geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا کا ملین مارچ یا سیاسی خودکشی۔۔؟

August 4, 2019 1 1 min read
Maulana Fazal Ur Rehman
Share this:

Maulana Fazal Ur Rehman

تحریر : عمر خان جوزوی

مولانا کو خود شکار کرنے کی کوئی خاص عادت ہے اور نہ ہی کچھ زیادہ تجربہ۔وہ موقع اور محل کی مناسبت سے کسی ماہرنشانہ بازشکاری کوآگے کرتے ہیں اورپھرمرضی کے مطابق ان سے اپناحصہ وصول کرلیتے ہیں ۔دورنوازشریف کا ہو،پرویزمشرف کایاپھرآصف علی زرداری کا۔مولانااب تک اس نسخے کوآزمانے اوراستعمال کرنے میں کافی حدتک کامیاب رہے لیکن اب۔۔؟اب ایسانہیں ۔شکارکے مواقع توماضی کی نسبت آج زیادہ اورمیدان بھی وسیع ہے لیکن ماہرنشانہ بازاورتجربہ کارشکاری کاملنااب معدوم۔نرم گرم کھانے کی امید،جستجواورخواہش سب کو۔منہ بھی سال سے سب نے کھولے ہوئے ہیں لیکن شکارکے لئے آگے بڑھنے اورجانے کے لئے کوئی تیارنہیں ۔ ماضی میں شکارپرٹوٹ پڑنے والے ماہرنشانہ بازاورشکاری اب کی بارمولاناکوشکاراورنشانہ لگانے کے لئے آگے کرناچاہتے ہیں ۔ان کی خواہش ہے کہ ماضی میں جوکام ہم کرتے تھے اب وہ مولاناکریں ۔مولاناشائداس چیزسے واقف نہ ہوں لیکن شکارمیں اگرکوئی شکارجال میں نہ پھنسے توپھربسااوقات شکارکی جگہ شکاری اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس کرخوددوسروں کاشکاربن جاتاہے اورایسااس ملک میں ایک نہیں کئی بارہوابھی ہے۔

سابق صدرپرویزمشرف کیلئے نوازشریف کے بچھائے گئے جال میں پھرکون پھنساتھا۔۔؟اس حقیقت سے پوری دنیااچھی طرح واقف ہے۔ماناکہ ماضی کی نسبت آج سیاسی شکارکے مواقع زیادہ اورمیدان بھی وسیع ہے لیکن اس وقت شکاری کاخودجال میں پھنسنے کاامکان بھی ماضی کے مقابلے میں زیادہ بلکہ بہت زیادہ ہے۔ متحدہ اپوزیشن میں شامل مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں وسیاسی پارٹیوں کے شکاریوں کواچھی طرح اندازہ ہے کہ،،وادی انصاف،،میںنشانہ ذرہ بھی ادھر ادھر ہوا توپھرشکاری کونوازشریف اورآصف علی زرداری کے پاس جانے سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔سونے پرسہاگہ یہ کہ ملک میں انقلاب لانے والے خادم حسین رضوی کوانقلاب کے زمانے میں جس گھونسلے میں قیام کرایاگیاتھااب تووہ بھی نہ صرف خالی بلکہ مولاناجیسے کسی شریف سیاسی پرندے کی آمدکابھی شدت سے منتظرہے۔ مولاناایک کامیاب وزیرک سیاستدان ضرورہیں ،ہمیںان کی سیاسی بصیرت،فہم وفراست اورشرافت پرکوئی شک بھی نہیں لیکنشکارکابصیرت اورفہم وفراست سے کوئی تعلق نہیں۔

جوڑتوڑاورشکارمیں زمین وآسمان کافرق ہے۔جوڑتوڑمیں ٹوٹے ہوئے کوجوڑنے اورجوڑے ہوئے کوتوڑنے کے لئے وقت مل جاتاہے مگرشکارمیں ایک لمحے کی بھی مہلت نہیں ملتی۔ایک نشانہ ہوتاہے اگروہ خطاء ہواتوپھراس ایک غلطی پربرسوں کی ریاضت،خدمت اورشرافت بھی سمندرمیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہے۔مولانافضل الرحمن نے اکتوبرکے مہینے میں ملین مارچ کے ذریعے ،،حکومت کاشکار،،کرنے کااعلان کردیاہے لیکن مولاناکو وادی انصاف میں کودنے سے پہلے اس بارے میںہزاربارسوچناہوگاکیونکہ شکاری اگرشکارمیں ناکام ہوتوپھران کے پاس واپس جانے کاکوئی راستہ نہیں ہوتانہ ہی وہ پھردوسروں کومنہ دکھانے کاقابل رہتاہے۔ مولانانے اپنی شرافت،فہم وفراست،صبر،بصیرت ،حق گوئی،بے باکی اورخدمت کے ذریعے معاشرے میں سیاسی طورپراپناایک مقام بنایا۔لوگ کچھ بھی کہیں لیکن دنیاجانتی ہے کہ ڈیزل ولسی کے طعنوں والزامات کے باوجودملک کے بڑے بڑے سیاسی سرخیل نہ صرف پاکستان کی سیاست میں مولاناکے کردارکابرملااعتراف کررہے ہیں بلکہ دل وجان سے ان کی قدربھی کرتے ہیں۔

ہم نہیں چاہتے کہ مولانانے ملک کی سیاست میں جونام کمایااورمقام بنایا۔مولاناکی برسوں کی یہ ریاضت ومحنت اب ایک لمحے میں دریابردہوجائے۔تحریک انصاف کی حکومت سے مسائل اورپریشانی مولاناسے زیادہ مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اوردیگرسیاسی پارٹیوں اورجماعتوں کوہے۔پھر وہ خودآگے کیوں نہیں بڑھتے۔۔؟مولانااب تک دوسروں کوانگلیوں پرنچاتے اورکھیلاتے رہے لیکن لگتاہے سیاسی شطرمرغوں نے اب کی بارمولاناکے ساتھ یہ کام کرنے کی ٹھان لی ہے۔سوچنے کی بات تویہ ہے کہ ان سیاسی پارٹیوں کے لوگ جنہوں نے مولاناکوکبھی ملک کاصدراوروزیراعظم بننے نہیں دیااب وہ انہیں امام انقلاب کیسے بننے دیں گے۔۔؟ مولانااس وقت اپوزیشن اتحادکے امام ضرورہیں لیکن جے یوآئی کے علاوہ باقی سیاسی پارٹیوں کے افرادان کے پکے مقتدی ہرگزنہیں ۔نظریہ ضرورت کے تحت دیگراپوزیشن والے کوئی ایک نمازمولاناکے پیچھے ضرورپڑھتے ہوں گے لیکن پانچ وقت وہ مولاناکے ساتھ چلنے کے لئے کبھی تیارنہیں ۔مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کے لیڈروسیاستدان مولاناکوتھپکی دے کرحکومت کے خلاف شکارکے لئے آگے ضرورکریں گے لیکن وادی انصاف میں پھران کے ساتھ جانے کے لئے کوئی تیارنہیں ہوگا۔ان سب کے اپنے اپنے نظریات،خیالات اورمفادات ہیں جب تک ان کے مولاناکے ساتھ مفادات جڑے ہوئے ہیں تب تک وہ مولاناکوجی جی کریں گے لیکن جب مفادپوراہوگاتوپھران کی نظرمیں بھی مولاناسے براکوئی نہیں ہوگا۔کسی دورمیں تووزیراعظم عمران خان جوآج ڈیزل ڈیزل کہہ کرنہیں تھکتے وہ بھی تومولاناکے کندھے کے ساتھ کندھاملاکران کی اقتدامیں چلتے تھے۔

آج وزیراعظم عمران خان کے نزدیک مولویوں میں اسی مولاناسے زیادہ کوئی برانہیں ۔سیاسی بصیرت اورفہم وفراست میں واقعی مولاناتک کوئی نہیں پہنچتالیکن مولانااپنی حقیقت اوران سیاسی لیڈروں کی اصلیت جاننے کی کوشش کریں ۔نواز،زرداری سمیت یہ اکثرچوری ،چکاری،لوٹ ماراورکرپشن میں بدسے بدنام ہوچکے ہیں ۔جولوگ چوری ،چکاری اورلوٹ مارکی سزابھگت رہے ہوں ۔مولانافضل الرحمن جیسی شخصیت کوکم ازکم یہ زیب نہیں دیتاکہ وہ ان کے ساتھ چلیں۔مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اوردیگرلبرل وسیکولرپارٹیوں اورمولاناکی لڑائی میں زمین وآسمان کافرق ہے۔مولاناپرامن طورپرجمہوریت کے راستے اللہ کی زمین پراللہ کانظام چاہتے ہیں مگران سیاسیوں کی نظر،فکراورسوچ کچھ اورہے۔ان کی حکومت سے موجودہ لڑائی بھی نہ ملک کے لئے ہے اورنہ ہی قوم کے لئے ۔بلکہ اپنے آپ کو احتساب سے بچاکرایک بارپھراقتدارتک پہنچنے کے لئے ہے۔مولانااگرکسی چور،ڈاکو،لوٹے اورلٹیرے کوآپ کی آنکھوں کے سامنے مکافات عمل سے گزرناپڑتاہے تواس پرتوآپ کوخوش ہوناچاہئے۔حکومت کے برے اقدامات کی آپ کھل کرمخالفت کریں۔

عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پرنکلیں۔ملین مارچ کریں ۔جلسے جلوس اورمظاہرے کریں ۔دھرنے دیں ۔ان معاملات میںنہ صرف جے یوآئی کے کارکن بلکہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہوگی لیکن مولاناخداراچوروں کاوکیل بن کرآپ امام انقلاب بننے کی کوشش کبھی نہ کریں ۔تحریک لبیک کے علامہ خادم حسین رضوی نے بھی امام انقلاب بننے کی کوشش کی تھی ۔آپ توجانتے ہیں ۔پھرکیاہوا۔۔؟اپنے اپنے وقت کے یہ چور،ڈاکو،لوٹے اورلٹیرے سیاستدان آج آپ کے پاک دامن کے ذریعے اپنے برسوں کے گناہ صاف اورگندمٹانے کی کوشش کررہے ہیں ۔آپ اپنے دامن کوان کے گنداورگناہوں سے آلودہ نہ کریں ۔آپ ان سے کنارہ کریں توآپ کے لئے زیادہ بہتررہے گا۔اس وقت تویہ سارے ہاتھ باندھ کرآپ کے پیچھے کھڑے ہیں لیکن ان موسمی پرندوں اورابن الوقتوں کاکوئی اعتبارنہیں ۔ کہیں ایسانہ ہوکہ اسلام آبادمیں حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنے کے لئے وادی انصاف میں پہنچ کرآپ پیچھے دیکھیں اورپھرپیچھے آپ کے چندگنے چنے کارکنوں اوروفاداروں کے سواکوئی نہ ہو۔یہ بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں ۔ایک بات یادرکھیں کہ مفادات کے پیچھے بھاگنے والوں کوکسی کی عزت اور حرمت کاکبھی کوئی خیال نہیں ہوتا۔
Umar khan Jozvi

تحریر : عمر خان جوزوی

Share this:
Major General Asif Ghafoor
Previous Post بھارت کا ایل او سی پار کارروائی اور لاشیں تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 7 کشمیری نوجوان شہید
Indian Army in Kashmir

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.