geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیونکہ تبدیلی آ رہی ہے

April 21, 2019April 21, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : عامر خان۔ لیہ

ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمار ے وزیراعظم تبدیلی لا رہے ہیں جن کے اثرات واضح نظر آ رہے ہیں اور اس تبدیلی میں شریک ہونے والوں میں سے ایک میں بھی خوش قسمت ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ ہنڈسم وزیراعظم کو تھما دیا تھا تاکہ نیا پاکستان بن جائے۔ ہمارے کئی وزراء کافی پیشن گویئاں کر رہے ہیں۔ اللہ کرے سچ ثابت ہو جائے ۔ایک ایسا وفاقی وزیر جوکبھی گن پتلون میں رکھ کر چینی قونصلیٹ پہنچ جاتے ہیں۔ کبھی تباہ شدہ طیاروں کے پاس جا کر سیلفیاں بناتے ہیں ، کبھی کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل لے کر نکل پڑتے ہیں ، فرماتے ہیں۔

‘اتنی زیادہ چیزیں اچھی ہونے والی ہیں، اسٹاک ایکسچینج، انڈسٹری، پراپرٹی، میڈیا میں اتنی نوکریاں آنے والی ہیں کہ خوشحالی آجائے گی، پان والا، ٹھیلے والا کہے گا مجھ سے ٹیکس لے لو، اگر ایسا نہ ہوا تو میری تکہ بوٹی کردینا”۔
۔ ان کے منہ میں گھی شکرکہ ایسا ہو جائے۔ایک مسلمان کو گمان بھی اچھا رکھنا چاہیے۔ اگر ایسا نہ بھی ہواتو فکرنہیں کیونکہ تبدیلی آ رہی ہے۔

چند ہفتے ایک وزیر جو پی ٹی آئی کے تو نہیں ہاں البتہ ان پر بھی رنگ انہی کا ہے، فرما رہے تھے کہ دو کے بجائے ایک روٹی کھاؤ، جب حالات ٹھیک ہوجائیں تو ڈھائی کھا لینا، زیادہ بھی کھا سکتے ہیں۔ انہوں نے خوشحالی کیلیے تین چار ہفتے نہیں دو سال کا وقت مانگا۔ وہ روز کوئی نہ کوئی لارا لگاتے رہتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں ایک مہینہ اہم ہے ، کبھی کہتے ہیں چند ہفتوں کی گیم ہے۔ہماری خاتون وزیر موسمیات نے تو حد کردی۔ فرماتی ہیں کہ یہ جو بارشیں ہورہی ہیں یہ ہمارے وزیراعظم کی وجہ سے ہورہی ہیں۔ اب ان کی بات سے انکاری بھی نہیں ہو سکتے کیونکہ تبدیلی آرہی ہے۔

ہمارے وزیرخزانہ وقت کے ارسطو ہیں۔ جب ان سے معیشت کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو گھر کی باتیں کرتے ہیں ، سکول کا بتاتے ہیں یا بزنس کی باتیں کرتے ہیں۔ خیر مایوس تو نہیں کرتے خواب تو یہ بھی دکھاتے ہیں۔ کیونکہ ان کو بھی لگتا ہے تبدیلی آرہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواںسال مہنگائی کی شرح تقریباََََ10 فیصد بڑھی۔ کھانے پینے کی اشیا ء کی قیمت تقریباََ 6 فیصد بڑھی۔ بچوں کے ڈائپرز سے لے کر ادویات ، سب کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گیس، تیل، بجلی سب مہنگے ہوئے۔ لیکن کیا ہوا؟ تم کیوں پریشان ہو؟ تم اس بحث میں نہ پڑو کیونکہ یہ سب پچھلی حکومتوں کا کیا دھرا ہے ، تھوڑا سا وقت دے دیں کیونکہ تبدیلی آرہی ہے۔

سانحہ ساہیوال، سانحہ ماڈل ٹاؤن ، کراچی میں آئے روز پولیس مقابلے اور انصاف کے لیے دہائی دیتے شہری۔ بس تھوڑا سا وقت دیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ تبدیلی آرہی ہے۔

اب آئیں 100 روزہ پلان کی جانب کہ پاکستان کو مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے۔ فاٹا کو خیبرپختوخواہ میں ضم کیا جائے گا، ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کی جائیں گی، ملک بھرمیں درخت لگائے جائیں گے، بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کیا جائے گا۔اداروں میں میرٹ لایا جائے گا۔ خارجہ پالیسی میں اصلاحات لائی جائیں گی۔اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے گا۔کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ بجلی اور گیس کی قیمت کو کم کیا جائے گا۔وزیراعظم اسکیم کے تحت 50 لاکھ سستے گھر بنائے جائیں گے۔ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے گا۔نئے سیاحتی مقامات کا اعلان کیا جائے گا ، وغیرہ وغیرہ۔ ان سب کی بارے میں نہیں پوچھنا کیونکہ یہ تو 5 سال کے لیے ہیں ہم نے تو صرف مذاق میں سو دنوں کا کہا تھا۔گند صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا وقت تو چاہیے کیونکہ تبدیلی آرہی ہے۔

توڑ دیں گے، قرض نہیں کھائیں گے، ملک کو مقروض نہیں کریں گے۔ جب وزیر اطلاعات سے پوچھا گیا کہ وہ اربوں ڈالر کہاں ہیں جو لوٹ کر باہر بھیجے گئے۔ ہینڈسم وزیر سعودی عرب سے آئے مہمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے “آتوگئے ہیں” ہم نے تو ان “عربوں ” کی بات کی ہے۔ ان کے رویوں کو چھوڑیں جب لیڈر اچھا ہو تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے کیونکہ تبدیلی آرہی ہے۔

یقین مانیے میں نے تو یہی سوچ اپنے ذہن میں رکھ لی ہے کہ تبدیلی آرہی ہے۔ کیونکہ اب دور بدل چکا ہے نسل بدل چکی ہے ، پرانا نہیں نیا پاکستا ن ہے اور اب تو تبدیلی بھی آرہی ہے آپ بھی 5 سال کے لیے یہی تبدیلی والی سوچ رکھیں۔ سکون ملے گا۔

تحریر : عامر خان۔ لیہ

Share this:
Sri Lanka Blasts
Previous Post سری لنکا: ہوٹلوں اور گرجا گھروں میں دھماکے، درجنوں ہلاکتیں
Next Post برتنوں کا ہماری صحت پر اثر
Pots

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.