geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرین حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان…!

July 13, 2019 0 1 min read
Train Accident
Share this:

Train Accident

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے کے بدقسمت مسافروں کی نعشوں کو دیکھنے کے بعد دل انتہائی مغموم اور طبیعت اداس ہے۔ ریلوے جسے دنیا بھر میں سفر کا محفوظ ترین ذریعہ تصور کیا جاتا ہے مگر اہل پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں ٹرین حادثات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور ان حادثات کے زمہ داروں کا تعین نہیں ہوپاتا۔گزشتہ روز بھی صادق آباد کے علاقے ولہار ریلوے سٹیشن پر صبح چار بجے ایک انتہائی افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب اکبر ایکسپریس کو غلط سنگنل دیا گیا اور وہ ٹریک پر پہلے سے موجود مال گاڑی سے جاٹکرائی ، جسکے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں جبکہ اسی خاندان کے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور پاک فوج کے دستے کے علاوہ 50سے زائد سرکاری و نجی ایمبولینسز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں ٹرین کی چھ بوگیاں انجن سے کٹ کر الٹ گئیں جبکہ بوگیاں پچک جانے کے باعث ہلاک شدگان کی نعشوں اور زخمیوں کو بوگیاں کاٹ کر باہر نکالنے میں بہت دقت کا سامنا کرنا پڑا۔شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں منتقل متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس حادثے میں اکبر ایکسپریس کا ڈرائیور عبدالخالق اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوئے۔ چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ نے اکبر ایکسپریس کا سٹیشن پر پہلے سے موجود مال گاڑی سے ٹکرانا ریلوے سسٹم کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے اور کہا کہ لوپ لائن پر مال گاڑی کی موجودگی میں اکبر ایکسپریس کو لوپ لائن پر لینا نااہلی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نہیں بلکہ ریلوے آپریشن سسٹم ہے ۔جبکہ اس حادثے کے حوالے سے افسوسناک امر یہ ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اس حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے اسے محض انسانی غلطی قرار دیکر اپنی گلوخلاصی کرتے نظر آئے اور انہوں نے امدادی کاموں کی نگرانی اور زخمیوں کی دیکھ بھال کیلئے جائے حادثہ پر جانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ بے شک ایسے حادثات میں انسانی غلطیوں کا ہی عمل دخل ہوتا ہے تاہم آئندہ ایسی غلطیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ حادثات کی مکمل روک تھام ممکن ہو سکے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق شیخ رشید احمد کے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد گیارہ ماہ کے عرصہ میں ریلوے کے 79 حادثات ہو چکے ہیں جس سے بادی النظر میں یہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ وزیر موصوف نے اپنی وزارت میں زبانی جمع خرچ کے سوا کوئی ایسا عملی اقدام نہیں اٹھایا جس سے انسانی غلطیوں کی بنیاد پر ریلوے حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے ۔ اس حوالے سے مزید افسوسناک صورتحال یہ سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ماہ جون میں سب سے زیادہ ریلوے حادثات ہوئے اور یہ حادثات یکے بعد دیگرے رونماء ہوئے ۔ یکم جون کو لاہور یارڈ میں میں ٹرین ڈی ریل ہوگئی،3 جون کو عید سپیشل ٹرین لالہ موسیٰ سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، 7 جون کو اسلام آباد ایکسپریس گجرات کے قریب موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی،8 جون کو کراچی ڈویژن میں بولان ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا،15 جون کو سندھ ایکسپریس سکھر یارڈ میں پٹڑی سے اتر گئی،16 جون کو مال بردار ٹرین روہڑی سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی،18 جون کو ملتان ڈویژن میں جناح ایکسپریس کی ڈائننگ کار کو ہڑپہ سٹیشن کے قریب آگ لگ گئی ، اسی روز کوئٹہ ڈویژن میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی اور اس سے اگلے روز 19 جون کو کراچی ڈویژن میں رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں ایک گاڑی آگئی جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ20 جون کو حیدرآباد سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس مال بردار ریل گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

ٹرین حادثوں کے اس تسلسل میں 21 جون کو ہری پور کے قریب ایک کار راولپنڈی ایکسپریس کی زد میں آگئی اور22 جون کو لاہور ریلوے سٹیشن کے یارڈ میں کراچی جانے والی تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اسی طرح 23 جون کو لانڈھی سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا اور24 جون کو راولپنڈی ڈویژن میں ایک موٹرسائیکل کوہاٹ ایکسپریس کی زد میں آئی جبکہ 27 جون کو بدر ایکسپریس مسکالر سٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ایک ہی مہینے میں ریلوے حادثات کا یہ تسلسل آخری ہفتے تک برقرار رہا اور 28 جون کو فرید ایکسپریس اور ٹریک پر کھڑی دوسری ٹرین کے انجن میں تصادم ہوا جبکہ 29 جون کو بھی ایک موٹر سائیکل راولپنڈی ایکسپریس کی زد میں آئی۔ اسکے ڈیڑھ ہفتے بعد اب گزشتہ روز اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کی صورت میں پاکستان ریلوے کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے جو اس امر کا غماز ہے کہ ریلوے کے وزیر موصوف ریلوے کی بحالی اور بہتری کی جانب ہرگز توجہ نہیں دے رہے اور انکی ترجیحات میں اپنی وزارت پر توجہ دینا شاید شامل ہی نہیں ہے۔

اگر وزیر موصوف کے دور میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ، صرف ایک مہینے میں ریلوے کے چھوٹے بڑے20 حادثات کے علاوہ ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے اور ٹرینیں پانچ پانچ گھنٹے لیٹ ہونے کی وجہ سے انتظار کی اذیت برداشت کرتے شہری اکثر ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔جہاں تک بات ٹرین حادثات کی ہے سابقہ ادوار میں بھی ریلوے حادثات رونما ہوتے رہے ہیں مگر انکی تعداد اتنی زیادہ کبھی نہیں رہی، پاکستان ریلوے کی کارکردگی وزیر موصوف کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے، روز بروز بڑھتے ٹرین حادثات کی وجوہ جاننے ، ریلوے ٹریک کی درستی و مرمت کی بجائے ان حادثات کو محض انسانی غلطی کہہ کر اپنی گلوخلاصی نہیں کروائی جا سکتی، بلکہ ہونیوالی کوتاہیوں اور غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اصلاح احوال کے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ریلوے مسافروں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post نواز شریف کو سزا اور میدان سے باہر رکھنے کیلئے گھناؤنی سازش رچائی گئی: مریم نواز
Next Post جگمگاتی ٹرافی کس کے شوکیس میں سجے گی، فیصلہ آج ہو گا
England and New Zealand

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.