geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خوشیاں

June 3, 2019 1 1 min read
Happiness
Share this:

Happiness

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں کو برداشت نہیں کرتے جدید تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ دنیا میں زیادہ بیماریاں کیوں پھیل رہی ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں سے ناخوش ہیں یعنی حسد کرتے ہیں حسد ایک ایسی بیماری ہے جو دیمک کی طرح انسان کو اندر سے ختم کر دیتی ہے یعنی انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے یہی ڈپریشن انسان کو اس قدربیمار کر دیتا ہے کہ انسان میں عجیب سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے یہی عجیب سی کیفیت انسان کو اس قدر چڑ چڑا بنا دیتی ہے کہ انسان تنہا رہنا پسند کرتا ہے جس کی بدولت وہ غلط راستے اختیار کرتا ہے مختلف قسم کے تعویذ دھاگے اور ٹونے کرنے کی بھی کیفیت طاری ہو جاتی ہے یعنی انسان میں حسد اس قدر ہو جاتا ہے کہ انسان کو اچھے اور برے کی تمیز تک نہیں ہوتی ہم اگر کسی سے حسد کرتے ہیں تو ہم اس کا تو کوئی نقصان نہیں کرتے بلکہ اپنا سب کچھ یعنی چین سکون برباد کر دیتے ہیں اپنے اندر نفرت کی وہ آگ جلاتے ہیں جو ہمیں اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔

ہمارے جذبات و احساسات بہت متاثر ہوتے ہیں اور ہم ذہنی پسماندگی کا شکار ہو جاتے ہیں اسی طرح ہم ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جو ہمیں مستقل طور پر دماغی تنائو کی طرف لے جاتا ہے اور ہم مختلف قسم کے ڈاکٹروں اور طبیبوں کا نشانہ بن جاتے ہیں جن کی بدولت ان کے مزے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ ہماری تمام جمع پونجی ہم سے بڑے سکون کے ساتھ لے لیتے ہیں او ر ہمیں ادویات کا عادی بنا دیتے ہیں ہم ہنسی خوشی سب کچھ لوٹا دیتے ہیں اور ہمیں اس بات کا علم تک نہیں ہوتا حالانکہ یہ ایک آسان سا مسئلہ ہے جو ہم تھوڑی سی توجہ سے حل کرسکتے ہیں مگر بے سود۔۔۔۔ کیونکہ ہمارا ذہن اس بات کی عکاسی کرنے کی اجازت نہیں دیتااس لئے ہم مختلف قسم کی ادویات کا سہارا لیتے ہیں صرف اور صرف اپنے دماغ کو سکون دینے کے لئے حالانکہ ان کا اکثر اوقات منفی ردعمل ہوتا ہے کیونکہ ادویات سے ڈپریشن کی شدت کو کم کیا جاتا ہے لیکن اس سے مکمل صحت یابی ممکن نہیں ہوتی کیونکہ جب تک حسد کو ختم نہ کیا جائے اس وقت تک ذہنی پسماندگی ختم نہیں ہو سکتی اور جب تک ذہنی پسماندگی ختم نہیں ہوتی اس وقت تک ہم مکمل سکون میں نہیں آ سکتے۔

اگر ہم ذہنی پسماندگی کو ختم کریں گے تو ہمیں ذہنی سکون بھی ملے گا اور ہم اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں بس تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے انسان کو چائیے کہ دوسروں کی خوشیوں میں حسد کرنے کے بجائے خوش ہوں تاکہ ان بیماریوں سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل ہو سکے ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب ہر انسان کا مقصد پیٹ ہو گا دولت ان کی عزت ہوگی عورت ان کا قبلہ ہو گا روپیہ ان کا دین ہو گا یہ لوگ بدترین ہونگے اور آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہو گا اگر ہم اس حدیث کو بغور دیکھیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ آجکل ہمارے معاشرے میں ایسا سب کچھ ہو رہا ہے اور ہم انسانوں کے بجائے دولت کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں ہمارے اندر لالچ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہم رشتوں کا تقدس تک بھول گئے ہیں ہمیں بس اپنی فکر نے بے ہوش کیا ہوا ہے جس کی بدولت سے بھائی بھائی کا دشمن ہو گیا ہے ایک دوسرے کو صرف دولت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

میری نظر میں دولت ایک بادل ہے جو مسلسل ایک ہی جگہ نہیں برستا اس کی برسات مختلف اوقات میں مختلف جگہ پر ہوتی ہے اس لئے ہمیں اس کی آس میں اپنے آپ کو برباد نہیں کرنا چائیے کیونکہ ہم بھی کبھی اس کی برسات سے محروم ہو سکتے ہیں جس طرح سایہ ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا اسی طرح برسات بھی ایک جیسی نہیں ہوتی ہمیں دولت کی وجہ سے اپنوں کو کھو دینا اچھا نہیں ہوتا کیونکہ دولت کے پائوں نہیں ہوتے او ر اپنے رشتوں کے پائوں ہوتے ہیں جس طرح حضرت علیٰ علیہ السلام کا فرمان ہے کہ دولت کی وجہ سے کسی کی عزت مت کرو کیونکہ اس کے آنے اور جانے میں دیر نہیں لگتی ۔۔۔

ہمیں چائیے کہ اپنوں کی خوشیوں میں خوش ہوں اور اپنوں کے غم میں غمزدہ کیونکہ یہ سب کچھ ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے تب ہمیں اس کا احساس ہو گا جس طرح کسی کو تکلیف دینے سے پہلے سوچیں کہ اگر یہی تکلیف آپ کو ملے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا اس لئے زندگی چار دن کی چاندنی ہے اس چاندنی کو ہمیشہ کے لئے اپنا مقدر مت سمجھیں بس ایک مسافر کی طرح زندگی گزاریں کیونکہ یہاں پر کوئی بھی مستقل نہیں رہا ہے ہم سب کی ایک مدت ہوتی ہے جس کے بعد ہم یہ دنیا چھوڑ دیتے ہیں تو پھر یہ جھگڑے کس بات کے ۔۔۔بس اپنی زندگی کو ایسا بنائیں کہ آپ سے کسی کو تکلیف نہ ہو اور سب کی خوشیوں میں خوش ہوں اس کا اجر اللہ تعالیٰ کی ذات آپ کو ضرور دے گی۔

یہ میرا دعوا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہم سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اگر ہماری نیت اچھی ہو گی تو ہم کبھی مایوسی کا شکار نہیں ہونگے بس ہمیں اپنے پروردگار پر پختہ یقین ہونا چائیے دنیا آپ کے پیچھے ہوگی ہمارا ایمان مکمل ہونا چائیے کیونکہ ہم مٹی سے بنے ہیں اور ایک دن اسی مٹی میں چلے جانا ہے تو پھر یہ غرور اور غمنڈ کس بات کا ہماری اصلیت تو مٹی ہی ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس دنیا میں کتنا ڈھلتے ہیں اور کتنا دور رہتے ہیں میں مانتا ہوں کہ دولت انسان کی ضرورت ہے مگر اس کو ضرورت ہی رکھیں اگر اس کو جذبات یا خواہشات رکھیں گے تو دنیا میں ہمیشہ پریشان ہی رہیں گے اور ڈپریشن جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوتے جائیں گے بس اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ ہمیں اچھی زندگی عطاکرے اور صحت و تندروستی ہمارے نصیب میں ہو۔
Dr. Fayaz Ahmed

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

Share this:
Pakistan's Nuclear Program
Previous Post تنگ ہو تا ہوا گھیرا
Next Post جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم تعزیتی اجلاس پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری کی صدارت میں ہوا
Jhelum

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.