geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حملے کے بعد ناروے میں مساجد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

August 11, 2019 0 1 min read
Norway Security
Share this:

Norway Security

اوسلو (جیوڈیسک) ناورے کی ایک مسجد پر شوٹنگ کے واقعے کے بعد اس یورپی ملک میں پولیس کو چوکنا کر دیا گیا ہے۔ اوسلو کے نزدیک ہفتے کو ہونے والے اس حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص سے چھان بین کا عمل جاری ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے اتوار کے دن بتایا ہے کہ ناروے کے دارالحکومت کے نواح میں واقع ایک مسجد پر فائرنگ کرنے کے شبے میں ایک مشبہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا، جس سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شوٹنگ کے اس واقعے کے بعد اوسلو اور نواحی شہروں میں واقع مساجد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یورپی ممالک میں گیارہ اگست بروز اتوار عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور اسی لیے کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پولیس چوکنا ہے۔ ناروے کی قومی پولیس کے ڈائریکٹوریٹ نے البتہ کہا ہے کہ ابھی تک ایسی معلومات نہیں ہیں کہ ‘ٹھوس خطرات‘ موجود ہیں۔ تاہم کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

اوسلو کے مغرب میں واقع بایرم نامی میونسپلٹی میں ہفتے کے دن ایک مشتبہ شخص نے النور اسلامک سینٹر میں مبینہ حملہ کیا تھا۔ اوسلو پولیس کے اہلکار رونے سیکیرڈ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک نمازی نے مشتبہ حملہ آور پر قابو پا لیا تھا، جس کے باعث حملہ آور معمولی زخمی ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شبہ ہے کہ یہ شخص لوگوں کو قتل کرنے کی خاطر مسجد گیا تھا۔

اس مشتبہ شخص پر ایک خاتون کو قتل کرنے کا شبہ بھی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے گھر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے اور اس بارے میں بھی تفتیشی عمل جاری ہے۔ وکیل اونی فرائیز نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کی گئی ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

مسجد کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آور نوجوان سفید فام تھا، جس نے سیاہ رنگ کا لباس، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب حملہ آور مسجد میں داخل ہوا تو وہاں صرف تین افراد موجود تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کی آن لائن سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ اس مشتبہ حملہ آور نے مسجد پر مبینہ حملے سے کچھ گھنٹے قبل آن لائن پیغام جاری کیا تھا، جس میں اس نے مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پر دو مساجد پر ہوئے حملوں کی ستائش کی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اسلحے سے لیس تھا اور اس کی کارروائی کی وجہ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

Share this:
Basketball Festival
Previous Post یوم آزای باسکٹ بال فیسٹیول کا شاندار آغاز :SSP سائوتھ شیراز نذیر نے افتتاح کر دیا
Next Post حجاج نے عیدالاضحیٰ کے دن علامتی شیطان کو کنکریاں ماریں
Pilgrims

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.