geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جگمگاتی ٹرافی کس کے شوکیس میں سجے گی، فیصلہ آج ہو گا

July 14, 2019August 9, 2019 1 1 min read
England and New Zealand
Share this:

England and New Zealand

لندن (جیوڈیسک) ورلڈکپ کی جگمگاتی ٹرافی کس کے شوکیس میں سجے گی فیصلہ اتوار کو ہو گا۔

لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دنیائے کرکٹ کا نیا حکمران بننے کیلیے گھمسان کا رن پڑے گا، دونوں ٹیموں نے آخری معرکے سے قبل آستینیں چڑھا لیں، بلند حوصلہ میزبان اور پُرجوش کیویز پہلی بار چیمپئن بننے کیلیے بے چین ہیں، انگلش ہارڈ ہٹرز اپنی جانی پہچانی کنڈیشنز میں بڑے اسکور کیلیے پُراعتماد ہیں۔

کرس ووئکس اور جوفرا آرچر حریف بیٹنگ لائن قہر برسانے کیلیے موجود ہوں گے، دوسری جانب کین ولیمسن سے ایک بار پھر ’لیڈنگ فرام دی فرنٹ‘ کی مثال بننے کی توقع ہے، مضبوط بھارتی قلعہ ڈھانے والی پیس بیٹری پھر تباہی مچانے کیلیے تیار ہوگی۔ بڑے میچ کے موقع پر لندن کا موسم بھی خوشگوار رہے گا، ٹاس جیتنے والی ٹیم ’اسکور بورڈ پریشر‘ کیلیے پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 27 برس بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی ہے، 2015 کے میگا ایونٹ میں مایوس کن مہم کے بعد اس نے ایک روزہ کرکٹ سے متعلق اپنی اپروچ میں تبدیلی کی،اس کا آغاز گذشتہ ورلڈ کپ کے رنر اپ کیخلاف باہمی ہائی اسکورننگ سیریز میں 3-2 کی کامیابی سے ہوا، اب اسی حریف ٹیم کا وہ اتوار کو لارڈز میں فیصلہ کن معرکے میں سامنا کرنے والے ہیں، یہ چوتھا موقع ہوگا جب انگلش ٹیم فائنل کھیلے گی، اس سے قبل 1979، 1987 اور 1992 میں وہ ٹرافی کے قریب پہنچ کر خالی ہاتھ رہ گئی تھی۔

لیگ مرحلے میں سری لنکا اور آسٹریلیا سے لگاتار شکست کے بعد اوپنر جیسن روئے کی پلیئنگ الیون میں واپسی نے انگلینڈ پر اچھا اثر ڈالا اور وہ ایک بار پھر کامیابی کے ٹریک پر واپس آگئی، میزبان سائیڈ کے ٹاپ 3 بیٹسمین میچ ونرز کا اعزاز رکھتے اور اب تک اس ایونٹ میں مشترکہ طور پر 1471 رنز بنا چکے ہیں۔

اسی طرح بولنگ اٹیک کی قیادت کرس ووئکس اور جوفرا آرچر کے پاس ہے جو مستقل مزاجی سے حریف بیٹنگ لائنز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جوئے روٹ ایک بار پھر امیدوں کے محور ہوں گے، وہ گذشتہ چند برس سے خود کو رن مشین میں ڈھال چکے،اب تک انھوں نے رواں شوپیس ایونٹ کی10 اننگز میں 549 رنز بنائے ہیں، انھیں ایک روزہ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 925 رنز اسکور کرنے والے انگلش کرکٹر کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

کپتان ایون مورگن نے کہاکہ ہم فیصلہ کن میچ میں میدان سنبھالنے کے شدت سے منتظر ہیں، اگر کوئی گذشتہ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے بیدخل ہونے کے بعد ہمارے اگلے میگا ایونٹ کے فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کرتا تو میں اس بات پر ہنس پڑتا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رن ریٹ پر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ایونٹ کی فیورٹ بھارتی ٹیم کو زیر کرکے فائنل کیلیے کوالیفائی کیا، کین ولیمسن اور روس ٹیلر بیٹنگ لائن کا زیادہ تر بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔

پیس بیٹری میں لوکی فرگوسن اور میٹ ہینری کے ساتھ ٹرینٹ بولٹ موجود ہیں۔ کیویز مسلسل دوسرا فائنل کھیلیں گے، کامیابی کیلیے انھیں اپنے ٹاپ آرڈر کی جانب سے مضبوط بنیاد کی ضرورت ہوگی۔ توقعات مارٹن گپٹل سے بھی وابستہ ہیں جو2015 میں ٹاپ اسکورر تھے مگر اس بار اب تک مایوس کیا ہے۔

ان سے بھی ویسے ہی ٹرمپ کارڈ کی امیدیں وابستہ ہورہی ہیں جیسے 2007 میں ایڈم گلکرسٹ آسٹریلیا کیلیے ثابت ہوئے تھے،انھوں نے فائنلز میں میچ وننگ پرفارم کیا تھا۔ لندن میں اتوار کو موسم صاف اور خشک رہے گا، ہلکے پھلکے بادل دکھائی دے سکتے ہیں تاہم دوپہر کو سورج چمکتا رہے گا، دونوں کپتان بڑے میچ اور لارڈز کے حالیہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکور بورڈ پریشر فیکٹر کیلیے پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

Share this:
Train Accident
Previous Post ٹرین حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان…!
Next Post رومانوی کامیڈی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول
Heer Man Ja

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.