geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کامران کی کامیابی و کامرانی

May 6, 2019 0 1 min read
Indus Home Welfare Foundation
Share this:

Indus Home Welfare Foundation

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

انڈس ہوم ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان نسل میں والدین کے لئے آگاہی محبت بیدار کرنے کے لئے ایک نوجوان نے چند برس قبل ایک خواب دیکھا اور پھر اس خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے ہمت اور ایک جذبہ لئے منزل کی جانب رواں دواں ہوا ،اس کٹھن سفر میں اکیلا جانب منزل ہوا ساتھی ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا سوشل میڈیا اور ویب سائٹ سے آگاہی محبت کا سلسلہ شروع کیا نشیب و فرازاس سفر میں ساتھ ساتھ چلتے دکھائی دیئے مشکل اور کٹھن حالات کا مقابلہ کیا لیکن ہمت نہ ہاری اور سچی لگن کے ساتھ اپنے مشن کو جاری رکھا انڈس ہوم ویلفیئر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے جہاں نوجوان نسل میں والدین سے آگاہی محبت بیدارکی وہاں شوبز سے منسلک شخصیات جنہوں نے بطور ایک آرٹسٹ اپنے ملک کانام روشن کیا اس کی فنی خدمات کے اعتراف میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک دہائی قبل انڈس ایوارڈ کا سلسلہ جاری کیا جو کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھتا دکھائی دیتا ہے اس اہم مشن کو شروع کرنے والے نوجوان کامران حیات ہیں جو کہ پروڈیوسر اور انٹر نیشنل آرگنائزر ہیں ان کی شبانہ روز محنت رنگ لا رہی ہے۔

نفسانفسی اور مصروف ترین زندگی میں محبتیں بانٹ رہے ہیں گزشتہ دنوں پنجابی کمپلیکس پلاک میں اس فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی اور اس تقریب میں ملک عزیز کے نامور سنگرز نے پرفارم کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا شوبز سے منسلک شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب میں اداکارائیں اور گلوکارائیںاپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں سنگرز اور سینئر جرنلسٹ کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے لائف اچیو منٹ ایوارڈز سے نوازہ گیا۔

ڈاکٹر صغرا صدف ڈائریکٹر جنرل پیلاک ،سیدفریاد گیلانی چیف ایگزیکٹو آن نیوز،وحید اقبال سینئر ٹی وی پرڈیوسر،کریم خان ،عباس رائے ،آئرہ عمر،ارم کامران (مینجنگ ڈائریکٹر کاماری ایڈ)میگا سٹارمیگا جی ،مسکان جے ،ڈاکٹر فریحہ امین،فلک اعجاز،احمد نواز انجم وائس ف کشمیر و پنجاب حنا ملک ،حسن آفریدی، فرح انور،شبنم مجید ،میاں زین ،شانزے فاطمہ انٹر نیشنل میک آپ آرٹسٹ،شاہدہ منی ،عارف بٹ ،ساغر خان،فروح خان ،سعدیہ انور،طارق طافو،حمزہ ہاشمی ،اریشمہ ،گلیمے ہوسٹ ،سحرش خان ،سرور بخاری، ثمن شیخ ،عبداللہ کامران،نینا سونینا،وسیم حسن ،انزی ڈی ایکس،راشد پوپا،فوزیہ ،صلاح چوہدری،ڈاکٹر قیصر رفیق،ثناشیخ،عبیرہ،سنگر مناحل فریدی اور المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری رائٹرو جرنلسٹ ڈاکٹربی اے خرم کو انڈس لائف اچیو منٹ ایوارڈز سے نوازہ گیا جبکہ یوسف خان ہوتی مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ،ڈاکٹر خالد مجید،کرنل عنائت گوندل ،کرنل انجم چغتائی ،میاں فرحان کو اسپیشل شیلڈز دی گئیںرنگا رنگ تقریب کی صدارت سید فریاد گیلانی،ڈاکٹر صغرا صدف، کرنل انجم چغتائی ، کرنل عنائت گوندل ، چوہدری صفدر برنالی، چوہدری وسیم اختر رامے نائب صدر اورسیز پاکستانی کمیٹی نے کی،چیف آرگنائزرزانڈس ایوارڈ کے روح رواں کامران حیات نے تقریب میں مدع مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” میرے والدین کی دعائوں کے بعدمسلسل جدوجہد سے دنیابھر میں اللہ پاک نے مقام عطا کیاہے میرا مقصد پاکستان انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے۔

ہم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ آگاہی مہم کا جو قدم چند سال قبل اٹھایا تھا آج رب کائنات نے ہمیں ثمر عظیم عطا کیا ہے ہم خالق کائنات کا جتنا بھی شکر کریں کم ہے ہم اپنے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری نہ صرف بات سنی بلکہ عمل کر کے پوری دنیا میں اپنے فن کو متعارف کروایا ا ور انڈس ایوارڈ کی اس تقریب کا مقصد بھی پاکستانی فنکاروں کو دنیا میں روشناس کرواناہے پاکستان میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے اولاد بوڑھے والدین کو کبھی اولڈ ایج ہوم اور کبھی شیلٹر ہوم میں شفٹ کر رہی ہے جبکہ یہ کلچر بطور مسلمان ہمارا نہیں ہے ”انسان دنیا میں جینے کے لئے بہت کچھ کرتا ہے۔

بدقسمتی سے ہم میں انفرادی سوچ نے غلبہ کیا ہوا ہے دین اسلام کے سنہرے اور لازوال اصولوںکو ہم نے پس پشت ڈال رکھا ہے اسی لئے آج کا انسان رسوا بھی دکھائی دیتا ہے ایسے حالات میں کامران حیات جیسے عظیم لوگوں نے عظیم کام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور انہیں ان عظیم کاموں میں کامیابی بھی مل رہی ہے ہم دعا گو ہیں کہ رب کائنات انہیں اور کامیابی و کامرانی عطا فرمائے آمین۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Shafique Langrial
Previous Post ہمیں روزہ کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے غریبوں، مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ چودھری شفیق لنگڑیال
Next Post ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ
Hazrat Umar Farooq

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.