geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اکثر کیا ہوتا ہے؟

July 16, 2019 2 1 min read
Economy
Share this:

Economy

تحریر : مراد علی شاہد

اکثر کیا ہوتا ہے کہ ہم اپنی کامیابیوں کے لئے دوسروں کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ہمیں اپنی آنکھ کا شہتیر بھی نظر نہیں آتاج بکہ دوسروں کی آنکھ میں بال بھی نظر آجاتا ہے،ایسے ہی اگر معاشرتی رویوں کی بات کریں تو ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ تر لوگ اپنی ذات کے وکیل اور دوسروں کی کوتاہیوں کے جج بنے ہوتے ہیں۔پاکستانی اداروں اور سیاسی و سماجی اقدار کو لے لیں تو بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہر آنے والا جانے والے کے درپے ہی ہوتا ہے کہ جانے والوں نے کچھ نہیں چھوڑا،جبکہ سوچنے اور سمجھنے کی بات یہ ہوتی ہے کہ ہم اپنے حصے کی شمع کو جلا کر اجالا کرنے کی کوشش کریں وہ شمع ،علم کی ہو،خدمت کی ہو یا سماجی فلاح کی ملک کے ہر فرد کو اپنی بساط میں کام کرتے رہتے چاہئے بے دریغ اور بے غرض ہو کر۔اگر سب لوگ دوسروں کے راہ راست پر آنے کی بجائے اپنی راہ کو سیدھا کر لیں تو ہر شخص وقت پر اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائے گا۔وگرنہ گہما گہمی کے اس دور میں جب ہر شخص یہ خیال کر لے کہ پہلے دوسرے درست سمت اپنائیں تو یقین کیجئے ہم سب اپنی راہوں کو کھو دیں گے۔لہذا اس سے قبل کے دیر ہو جائے ہمیں اپنے حصہ کی شمع جلا کر کسی اونچی مچان کی زینت بنا دینا چاہئے تاکہ بھولے ہوئے مسافروں کو اپنی منزل کے تعین میں کوئی دشواری نہ ہو۔

کنفیوشش کے جانے کے بعد اس کے شاگردوں نے اس کے اقوال کو جمع کر کے ایک کیاب کی صورت میں لوگوں تک پہنچایا تاکہ اس کے اقوال کی روشنی سے وہ لوگ بھی مستفید ہو سکیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کنفیوشش کو نہیں پایا۔انہوں نے ایک روائت نقل کی ہے کہ”بوقت شام ڈوبتے ہوئے سورج نے کہا کہ ہے کوئی جو میرے بعد روشنی کو قائم رکھے گا،دور جنگل میں ایک کٹیا میں جلتے دیے نے کہا کہ میں حتی المقدرو کوشش کرونگا۔

لہذا اگر انفرادی طور پر ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق کوشش کرتا رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک دن ہر سو روشی ہی روشنی ہو۔لیکن اس کے لئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے لیکن بحثیت قوم ہمارا وطیرہ یہ ہو گیا ہے کہ ہم بدلتے نہیں قرآن بدل دیتے ہیں۔اگر تبدیلی چاہئے تو سب کو اپبے تئیں بدلنا ہوگا صرف حکومتوں پر انحصار سے ہی ملکوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

ایک بار مامون بادشاہ سے کسی نے پوچھا کہ اے مامون تم حضرت عمر جیسے کیوں نہیں ہو؟تو مامون بادشاہ نے جواب دیا کیونکہ ان کے ساتھی حضرت ابو ہریرہ تھے جبکہ میری رعایا تم ہو۔اگر تم لوگ بھی حضرت ابو ہریرہ جیسے بن جائو تو میں بھی حضرت عمر جیسا بن جائونگا۔ایسے ہی ایک بار حضرت علی سے ان کے ایک مشیر نے سوال کیا کہ اے علی جیسے آپ کے زمانہ خلافت میں عدم استحکام ہے ایسے آپ سے پہلے کسی بھی خلیفہ کے دور میں دیکھنے کو نہیں ملتا تو اس پر شیرِ خدا نے فرمایا کہ کیونکہ ان کا میں مشیر تھا جبکہ میرے مشیر تم لوگ ہو۔

اس سے یہ بات بھی ثابت ہو کر سامنے آتی ہے کہ ملک کے عروج و زوال میں انفراد و اجتماعی رویوں کے ساتھ ساتھ مشیروں کا ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہونا بھی شرط ہے کہ یہی لوگ ملک اور بادشاہوں کے زوال کا باعث بھی بنتے ہیں اور یہی وہ افراد ہوتے ہیں جو ملکی معیشت اور استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کر کے ترقی و تعمیر میں ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اگر حالیہ ملکی صورت حال کا جائزہ لیا جائے تو قیمتوں کی گرانی،سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شور شرابہ اور منفی پراپیگنڈہ سے ایسے لگتا ہے کہ نعوذ باللہ ملک اب زیادہ دیر دنیا کے نقشہ پر نہیں رہ پائے گا۔اس طوفان بدتمیزی میں اتنا کردار حکومت کا نہیں جتنا کہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کا ہے کہ ایک شے کی قیمت اتنا حکومت نہیں بڑھاتی جتنا کہ دوکاندار بڑھا رہے ہیں یہ کہہ کر کہ جی کیا کیا جائے حکومت نے مہنگائی ہی بہت کر دی ہے جس کی ایک مثال روٹی کے مہنگے ہونے کا پراپیگنڈہ ہے۔جمہوری حکومتوں میں حزب اختلاف ایسا ہمیشہ سے ہی کرتی ہے کہ کسی طریقے سے مخالف حکومت کو نہ چلنے دیا جائے ۔ایسا ہوتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ ملک ہم سب کا نہیں ہے یا کہ اکیلے حکومت کرنے والوں کا ہے،لہذا ملکی تعمیر و ترقی میں ہمیں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کر کے اس کے ذرے ذرے کوتابندہ درخشاں کرنا ہے۔
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
Hajj
Previous Post حج ایک تربیت گاہ
Next Post زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے ‘زمین ایس مال’ کا سنگ بنیاد ڈی ایچ اے اسلام آباد میں رکھ دیا گیا

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.