geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم تکبیر ……….. ناقابل تسخیر

May 28, 2019 0 1 min read
Youm-e-Takbir
Share this:

Youm-e-Takbir

تحریر : خان فہد خان

قیام پاکستان سے لیکر آج تک بھارت پاکستان کی سالمیت و بقاء کے خلاف نا پاک منصوبے بناتا آ رہا ہے اور پاکستان کو کسی نہ کسی طریقہ سے نقصان پہنچانے کی سر توڑ کوشش کرتا رہتاہے ۔سب سے پہلے بھارت اپنے نا پاک عزائم لیے قیام پاکستان کے دو ماہ بعد ہی 22اکتوبر 1947کو کشمیر میں کود پڑا۔پاکستان اپنے پاوںپر بھی نہیں کھڑا ہوا تھا کہ جنگ کا محاذ کھول دیا گیا جو پاکستان کی زیر تعمیر بنیادوں کو لرزا گیا۔بھارت اس مکاری سے کشمیر پر قابض ہوگیا تھاجہاں آج بھی ظلم بر بریت کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں۔اس کے بعد1965میں بھی جب بھارت کو پھلتا پھولتا پاکستان برداشت نہ ہوا تو پاکستان پر جنگ مسلط کر دی اور رات گئے حملہ کر کے دنیا بھر میں اپنے نا پاک عزائم ظاہر کر دیے ۔بھارت کے اس وار کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیااور بھارت کو شکست فاش دی۔بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملنے پر ہوش نہ آیا بلکہ انتقام کی آگ میں جھلستے بھارت نے چند سال بعد پھر 1971میں جنگ شروع کر کے مشرقی پاکستان کو جداء کرا دیا اوراس طرح بھارت اپنے ناپاک منصوبے میں کامیاب ہو گیا۔بھارت مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد بھی سکون سے نہ بیٹھا انتقام کو طاقت کے نشے میں بدمست بھارت نے نیوکلئیر پروگرام پر کام شروع کیا اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری شروع کر دی۔

بھارت نے اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار18مئی 1974 راجھستان میںپوکھران کے مقام پر اپنا پہلا ایٹمی دھماکہ کر کے کیا ۔جس کے بعد خطہ میں طاقت کا عدم توازن پیدا ہو گیا بھارت طاقت کے نشے میںدن رات بہت سی دھمکیاں اور گیدڑ بھبکیاںمارتا پھرتا۔اس ساری صورت حال میں پاکستان کے پاس سوائے پریشانی اور بے چینی کچھ نہ تھا لیکن حکومت پاکستان نے اس عدم توازن کو ختم کرنے کیلئے سوچ و بچار شروع کردی کہ جلد طاقت کا توازن بنایا جائے اور آخر کار 1974میںہی اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت کے حصول کے عزم ظاہر کیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کہوٹہ پروجیکٹ کے نام سے ایٹمی طاقت کے حصول کیلئے کام شروع کر نے کا حکم دیا۔یاد رہے اس سے پہلے ڈاکٹر عبدالسلام 1972میں ایٹمی پاور حاصل کرنے پر ذاتی طور پر کام شروع کر چکے تھے لیکن حکومتی سر پرستی حاصل نہ تھی ۔حکومتی سرپر ستی میںڈاکٹر منیر احمد اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر قیاد ت پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن بنایا گیاجس نے باقاعدہ کہوٹہ ریسرچ لیباٹریز میں کام کا آغاز کیا۔

پاکستان میں سیاسی صورت حال تبدیل ہو تی رہی مگر ہر حال میں ہر سربراہ مملکت نے ایٹامک انرجی کمیشن سے تعاون جا ری رکھا اور یوںا س پرو جیکٹ پر کام چلتا رہا اورتمام سائنسدانوں کی نو سال کی بے مثال محنت کے بعد11مارچ 1983 کواپنا پہلا کولڈ ٹیسٹ کیرانہ سرگودھا کی پہاڑیوں میں کیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔یعنی ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ پاکستان 1983میں ایٹمی طاقت بن گیا تھالیکن پاکستان نے اس حوالے سے کامیابی کو عالمی دنیا سے خفیہ رکھا ۔مگر پھر بھی دنیا بھر میں چہ مگوئیاں ہوتی رہی مگر پاکستان نے اس کو حقیقت تسلیم نہ کیا اورخفیہ طور اس پر مزید کام جاری رکھا۔اس کے بعد 1984میں بھی کہوٹہ کے مقام پر ایک مزید کولڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کامیاب رہاجو سائنسدانوں کی کا میابی کی ضمانت اور پاکستان کی سلامتی کیلئے ایک روشن امید تھا۔اسی طرح وقت گزرتا گیاسائنسدان ایٹمی طاقت میں مزید بہتری اور جدت کیلئے کام کرتے رہے اور پاکستان کے ایٹمی انرجی پر کام سے متعلق ساری دنیا کو معلوم ہو گیا اور یورپی ممالک خاص طور پر امریکہ نے پاکستان کو اس پر مزید کام کرنے سے روکنے پر مجبور کیا اور بہت سی دھمکیاں اور لالچ دئیے ۔مگر پاکستانی سائنسدان کوئی دھمکی یا لالچ خاطر میں نہ لائے کام کو جاری رکھااورسائنسدانوں نے کئی ایٹم بم تیار کر لیے۔وقت کی چلتی سانسیں کون روک سکتا ہے چلتے چلتے وقت آگیا 13مئی 1998کا جب بھارت نے پوکھران میںمزید پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو نیچا دیکھانے کوشش کی تو پاکستان میں کھلبلی مچ گئی اب صورت حال پیچیدہ ہو گئی ایٹمی دھماکوں کی صلاحیت تو پاکستان کے پاس بھی تھی مگرحالات سازگار نہ تھے۔

پاکستان کی حکومت پر شدید بیرونی دبائو تھا ایک طرف عوام اور سائنسدان بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا چاہتے تھے تو دوسری جانب امریکہ اقتصادی پا بندیوں کی دھمکی دے رہا تھا۔جس کی وجہ سے حکومت پر دبائو بڑھ گیا اور حکومت وقت کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قاصر تھی۔یاد رہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اس بات پر متفق تھے کہ دھماکے نہ کیے جائیں ورنہ پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں جائیں گی اور معشیت تباہ ہو جائے گی۔اس وجہ سے ایٹمی دھماکوں کا پروگرام موخر کردیا گیالیکن سائنسدانوں کی جانب سے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا گیا کہ اگر آپ نے ایٹمی دھماکوں کیلئے جُرت نہ کی توہم کبھی دھماکے نہیں کر سکیں گے ہماری محنت رائیگا جائیگی اور دوبارہ ایسا وقت نہ آئے گا۔اس خط نے وزیر اعظم صاحب کی سوچ بدلی اور اس کے جواب میں نواز شریف صاحب نے جُرت اور بہادری کے ساتھ بیرونی دبائو کو بھی ملحوض خاطر نہ لاتے ہوئے دھماکوں کی اجازت دی۔28مئی 1998 کا سورج پاکستان کی سلامتی کا ضامن بن کر طلوع ہوا جب خفیہ پروگرام کے تحت 28مئی 1998کوسہ پہر 3بجے چاغی کی پہاڑ یاں پانچ ایٹمی دھماکوں سے لرز اُٹھیںاور فضا نعرہ تکبیر سے گونج اُٹھی۔یوںپاکستان دنیا کا ساتواںاور پہلا اسلامی ایٹمی طاقت کا حامل ملک بن گیا۔ایٹمی طاقت کے حصول سے اسلامی ممالک میں پاکستان کی عزت اور مقام میں خاص اضافہ ہوا اور بھارت کو اس کی زبان میں کھلا پیغام بھی مل گیا۔جس کے بعد خطے میں طاقت کا توازن برقرار ہواتب سے آج تک بھارت سمیت کوئی بھی دشمن ملک پاکستان سے جنگ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تمام پاکستان دشمن جانتے ہیں کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک سے الجھنا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔
KHAN FAHAD KHAN

تحریر : خان فہد خان

Share this:
Mufti Mohammad Naeem
Previous Post کھلے عام روزہ خوری اللہ کے عذاب کو دعوت ہے، مفتی محمد نعیم
Next Post کیسا ہے ہمارا مستقبل ؟
Child Labor

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.