geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پنجاب میں سستے انصاف کی دہلیز بند

September 3, 2019 1 1 min read
Justice
Share this:

Justice

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

تحریک انصاف حکومت کا منشور تھا کہ انصاف کی فراہمی حکومتی اولین ترجیح ہے۔ لیکن صوبے پنجاب میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بااثر سیاسی شخصیات وزیراعلیٰ شکایات سیل بند کروانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔حالانکہ وزیر اعلیٰ شکایات سیل پنجاب میں موصول 47 ہزار شکایات کا ازالہ کر دیا گیاپھر بھی ایسی صورت حال کیوں پید اہوئی کہ وزیر اعلیٰ شکایات سیل پنجاب کے عملہ کو کام سے روک کر ادارہ بند کرنے کی تجویزدی گئی۔بتایا جاتاہے کہ سابق چیئر مین وزیراعلیٰ شکایات سیل ملک اسد کھوکھراوروائس چیئرمین ناصرسلمان کے درمیان محاذآرائی کی بناء پر وزیر اعلیٰ شکایات سیل بند کیا گیا ہے۔لیکن حقیقت یہ نہیں۔

ماہرین، دانشوروں کا کہنے ہے کہ ویسے تو عام انسان کے لئے کوئی بھی کام آسان نہیں۔ وہ جائز کام کے لئے بھی بھٹکتا پھرتا ہے اور اشرافیہ ناجائز کام بھی نہایت آسانی سے کروا لیتی ہے۔ عام انسان انصاف کے حصول کے لئے مارا مارا پھرتا ہے اور پھر بھی انصاف سے محروم رہتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انصاف تو صرف اور صرف اشرافیہ کے لئے ہے اور عام انسان یا کسی غریب کے لئے اگر کچھ ہے تو وہ ہے قانون۔ اس قانون و انصاف کی جنگ میں غریب کو ملتا ہے صرف قانون اور جس کے پاس پیسہ ہے وہ حاصل کرتا ہے انصاف۔ اگر کوئی عام انسان اپنے کاغذات کی گمشدگی یا کسی معمولی نوعیت کے واقعے کی رپورٹ درج کروانے تھانے جاتا ہے تب بھی اس کو ہزار قانون بتائے جاتے ہیں اور جب ہرا نوٹ دکھا دو تو اس غریب پر ڈیوٹی آفیسر کو ترس آ ہی جاتا ہے۔

یہاں اکثر ظالم ظلم کرتا ہے اور سلاخوں کے پیچھے بھی وہی ہوتا ہے جس پر ظلم ہوتا ہے اور پھر کورٹ کچہری کے خرچے اور وکیل کے اخراجات کا متحمل نہ ہونے کے سبب وہ مظلوم جیل میں اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا بھی کاٹ لیتا ہے اور پھر اس کے دل میں قانون کا ڈر نہیں بلکہ اس ظالم کا ڈر بیٹھ جاتا ہے۔ پھر وہ مظلوم قانون توڑنے سے گریز نہیں کرتا مگر اس ظالم کے آگے گھٹنے ٹیک دیتا ہے جس کا خوف اس کے دل میں بیٹھ جاتا ہے کیونکہ اس کا یقین انصاف سے اٹھ جاتا ہے۔ اور یہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ ہو رہا ہے اور شاید ایسا ہی ہوتا رہے گا۔
اس ملک میں اس وقت تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں جب تک ہماری پولیس اور وکلاء صرف اور صرف قانون کی پاسداری کریں۔ یہاں سچ اور جھوٹ کی جنگ میں اکثر جھوٹ جیت جاتا ہے۔ یہاں انصاف کی تلاش میں اکثر عام انسان قانونی جنگ لڑتے لڑتے اس دنیا سے چلا جاتا ہے، ایسے بھی فیصلے دیکھنے کو ملے ہیں جب انصاف کے حصول کے طلبگار کو انصاف ملتا ہے تو وہ منوں مٹی تلے ہوتا ہے۔ ظلم کی مختلف اشکال ہیں اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر اور بروقت انصاف کی فراہمی میں تاخیر بھی ظلم کی تعریف میں آتا ہے۔

ہر شہری کو سستا اور فوری انصاف وکلاء اور عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے نتیجہ میں عام انسان کے اندر مایوسی و ناامیدی پیدا ہو رہی ہے۔ مظلوم کو سستا اور فوری انصاف دیے بغیر کوئی معاشرہ مہذب نہیں بن سکتا۔ ہر شخص کو قانون و آئین کی رو کے مطابق فوری انصاف وکلاء اور عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس وقت عام انسان حصول انصاف کے لئے پریشان نظر آ رہا ہے۔ موجودہ دور میں عام انسان کو شکایت ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے باعث موجودہ نظام موثر نہیں ہے۔

جس ملک کا حکمران خود قانون کے سامنے جھکنے والا ہوگا اس ملک میں کوئی بھی عدل کی میزان کو نہیں جھکا سکے گا۔ جو حکمران خود رعایت کا طالب نہ ہو کوئی اس کی مروت آزمانے کی جرات نہیں کر سکتا۔ جو حکمران حضرت عمرؓ بن خطاب کی طرح اپنے بیٹے کو کوڑے کھاتے دیکھنے کی تاب رکھتا ہو اس کے کوڑے سے کوئی عذاب نہیں بچ سکتا۔ہماری یہاں قانون کے راستے میں کبھی دولت حائل ہو جاتی ہے کبھی قرابت آڑے آتی ہے کبھی مروت جلوہ دکھاتی ہے کبھی مصلحت فتنہ دکھا دیتی ہے کبھی سیاست مراد پا جاتی ہے۔اس ملک میں اس وقت تک قانون کی بالادستی ممکن نہیں جب تک انصاف کا حصول عام انسان اور اشرافیہ کے لئے یکساں نہ ہو۔

ضرورت اس امرء کی ہے تحریک انصاف حکومت اشرافیہ کی بجائے غریب عوام کو انصاف فراہم کریں اور وزیر اعلیٰ شکایات سیل پنجاب جس نے موصول 47 ہزار شکایات کاازالہ کیا ہوا کو فوری بحال کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد حکومت پر بحال رہے۔ وزیر اعلیٰ شکایات سیل پنجاب بند ہونے سے ثابت ہوگیا کہ ہر قانون عام انسان کے لئے اور انصاف صرف اشرافیہ کے لئے!! یہی تضاد ہمارے مسائل کو جنم دیتا ہے جس کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Mufti Mohammad Naeem
Previous Post مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، مفتی محمد نعیم
Next Post عافیہ صدیقی کی اسیری کے چھ ہزار دن
Aafia Siddiqui

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.