geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرشتہ مہمند کو انصاف ملے گا؟

May 23, 2019 1 1 min read
Farishta Mohmand
Share this:

Farishta Mohmand

تحریر : عنایت کابلگرامی

رمضان المبارک میں عبادات اور روزوں کی جہ سے بلاگ، کالم یا مضمون لکھنے کی ہمیت تو نہیں ہوتی ، مگر گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت یعنی اسلام آباد جیسے علاقے میں ایک گیارہ سالہ بچی جس کا نام فرشتہ تھا اسے اغوا کیا گیا اس کے بعد اس کے ساتھ مبینہ طور پرجنسی زیادتی ہوئی، جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کردیا گیا ،بس اسی وجہ سے Laptop کو تکلیف دینا پڑی۔ یہ واقعہ کب ہوا اور کیسے ہوا ؟ سوشل میڈیا اخبارات اور دیگر زرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق 15مئی کے دن دوپہر کے بعد گلی میں کھیلنے کے غرض سے فرشتہ مہمند اپنے گھر سے نکلی ، عصر کے بعد اور مغرب سے تھوڑی دیر قبل فرشتہ کے بڑے بھائی عبدالقیوم مہمند نے گھر میں فرشتہ بی بی کے بارے میں اپنی اماں سے معلومات لی تو اماں نے کہا کہ اڑوس پڑوس میں گئی ہوگی آجائیگی، افطاری کے وقت تک جب فرشتہ گھر نہیں آئی تو سب گھر والوں کو تشویش ہونے لگی ، افطاری کرنے بعد فرشتہ کے بھائیوں اور والد گل نبی نے فرشتہ بی بی کوڈھونڈنا شروع کیا ،کافی محنت کے بعد جب فرشتہ بی بی نہیں ملی تو مقامی تھانے میں اطلاع دی مگر تھانے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا ، اگلے روز پھر یہی محنت اور مساجدوں میں اعلانات کے بعد بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ، تب ایک مرتبہ پھر فرشتہ بی بی کے والد کچھ دیگر رشتہ داروں کے ساتھ شہزاد ٹائون تھانے میں گئے تو ایس ایچ او غلام عباس نے فرشتہ بی بی کے والد کو یہ کہا کہ وہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی ، ہم ایف آئی آر نہیں کاٹ سکتے ، تیسرے دن بھی یہی صورت حال رہی چھوتے روز جاکر کچھبا اثر افراد کے تعاون و مداخلت پر گمشدگی کا ایف آئی آر درج ہو ہی گئی ، جس کے اگلے ہی روز یعنی 20مئی کو جگیوٹ کے جنگلات سے فرشتہ بی بی کی مسخ شدہ لاشمل گئی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کی گئی جہاں لواحقین بھی پہنچ گئے ، پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، مگر ابتدائی رپورٹ کے مطابق فرشتہ مہمند کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے اور اس کو بڑے بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا ،رپورٹ میں تیزاب کے ”Traces”بھی ملے ہیں، جبکہ ننھی فرشتہ کی لاش چار روز تک جنگل میں پڑی رہی جس کو جنگلی جانوروں نے بھی خراب کیا تھا۔

گیارہ سالہ فرشتہ مہمند کے ساتھ ہونے والی جنسی درندگی اور دردناک قتل کا یہ واقع پاکستان کا پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی تسلسل سے ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، مگر کچھ ہی واقعات کو میڈیا میں کوریج مل پاتی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے ضلع قصور کی زینب کا کیس سب کے سامنے ہے ، الیکٹرونک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا نے اس کیس کو کتنی کوریج دی سب کو معلوم ہے ۔ زینب قتل کیس میں قصور کا ہی ایک لڑکا عمران مجرم ٹہرا اور پھانسی کی سزا ہوگئی ،مگر فرشتہ بی بی کے کیس میں اب تک ٹھوس گرفتاری نہیں ہوئی اور نہ ہی ابتداء میں الیکٹرونک میڈیا نے اتنی کوریج دی جتنی زینب کو دی تھی ۔

سوال یہ ہے کہ ہم ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں اور الحمد اللہ مسلمان بھی ہے ، مگر اس کے باجود ایسے واقعات( جس سے پاکستان اور پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکتا تو ہے ہی مگر مسلمانوں کے بھی سر شرم سے جھک جاتے ہیں)کیوں ہوتے ہیں؟ شاید اس کا جواب آج ہمارے پاس نہیں ہے۔ ایک اور سوال بھی ہے کہ کیا فرشتہ بی بی کے ساتھ پیش آنے والے اس ہولناک واقع کے بعد کسی اور ننھی کلی کے ساتھ ایسا واقع پیش نہیں آئیگا؟ کیوںکہ اس سے قبل کراچی کٹی پہاڑی کی رابعہ اور قصور کی زینب کے بعد حکمرانوں اور سیکورٹی اداروں نے کچھ دعوے کئے تھے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تام کے لیے مو ثر اقدامات کیے جائیں گے، مگر ہوا کچھ بھی نہیں ،اگر زینب کے قاتل کو زینب کے والد کی درخواست پر سرعام پھانسی دی جاتی تو شاید آج فرشتہ مہمند کے ساتھ ایسا نہ ہوتا ۔سوال یہ بھی ہے کہ کیا قانون، ریاست اور سماج ہمارے بیٹوں یا بیٹیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے؟ پیڈوفیلیا کے مرض کا شکار افراد سے ملک قوم کے بچوں کو بچانے کی کوئی حکومتی سطح پر ٹھوس کاوش اور سنجیدگی کہیں دکھائی دیتی ہے؟سوالات پر سوالات بنتے چلے جارہے ہیں، اگر یوں ہی سوالات کا سلسلہ چلتا رہا تو یہ مضمون ضخیم کتاب کی صورت اختیار کر جائیگا ۔

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جس کے قیام کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانی اس لیے دی گئی کہ صرف مذہبی آزادی ضروری ہو؟ہم اسلامی اقتدار کے ماننے والے ہے اور اسلامی اقتدار بھی وہ جس میں بچوں بوڑھوں عورتوں بیماروں جانوروں غرض تمام جانداروں کے حقوق کی پاسداری کا حکم موجود ہے۔آج اس گھٹن زدہ ماحول میں ہمیں دنیا کی تمام تر آسائشوں کے باوجود معاشرے میں اخلاقی اقدار کی پستی ہر زاویہ سے نظر آ رہی ہے۔اسلامی قوانین سے دوری معاشرے میں بگاڑ کا سبب ہے۔ اس کی زمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ؟اس کا تعین کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔وجہ جب قوم انتشار کا شکار ہو جائے تو اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے ، جبکہ حکمران طبقہ اسی قوم سے جنم لیتا ہے اور پاکستانی حکمران طبقے میں بھی سوچنے سمجھنے کی اس صلاحیت کا فقدان آج پوری دنیا کے سامنے موجود ہے۔

موجودہ واقع پر پوری پاکستانی قوم انصاف چاہتی ہے، انصاف بھی ایسا کی جس کے بعد پھر کوئی کسی ننھی کلی کو یوں مسلنے کا خواب نہ دیکھ سکے۔انصاف جہاں مجرم جرم کرنے سے پہلے اپنے انجام سے باخبر ہو۔انصاف جہاں مجرم جرم کرنے کی سوچ سے چھٹکارا حاصل کر کے جرم کی سوچ سے ہی توبہ کر لے،حکومت پاکستان کو اس کے لیے اسے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔حالیہ سانحہ اسلام آباد پر کسی کے آنسو آنکھوں سے اگر رواں نہیں تو دل تو سبھی کے رو رہے ہیں۔سب اس انتظار میں ہے کہ کیا” فرشتہ بی بی کو انصاف ملے گا” یا یہ سانحہ دیگر سانحات کی طرح وقت کی بے رحمی کا شکار ہو کر فائلوں کی زینت بن جائیگا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یااللہ تو ہی ہماری بچیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھ (آمین)
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
Itikaf
Previous Post اعتکاف کی فضیلت …!
Next Post نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں کیس ثابت کرنا بھی ہے: چیف جسٹس پاکستان
Justice Asif Saeed Khosa

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.