geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حج ایک تربیت گاہ

July 16, 2019 1 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

تحریر : پروفیسر زید حارث

ہر با شعور مسلمان اپنی زندگی میں اللہ کے گھر کی زیارت اپنے لئے باعث شرف سمجھتا ہے اور حج کرنا اپنے دین کی تکمیل کا جز گردانتا ہے۔یقینا حج بیت اللہ اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پہ ہے ،ان میں سے ایک ہر صاحب استطاعت مسلمان پہ اللہ کے گھر کا حج کرنا (صحیح بخاری)
ہمارے معاشرے میں حج کا بڑھتا ہوا رجحان یقینا خوش آئند ہے لیکن اس حج سے پیدا ہونے والے اثرات بھی اسی تیزی سے معاشرے سے مفقود ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ (1).حج اسلامی اخوت و بھائی چارے کی ایک تربیت گاہ ہے تمام مسلمان ایک لباس ، ایک جگہ ، ایک ہی وقت میں اللہ کی عبادت کے مقصد کے ساتھ جمع ہو کر اس بات کا ثبوت دے رہے ہوتے ہیں کہ ہم اللہ کے حکم پہ اپنی رنگ و نسل اور مسلکوں و جماعتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی وحدت کو قائم کر سکتے ہیں۔لیکن یہی مسلمان جب حج سے واپس آتے ہیں تو کلمہ توحید کو ایک جانب میں رکھ کر مسلکی و جماعتی تقسیم اور رنگ و نسل کی تقسیم کو بنیاد بنا کر مسلم معاشرے میں طوفان کھڑا کرنے اور انتشار بپا کرنے میں وہ کردار ادا کرتے ہیں جو ایک سلیم الفطرت انسان کو کسی صورت بھی زیب نہیں دیتا۔

(2).حج ایک مسلمان کی زندگی سے تکبر کو ختم کرنے کی ایک بہترین تربیت گاہ ہے۔ ایک حاجی شخص اپنے زرق و برق والے لباس کو اتار کر صرف دو سفید سادہ چادروں کو اپنے جسم پہ اوڑھ کر اللہ کی بڑائی کا مسلسل اعتراف کرتا ہے۔ہر بڑا و چھوٹا ،امیر و غریب، بادشاہ و وزیر، اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر ، اپنی مسکنت و تذلل اللہ کے آگے پیش کرکے اس بات کی تصویر ہوتا ہے کہ ہر قسم کی بڑائی و عظمت کا مالک صرف اللہ رب العالمین ہے۔ پھر یہی مسلمان حج سے فارغ ہوتے ہی اپنی ذات اپنی قوم اپنے ملک کو بنیاد بنا کر تکبر و بڑائی کا وہ بیج بوتے ہیں جو مسلمانوں میں طبقاتی تقسیم کو ترویج دے کر اسلامی اخوت و بھائی چارے کی بیخ کنی کر دیتا ہے۔

(3)آسانی و تیسیر اسلام کی بنیادی خصوصیات میں سے ہے اور اسلام کی کوئی عبادت مشقت و تکلیف پہ مبنی نہیں ہے۔ کسی عبادت کے ذریعے لوگوں کو امتحان میں ڈالنا مقصود نہیں، عبادات دراصل ایک مسلمان کی تربیت کے لیے فرض کی گئیں ہیں نا کہ ان سے کوئی جسمانی یا ذہنی امتحان لینا مقصود تھا ۔نماز و روزے و زکوٰۃ اور حج کے احکامات کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے ۔ تو یہ بات بلکل واضح ہے کہ چند حدود قیود کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمان کو جس طرح آسانی ہے وہ اللہ کی عبادت کر سکتا ہے ۔

حج میں بھی دس ذوالحجہ کو جو چار کام(بال کٹوانا یا منڈوانا، قربانی کرنا، کنکریاں مارنا، بیت اللہ کا طواف کرنا) حاجی کے ذمہ لگائے گئے اس میں تقدیم و تاخیر پہ کوئی سختی نہی کی گئی بلکہ جو بھی سوال کرنے آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ أفعل ولا حرج . کر لو کوئی حرج نہیں ۔

(4).حج کی عبادت عورت کے احترام و اکرام کا ایک شاندار مظہر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا ۔ اللہ کے رسول میرا نام فلاں اور فلاں غزوے میں لکھ دیا گیا ہے۔ اور میری بیوی حج کا ارادہ رکھتی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد جیسے فریضے میں شمولیت کا ارادہ کر لینے کے باوجود اس بات کو ترجیح دی کہ ایک مسلم عورت کی حفاظت اس کے حقوق اور اس کی دلجوئی اور اسکے ارادہ عبادت کو جہاد پہ مقدم کرتے ہوئے حکم صادر فرما دیا کہ عورت کا حج کا ارادہ تیرے جہاد کے ارادے سے افضل ہے۔

اور مزدلفہ سے واپسی منی کی طرف دس ذوالحجہ کا سورج طلوع ہونے کے بعد حاجیوں کو نکلنے کا حکم ہے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں اور کمزور لوگوں کو رات کو ہی مزدلفہ سے رخصت فرما دیا تا کہ یہ صبح کی گرمی اور رش کی تکلیف سے محفوظ اگلے مقام تک پہنچ کر عبادت کر سکیں۔
(جاری ہے) تحریر: پروفیسر زید حارث

ہر با شعور مسلمان اپنی زندگی میں اللہ کے گھر کی زیارت اپنے لئے باعث شرف سمجھتا ہے اور حج کرنا اپنے دین کی تکمیل کا جز گردانتا ہے۔یقینا حج بیت اللہ اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پہ ہے ،ان میں سے ایک ہر صاحب استطاعت مسلمان پہ اللہ کے گھر کا حج کرنا (صحیح بخاری)
ہمارے معاشرے میں حج کا بڑھتا ہوا رجحان یقینا خوش آئند ہے لیکن اس حج سے پیدا ہونے والے اثرات بھی اسی تیزی سے معاشرے سے مفقود ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ (1).حج اسلامی اخوت و بھائی چارے کی ایک تربیت گاہ ہے تمام مسلمان ایک لباس ، ایک جگہ ، ایک ہی وقت میں اللہ کی عبادت کے مقصد کے ساتھ جمع ہو کر اس بات کا ثبوت دے رہے ہوتے ہیں کہ ہم اللہ کے حکم پہ اپنی رنگ و نسل اور مسلکوں و جماعتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی وحدت کو قائم کر سکتے ہیں ۔لیکن یہی مسلمان جب حج سے واپس آتے ہیں تو کلمہ توحید کو ایک جانب میں رکھ کر مسلکی و جماعتی تقسیم اور رنگ و نسل کی تقسیم کو بنیاد بنا کر مسلم معاشرے میں طوفان کھڑا کرنے اور انتشار بپا کرنے میں وہ کردار ادا کرتے ہیں جو ایک سلیم الفطرت انسان کو کسی صورت بھی زیب نہیں دیتا۔

(2).حج ایک مسلمان کی زندگی سے تکبر کو ختم کرنے کی ایک بہترین تربیت گاہ ہے۔ ایک حاجی شخص اپنے زرق و برق والے لباس کو اتار کر صرف دو سفید سادہ چادروں کو اپنے جسم پہ اوڑھ کر اللہ کی بڑائی کا مسلسل اعتراف کرتا ہے۔ہر بڑا و چھوٹا ،امیر و غریب، بادشاہ و وزیر، اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر ، اپنی مسکنت و تذلل اللہ کے آگے پیش کرکے اس بات کی تصویر ہوتا ہے کہ ہر قسم کی بڑائی و عظمت کا مالک صرف اللہ رب العالمین ہے۔ پھر یہی مسلمان حج سے فارغ ہوتے ہی اپنی ذات اپنی قوم اپنے ملک کو بنیاد بنا کر تکبر و بڑائی کا وہ بیج بوتے ہیں جو مسلمانوں میں طبقاتی تقسیم کو ترویج دے کر اسلامی اخوت و بھائی چارے کی بیخ کنی کر دیتا ہے۔

(3)آسانی و تیسیر اسلام کی بنیادی خصوصیات میں سے ہے اور اسلام کی کوئی عبادت مشقت و تکلیف پہ مبنی نہیں ہے۔ کسی عبادت کے ذریعے لوگوں کو امتحان میں ڈالنا مقصود نہیں، عبادات دراصل ایک مسلمان کی تربیت کے لیے فرض کی گئیں ہیں نا کہ ان سے کوئی جسمانی یا ذہنی امتحان لینا مقصود تھا ۔نماز و روزے و زکوٰۃ اور حج کے احکامات کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے ۔ تو یہ بات بلکل واضح ہے کہ چند حدود قیود کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمان کو جس طرح آسانی ہے وہ اللہ کی عبادت کر سکتا ہے۔

حج میں بھی دس ذوالحجہ کو جو چار کام(بال کٹوانا یا منڈوانا، قربانی کرنا، کنکریاں مارنا، بیت اللہ کا طواف کرنا) حاجی کے ذمہ لگائے گئے اس میں تقدیم و تاخیر پہ کوئی سختی نہی کی گئی بلکہ جو بھی سوال کرنے آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ أفعل ولا حرج . کر لو کوئی حرج نہیں۔

(4).حج کی عبادت عورت کے احترام و اکرام کا ایک شاندار مظہر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا ۔ اللہ کے رسول میرا نام فلاں اور فلاں غزوے میں لکھ دیا گیا ہے۔ اور میری بیوی حج کا ارادہ رکھتی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد جیسے فریضے میں شمولیت کا ارادہ کر لینے کے باوجود اس بات کو ترجیح دی کہ ایک مسلم عورت کی حفاظت اس کے حقوق اور اس کی دلجوئی اور اسکے ارادہ عبادت کو جہاد پہ مقدم کرتے ہوئے حکم صادر فرما دیا کہ عورت کا حج کا ارادہ تیرے جہاد کے ارادے سے افضل ہے۔

اور مزدلفہ سے واپسی منی کی طرف دس ذوالحجہ کا سورج طلوع ہونے کے بعد حاجیوں کو نکلنے کا حکم ہے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں اور کمزور لوگوں کو رات کو ہی مزدلفہ سے رخصت فرما دیا تا کہ یہ صبح کی گرمی اور رش کی تکلیف سے محفوظ اگلے مقام تک پہنچ کر عبادت کر سکیں۔ (جاری ہے)
Saad Farooq

تحریر : پروفیسر زید حارث

Share this:
Flood
Previous Post سیلاب کا خطرہ…!
Next Post اکثر کیا ہوتا ہے؟
Economy

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.