geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیسا ہے ہمارا مستقبل ؟

May 28, 2019 0 1 min read
Child Labor
Share this:

Child Labor

تحریر : الیاس محمد حسین

ہماری حکومت کو یہ جان کر خوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے 5 کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں، ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیں لاکھوں پیدل پھرکر کھانے پینے کی اشیاء بیچ رہے ہیں ،بوٹ پالش کرتے نظر آتے ہیں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعداد بھی توقع سے زیادہ ہی ہوگی ایک کروڑ سے زائد مستقبل کے معمار چائلڈ لیبر کا شکار ہیں کام کرنے والے بچے سب سے زیادہ جنسی استحصال کا شکار ہوجاتے ہیں یہ سب جانتے اور مانتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی حکومت کوسب کام چھوڑ کر ایجوکیشن کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے اس وقت پاکستان کو شدید عالمی دبائو اور حالات کا سامنا ہے اس قسم کی صورت حال سے نکلنے اور حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے۔

ہمارے حکمران وقتی طور پر پالیسیاں بناتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں لگتاہے شرح خواندگی بڑھانا کسی بھی حکومت کی پہلی ترجیح نہیں رہا اگر اخوت جیسا ادارہ بغیر فیس کے یونیورسٹی بنا سکتاہے تو حکومتوں کے پاس تو لا محدود وسائل ہوتے ہیں وہ کرنا چاہیں تو کیا نہیں کر سکتے عام آدمی یہ تہیہ کر لے کہ ا س نے اپنے اہل خانہ کو تعلیم یافتہ بنانا ہے تو صرف انفرادی پر حالات کا مقابلہ کرتا کرتا تھک جاتاہے یہ بات یقینی ہے کہ تعلیم ہی سے پاکستان اقوام عالم میں سر بلند ہو سکتا ہے۔صرف اس طریقے سے ہم اپنے دشمن کا ،حالات کا،دور حاضر کا ، امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہی ایک طریقہ ہے پاکستان کو بچانے کا ، اسے دشمن سے محفوظ بنانے کا۔اسے مستحکم کرنے کا۔ ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیںہمارے ملک کے سیاستدان بھی دن رات ملک وقوم کی ترقی کے بلندبانگ وعدے کرتے نہیں تھکتے ،جس طرح انصاف نظر آنا چاہیے بعینہٰ ترقی کیلئے بھی یہی شرط ہے،ہر گورنمنٹ نے تعلیمی ترقی کیلئے اپنی ترجیحات اور پالیسیاں تشکیل دی ہوئی ہیں لیکن سکولوں کی تعداد بڑھانے۔

کالجوں کواپ گریڈ کرنا جیسے اقدامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتاپاکستان میں تعلیم اتنی مہنگی ہے کہ جس گھر میںدوتین بچے کالجز میں پڑھ رہے ہیں اس گھر کاسربراہ سارا مہینہ خرچے کرکرکے گنجا ہو جاتا ہے اور ایجوکیشن کیلئے گورنمنٹ جتنے فنڈ سالانہ مختص کرتی ہے اس سے زیادہ توگھر گھر چلنے والی کیبل سے اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا عدم استحکام سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں معاشی چکی میںپسے عوام موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے متحمل نہیں ہیں وہ اپنے بچوں کو سکول میں کیوںکر داخل کروا سکتے ہیں جس کے پاس روٹی کھانے کے لئے پیسے نہیں وہ اپنے بچوں کو تعلیم کیسے دلا سکتاہے کمال ہے کوئی بھی حکومت اس انداز سے سوچتی ہی نہیں شاید ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیں اس کے باوجود اپنے بچوں، بھائیوں، بہنوں اور دیگر فیملی ممبروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں ڈاکٹر،وکیل، انجینئر،سائنسدان بناکر انہیں معاشرہ میں ایک باوقار مقام دلا سکتے ہیں ہمارے نبیٔ رحمت ۖنے بھی علم کے حصول پر بڑا زور دیا ہے اس لحاظ سے یہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔فروغ ِ تعلیم کیلئے جو بھی حکمت ِ عملی طے کی جائے اس پر ٹھنڈے دل و دماغ سے ٹھوس منصوبہ بندی کئے بغیر عمل نہ کیا جائے اس ضمن میں ایک چا رنکاتی پروگرام پر عمل کیا جائے تو ملک میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتاہے سب سے پہلے تو پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام رانج کرنا انتہائی ضروری ہے۔

دوسرا تعلیم کو سستا کیا جائے حکومت نجی تعلیمی اداروں کے لئے فیس کی حد مقرر کرے تاکہ تعلیمی اخراجات تک عام آدمی کی رسائی ہو سکے اور پرائیویٹ سیکٹر کے شتر بے مہار اخراجات کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو، تیسرا سرکاری سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیوں کا معیار بہتر بنانا بھی فروغ ِ تعلیم میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اس وقت پاکستان میں تعلیم برِ صغیر میں سب سے مہنگی ہے حکومت کو چوتھااہم اقدام یہ کرنا چاہیے کہ سکول سے یونیورسٹی سطح تک تمام تعلیمی اداروں کو ڈبل شفٹ کردیا جائے اس چا رنکاتی ایجنڈے پر عمل کرنے سے تعلیمی میدان میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ کیا اعدادو شمار ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی نہیں کہ پاکستان میں سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیںلاکھوں پیدل پھرکر کھانے پینے کی اشیاء بیچ رہے ہیں۔

بوٹ پالش کرتے نظر آتے ہیں بھیک مانگنے والے بچوںکی تعداد بھی توقع سے زیادہ ہی ہوگی ایک کروڑ سے زائد مستقبل کے معمار چائلڈ لیبر کا شکارہیں کام کرنے والے بچے سب سے زیادہ جنسی استحصال کا شکار ہوتے ہیں ۔ ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ غربت نے ہمارے پیارے پیارے بچوں کی معصومیت چھین لی ہے۔ اب والدین کو بھی اس بات کااحساس کرنا ہوگا کہ ایجو کیشن کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔ عام آدمی کو بھی چاہیے کہ وہ ڈرامے باز حکمرانوںکی طرف دیکھنے کی بجائے خوداٹھ کھڑے ہوں حالات جو بھی وں جیسے ہی کیوں نہ ہوں کچھ نہ کچھ اپنے بچوںکے تابناک مستقبل کیلئے ضرور کرنا چاہیے حالات کا مقابلہ کئے بغیر بہتری نہیں آ سکتی۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Youm-e-Takbir
Previous Post یوم تکبیر ……….. ناقابل تسخیر
Next Post شہباز شریف کو 13 جون کو پیش ہونے کا حکم، ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ چیلنج
Shahbaz Sharif

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.