کہ پرانے وقتوں میں لوگ ناہونے کے برابر بیمار ہوتے تھے شائد یہ سوچنے کا وقت بھی ہم سماجی میڈیا کی نظر کردیتے ہیں ،ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ہم اپنا قیمتی وقت بھی سماجی میڈیا کی نظر کردیتے ہیں۔ ایسا بلکل نہیں کہ آج کی نسل بزرگوں کی صحبت میں بیٹھتی نہیں ، لیکن اپنا موبائل لے کر بیٹھتی ہے یعنی طبعی طور پر موجود ہوتی ہے لیکن ذہنی طور پر نہیں ۔جتنی طبعی محنت کرنی تھی انسان نے کر چکا ، انسان نے جتنا اچھا وقت گزارنا تھا گزارلیا اب تو بس اپنی معذوری اور اپنے مرنے کا سامان کئے جاتا ہے ۔ ہم سب جنگی ماحول میں رہتے ہیں اور اس ماحول سے آگاہی ہمیں سماجی میڈیا کے ذریعے اپنے ہاتھ میں موجود موبائل فون پر مل جاتی ہے ۔ ہم ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اپنا سارا کا سارا جوش اور ولولہ سماجی میڈیا پر دشمن کو دیکھادیتے ہیں اور بڑے فخر سے اپنے سرحدی محافظوں کو سماجی میڈیا پر ہی تعریفی کلمات اور زبانی تمغات سے نواز دیتے ہیں۔ ہماری یہ حالت ایک دم سے نہیں ہوئی ہے ، ہم آہستہ آہستہ ہر نشے کی طرح اس سہل پسندی کے عادی ہوئے ہیں۔ ایک زمانہ تھا بچے گھر سے باہر جانے کیلئے تیار بیٹھے ہوتے تھے کہ گھر کے کسی فرد نے کوئی کام کہا تو سارے بچوں کی خواہش ہوتی تھی کہ یہ کام اس سے کہا جائے اور کسی ایک کو ساتھ لے جانے کی اجازت بھی دی جائے لیکن آج تو یہ دور آچکا ہے کہ مائیں اپنے بچوں سے کچھ منگوانے کا کہہ تو دیں پھر کیا بچے کا بدن تو ساری بیماریوں کا قلعہ بن جاتا ہے اور ایسی ایسی تاویلیں سننے کو ملتی ہیں کہ ماں بچے سے کچھ منگوانے کی بجائے اسکا سردبانے بیٹھ جاتی ہے۔

انسان آسائشوں کا ایسا عادی ہوچکا ہے کہ اپنے تمام امور گھر کی چار دیواری میں ہی بھگتانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے اس پر رہی سہی کثر آن لائن خرید و فروخت کے سلسلے نے پوری کررکھی ہے ۔ دفتروں میں کام کرنے والے لوگ جو صبح داخل دفتر ہوتے ہیں تو شام گئے واپس باہر نکلتے ہیں اور اکثریت تو اندھیرے میں گھروں کو لوٹتے ہیں یعنی انہیں سورج سے واسطہ سوائے شیشے لگی کھڑکی سے ہی ہوتا ہے ۔ آج طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طبعی طور پر اپنے لئے کوئی مصروفیت نکالیں، کیا ہمارے معالج ہمیں ماضی کی جانب نہیں دھکیلتاسنائی دیتا۔آج ہماری راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں جہاں اسکی وجہ ہمارے موبائل فون بھی ہیں تو دوسری طر ف جسمانی تھکاوٹ یا انکا اتنا استعمال جتنے کیلئے انہیں بنایا گیا ہے نہیں ہورہابھی ہوسکتا ہے۔ انسان نے درد کا ایسا راگ آلاپہ کہ درد نے سارے جسم پر ہی قبضہ کرلیا ۔

ہمیں اپنی نسلوں کو گھروں سے باہر نکالنا پڑے گا ، انہیں موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے اتار کر اپنے پیروں پر چلنے کی عادت ڈالنا پڑے گی، انہیں میدانوں میں کھیلے جانے والے کھیلوں کی جانب دھکیلنا پڑے گا۔ ہمیں ان کی ذہنی قابلیت پر کوئی شک نہیں یہ دنیا کی کسی بھی قوم کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن بہت ضروری ہے بلکہ ناگزیر ہے کہ انکی طبعی نشونما بھی سخت ہو ، انکے جسم کو سورج کی شعاؤں کی حدت برداشت کرنے کی عادت ہو۔ تعلیمی اداروں کو اس بات کو یقینی بنانے میں اپنا قلیدی کردار اداکرنا چاہئے کہ نسلوں کو برباد ہونے سے روکیں اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیمی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبہانے میں مصروف ہیں لیکن کیا طبعی مضبوطی کی ذمہ داری بھی انہی اداروں کی ہے جہاں بچے مستقبل کے معمار اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

بہت ممکن ہے آنے والا وقت ہم سے یہ ساری آسائشیں چھین لے ہمیں کڑی دھوپ میں مشقت کرنے کیلئے گھسیٹ لائے اور ہم ان سب چیزوں کہ عادی نا ہوں اور سسک سسک کر مرجائیں ،اپنی زندگی کی بقاء کیلئے بھاگنا دوڑنا پڑے مگر ہم بھاگ ہی نا سکیں ،ہمارا دشمن ہمارے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑا ہے ہمیں برباد کرنے کی کمزور کرنے کے منصوبوں کی فیکٹری لگا کر بیٹھا ہوا ہے اور ہم ہیں کہ اس کی فیکٹری کی مصنوعات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ذرا سوچ لیجئے آنے والے وقت میں کیا کچھ پوشیدہ ہے اس کا اندازہ لگالیں تو بہتر ہے ورنہ کیا ہوگا یہ ہم سب جانتے ہیں۔ اس سے بہتر ہے کہ سہل پسندی آپ کو اتنی پیاری زندگی سے نجات دلائے آپ سہل پسندی سے نجات حاصل کر لیں۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Woman
Previous Post جدید معاشرے کا عجیب فلسفہ
Next Post پیرس کا جھومر نوتغ دام
Notre Dame Fire

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.