geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عوام مہنگائی اور تبدیلی کی منتظر

April 20, 2019 0 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

تبدیلی کے نام پہ بننے والی حکومت کی ہنڈیا آٹھ ماہ بعد ہی بیچ چوراہے پھوٹ گئی بڑے پیمانے پہ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کر دیا گیا کپتان کا ”بلا” اپنے ہی کھلاڑیوں پہ چل گیا اور ایک ہی وار میں کئی وکٹیںاڑ گئیں اور آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں نے پو یلین کی راہ لی عوام کو تبدیلی کی راہ دکھانے والوں نے اپنی ہی کابینہ میں ”تبدیلی” پیدا کر کے الیکشن مہم کے دوران لگایا جانے والا ”تبدیلی” کا نعرہ مستانہ سچ ثابت کر دکھایاحالانکہ عوام کو تبدیلی کی نوید یہ سنائی گئی تھی کی وطن عزیز کی سابقہ حکومتوں کی ساری پالیساں غلط اور سب چور ہیں اور عوام کو بتایا گیا کہ ہم جیسے ہی اقتدار کے سنگھاسن پہ براجمان ہونگے ملک عزیز میں شہد اور دودھ کی نہریں بہا دیں گے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیا جائے گا پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے گا غیر مستحکم معاشی پالیسیوں کو مستحکم بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کر دیا جائے گا۔

بے لگام ڈالر کو لگام ڈال کر بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بریک لگا دی جائے گی بھولی بھالی عوام بھی موجودہ حکمرانوں کی چکنی چپڑی باتوں میں پھنستی گئی حکومت بنتے ہی 100دنوں میں تبدیلی کا انقلاب لانے کی باتوں سے عوام کو دلاسہ دیا گیا دلاسے، وعدے اور تبدیلی کے سب دعوے ہوا ہو گئے حکومت کو پہلے دن ہی سے اپوزیشن نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ”میثاق معیشت” کی یقین دہانی کرائی لیکن اقتدار کے چڑھتے نشے نے آنکھوں پہ تعصب کی پٹی باندھ دی اپوزیشن کے پرخلوص تعاون کوحقارت سے ٹھکرا دیا گیا ہر فورم پہ وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کا دفاع کیا نیوز چینل پہ وزراء کو ہٹائے جانے اور تبدیلی کی بازگشت سنائی دی میڈیا رپورٹس پہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئی پیمرا کے ذریعے نجی نیوز چینل کو جھوٹی خبریں چلانے کے نوٹس بجھوائے گئے وزراء کی اکھاڑ بچھاڑسے وزارت اطلاعات کو بھی بے خبر رکھا گیا جب ایک صحافی نے سابق وزیر خزانہ سے عہدے سے ہٹائے جانے کا۔

سوال کیا تو سابق وزیر خزانہ مسکرائے اور ایک شعر” خواہشیں اتنی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے”سنا دیا ابھی اس شعر کی بازگشت سنائی دے رہی تھی کہ سابق وزیر خزانہ میڈیا پہ آئے اور ایک دھواں دھار پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کر رہے تھے ان کے مستعفی ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور ساتھ ہی وفاقی کابینہ میں وسیع پیمانے پہ تبدیلی کی خبریں سامنے آگئیں سابق وزیر خزانہ کی علیحدگی کے متعلق جب وزیر اطلاعات سے پوچھا گیا تو انہوں نے سختی سے تردید کر دی سابق وزیر اطلاعات اتنے بے خبر تھے کہ انہیں اپنی وزارت کی تبدیلی کی بھی خبر نہ ہو سکی وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسد عمر کے وزارت چھوڑنے سے لاعلمی کا اظہار کیا میڈیا سے بات چیت کے دور ان شیریں مزاری نے اسدعمر کے ٹوئٹ پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹوئٹ فوٹو شاپ لگتی ہیںانہوں نے کہا کہ اسد عمر کیوں استعفی دیں گے؟

ابھی انہوں نے توانائی اجلاس کی صدارت کی ہے۔مستعفی وزیر خزانہ کے متعلق شنید تھی کہ وہ بہتر معاشی پالیسی لائن بنانے سے ڈوبتی ملکی معیشت کے لئے امید کی کرن ثابت ہونگے لیکن آٹھ ماہ بعد ہی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہوگئے انہوں نے پریس کانفرنس میں جن باتوں کی نشاندہی کی وہ بہت خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں”نئے وزیر خزانہ سے کوئی امید نہ رکھے کہ تین مہینے میں بہتری ہوگی، آئی ایم ایف میں جارہے ہیں، آیندہ بجٹ پر آئی ایم ایف پروگرام کا اثر پڑے گاپاکستان کے لیے کچھ کرنے آیا تھا، جو سازشیں کررہا ہے وہ کرے، سازشوں جیسے معاملات میں نہیں پڑتا، اگر جلد بازی کریں تو کھائی میں گرنے کا خطرہ ہے جو بھی مشکل فیصلے ہوں گے ان سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ اگلے تین ماہ میں معجزے ہوں گے اور دودھ یاشہد کی نہریں بہیں گی”۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹا کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر مقرر کیا گیاہے غلام سرور خان ایوی ایشن ،اعجاز احمد شاہ وفاقی وزیر داخلہ اورشہر یار آفریدی کو وزیر مملکت برائے سیفران مقر رکیا گیا ہے وفاقی وزیر میاں سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے حفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ہونگے جبکہ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کی وزارت دے دی گئی ہے فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات ہو نگی ظفر اﷲمرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ہونگے ندیم بابر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ہونگے۔

وفاقی کابینہ میں تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی حق ہے لیکن ان حالات میں جب وزیر اعظم خود اپنے وزراء کی کارکردگی پہ نہ صرف خوش بلکہ انہیں شاباش دے رہے تھے اچانک ”تبدیلی کی لہر” سے اپوزیشن تو حیران تھی ہی خود پی ٹی آئی اور وزراء کے لئے حیرانی کے ساتھ ساتھ ایک دھچکا ثابت ہوا اور جب وفاقی بجٹ آنے میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہو ان حالات میں اکھاڑ بچھاڑسب کے لئے حیران کن ہے نئے وفاقی وزیر داخلہ مشرف کابینہ کے اہم کردار تھے اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے انہیں اپنی زندگی کے لئے خطرہ قرار دیا تھا ابھی چند روز قبل یہی موصوف اپوزیشن کو ”چھترول” کا اشارہ دے چکے ہیں ایسی گھمبیر صورت حال میں ایسے شخص کو وزیر داخلہ کا قلمدان سونپنے سے حالات میں بہتری کی بجائے ابتری کے زیادہ چانس ہیںنئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی تعیناتی سے حکومت اب اس حق سے محروم ہوگئی ہے کہ اپنی ناکام پالیسیوں کا سارا ملبہ سابقہ حکومتوں پہ ڈال سکے کیونکہ نئے مشیر خزانہ پی پی پی کے بھی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں وفاقی کابینہ میں صرف آٹھ ماہ بعد ہی وسیع پیمانے پہ تبدیلی سے حکومت کو سبکی کے ساتھ ساتھ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا وفاق میں وزراء کی تبدیلی کی لہر بہت جلد پنجاب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے عوام کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کسے ہٹایا گیا اور کس کو کس کی جگہ لگا دیا گیا پاکستان کی عوام صرف اور صرف مہنگائی میں کمی اور تبدیلی کی منتظر ہے۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Ghulam Sarwar Khan
Previous Post وفاقی وزیر غلام سرور نے وزارت کی تبدیلی کا فیصلہ قبول کر لیا
Next Post حالیہ دہشتگردی کی لہر ۔۔۔ زخمی زخمی ہے ہر دل
Terrorism

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.