geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اور اب، لیہ ڈویژن بنائو تحریک

April 24, 2019 0 1 min read
Layyah
Share this:

Layyah

تحریر : انجم صحرائی

ریٹائرڈ میجر جنرل طارق مرانی کہتے ہیں کہ لیہ کو ضلع بنا نے میں ان کا اہم کردار ہے ان کا کہنا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں وہ ملتان میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے انہی دنوں جنرل ضیاء الحق ملتان کے دورے پر آ ئے اس زمانے میں پنجاب میں نئے اضلاع بنانے کی خبریں زبا نیں زد عام تھیں مجھے جزل صاحب سے ملاقات کا موقع ملا اور میں نے لیہ کو ضلع بنانے کے کیس کو ان کے سا منے بریف کیا اور میری بریفنگ کالیہ کو ضلع بنانے کے حکو متی فیصلہ میں اہم کردار تھا۔ جنزل ضیاء الحق کے زمانے میں پنجاب میں پہلے فیز میں 6نئے اضلاع قائم کئے گئے نئے اضلاع میں لیہ ، خو شاب ، راجن پور ، بھکر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل تھے۔

مجھے یاد ہے کہ اس زما نے میں لیہ ضلع بنائو تحریک بڑی مو ثر اور متحرک تنظیم تھی سینئر صحافی عبد الحکیم شوق کہتے ہیں کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے لیہ کو ضلع بنا نے کی سب سے پہلے بات پی پی پی کے رہنماء شیخ سجاد ایڈ وو کیٹ اور ن کے دو ستوں کی طرف سے سا منے آ ئی لیکن شا ئد یہ بات خا صی قبل از وقت تھی اس لئے یہ گفتگو کو ئی خاص اثر نہ کر سکی جب جزل ضیاء الحق کے دور میں نئے اضلاع کی بات شروع ہو ئی تب ہم چند دوستوں نے اس بارے سو چا ۔ ہمارے ایک مرحوم دوست چو ہدری نسیم پرویز جو بعد میں محلہ فیض آ باد سے بلدیہ کے کو نسلر بھی منتخب ہو ئے انہوں نے یہ تجویز پیش کی کہ لیہ کو ضلع بنا نے کے مطا لبہ کے حق میں آ واز بلند کی جا ئے اور اس مطا لبہ کے حق میں سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں کو متحرک کی جا ئے اور نما ئندہ شخصیات کا اجلاس بلا یا جائے ۔ نسیم پرویز کی تجویز کی تا ئید کرتے ہو ئے خا لد پبلک سکول کے بانی چو ہدری عبد الغفور جا وید نے اجلاس کا میز بان بننے کی حامی بھر لی ۔ اور یوں ہماری دعوت پر ضلع بنائو تحریک کا تا سیسی اجلاس خا لد پبلک سکول میں منعقد ہوا ، جس میں بیس پچیس افراد شریک ہو ئے ۔ اس تا سیسی اجلاس میں شا مل افراد میں سے شیخ غلام ربانی ، ایڈ وو کیٹ اور ملک فضل اہی سمیت پانچ ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس کمیٹی کے ذمہ تھا کہ وہ لا ہور جا کر صو بائی حکومت کے ذمہ داران اور محکمہ ریو نیو کے متعلقہ افسران کے سا منے لیہ ضلع بنائو کا کیس پیش کریں۔

پرو گرام کے مطا بق شیخ ربانی ایڈوو کیٹ کی سر برا ہی میں بننے والی یہ کمیٹی لا ہور گئی اور متعلقہ حکام اور وزراء کے سا منے اپنا کیس پیش کیا عبد الحکیم شو ق بتا تے ہیں کہ لیہ کے عوام کی خو ش قسمتی تھی کہ اس وقت ریو ینو بورڈ کے سینئر ممبرز مختلف ادوار میں لیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے تعینات رہ چکے تھے ان افسران نے ضلع بنائو تحریک کی کمیٹی کے ارکان کو نہ صرف سننا بلکہ ان کی حو صلہ افزائی بھی کی ۔ ریو ینو بورڈ کے اراکین کی جانب سے کمیٹی ممبران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ لیہ کی ہسٹری ، اہمیت وسائل اور مسائل و مطا لبات پر مبنی ایک تفصیلی برو شر بنا کر لا ئیں ۔ جس پر لیہ ضلع بنائو تحریک کی جا نب سے با ضا بطہ ایک پمفلٹ شا ئع کرا یا گیا ۔ سینئر صحا فی عبد الحمید سلیمی کا کہا ہے کہ لیہ ضلع بنا ئو کے اس پمفلٹ میں ہسٹری اور وسائل و مطا لبات پر مبنی تحریر ان کی ریسرچ اور محنت کا وشوںنتیجہ تھی ۔ یہ پمفلٹ مجھے بھی عبد الحمید سلیمی کے پاس دیکھنے کا موقع ملا ۔ شوق صاحب کا کہنا ہے کہ پمفلٹ کی تیاری اور اشا عت کے بعد کمیٹی کے ارکان عازم لا ہور پہو ئے جب یہ فا فلہ گڑھ موڑ پہنچا تب انہیں لا ہور سے اطلاع ملی کہ مبارک ہو ، لیہ کو ضلع بنانے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہو آ پ لوگ لا ہور آ نے کی زحمت نہ کریں۔

مجھے یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ وکلاء اور سیاسی اور سماجی تنظیموں کی طرف لیہ ضلع بنائو کے مطا لبہ کے حق میں کیمپ بھی لگا ئے گئے۔ اس زما نے میں سا بق صوبائی وزیر ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ یو نین کو نسل کروڑ کے چیئرمین تھے لیہ کو ضلع بنائے جانے بارے ان کے بیانات بھی اخبارات میں نظر آ یا کرتے تھے۔
جزل ضیاء الحق اپریل 1981 میں ڈیرہ غازیخان کے دورے پر آ ئے جہاں انہوں نے لیہ اور راجن پور کو نئے اضلاع اور ڈیرہ غایخان کو ڈویژ ن بنا نے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آ ئی حکومت جنو بی پنجاب میں ایک نیا ڈویژن بنا نا چا ہتی ہے امید کی جا سکتی ہے کہ نیا صوبہ تھل کے نام سے مو سوم ہو گا ۔ صو بہ تھل ایک عرصہ سے زیر بحث ہے ۔ خصو صا پروفیسر مزمل اور خضر کلاسرہ صو بہ تھل کے بڑے علمبردار رہے ہیں ، حال ہی میں سینئر صحافی ملک مقبول الہی نے بھی لیہ ڈویژن بنائو کی آواز بلند کر نے کی بھر پور اور قابل فخر کاوش کی ۔ لگتا ہے کہ اب یہ خواب تعبیر پا نے والا ہے ۔ ریٹائرڈ جزل طارق مرانی کے ساتھ ضلع بھر کے صحا فیوں کی ملاقات میں بھی لیہ ڈویژن کا مو ضوع سر فہرست رہا۔

مجوزہ صوبہ تھل کے صدر مقام کے لئے لیہ اور بھکر زیر بحث ہیں ۔ لیہ والوں کا مطا لبہ اور خواہش ہے کہ لیہ کو صو بہ تھل کا صدر مقام بنایا جا ئے کتنی عجیب اور باعث افتخار بات ہے کہ لیہ ضلع بنائو تحریک میں بھی لیہ کا پریس ہراول دستہ تھا اور آج 38 سال بعد لیہ ڈویژن بنائو کی تحریک کی بنیاد بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ہو ئی ۔ صدر پریس کلب عبد الرحمن فریدی کی دعوت پر ہو نے والے اس مشاورتی اجلاس میں لیہ کی کریم شا مل تھی۔

لیہ ڈویژن بنائو بارے اس مشاورتی اجلاس میں ارشد اسلم خان سیہڑ ایڈ وو کیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی یشن ، چو ہدری اصغر علی گجر سا بق ایم پی ، حافظ جمیل احمد خان چیئر مین بلدیہ ، ملک ہا شم سہو ایڈوو کیٹ ، احسان اللہ خان ایڈ وو کیٹ جزل سیکریٹری پی پی پی ، سیٹھ محمد اسلم ، شیخ بدر منیر ، مرتضی خان ملیانی ایڈوو کیٹ ، رانا سلطان محمود ، پرو فیسر ظفر عالم ظفری ، پرو فیسر گل محمد خان ، عبد الحکیم شوق ، ملک مقبول الہی ، پرو فیسر اختر وہاب ، پرو فیسر مزمل حسین ، پرو فیسر لالہ امیر محمد ، سید عمران علی شاہ ، عنا یت اللہ کا شف ایڈوو کیٹ ، عا مر مسعود ، شیر محمد خان ، محمد سلیم خان ایڈوو کیٹ ، عا بد انوار علوی ، عبد العزیز کھو کھر ایڈووکیٹ ، شمشاد سرا ئی ، اشفاق اعوان ، پروفیسر اختر بھٹی اور دیگر بہت سے معزز دوستوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران سمیت شر کت کی ۔مجھے امید ہے کہ لیہ ضلع بنائوتحر یک کی طرح لیہ ڈویژن بنائو کی یہ تحریک بھی کامیاب و کامران ہو گی۔
Anjum Sehrai

تحریر : انجم صحرائی

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں جس کا اعتراف دنیا کرتی ہے، شاہ محمود قریشی
Next Post بلاول بلا وجہ بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.