geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطینی لڑکی کا محبت سے موت تک کا سفر

September 5, 2019 0 1 min read
Israa
Share this:

Israa

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) گھر والوں نے رشتہ دینے کے لیے ہاں بھی کر دی تھی لیکن باقاعدہ منگنی سے پہلے ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر کی وجہ سے اکیس سالہ اسراء غريب سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔

ایک نوجوان فلسطینی لڑکی کے ‘غیرت کے نام پر ہونے والے قتل‘ کی وجہ سے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ سڑکوں پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مغربی کنارے میں گزشتہ کئی دنوں سے خواتین اسراء غريب کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسراء غريب کی ہلاکت کی وجہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی وہ تصویر بنی، جو اس نے اپنے ہونے والے منگیتر کے ساتھ پوسٹ کی تھی۔ دونوں خاندان منگنی کے لیے تیار تھے۔ اسراء کے والدین نے رشتے کے لیے ہاں بھی کر دی تھی لیکن ابھی باقاعدہ منگنی نہیں ہوئی تھی۔

اسراء ایک میک اپ آرٹسٹ تھی اور اس فیشن بلاگر کے انسٹاگرام پر بارہ ہزار سے زائد فالورز بھی تھے۔ لڑکی کی دوستوں کا کہنا ہے کہ تصویر پوسٹ کیے جانے کے بعد اس کے بھائیوں اور کزنوں نے والدین کو بتایا کہ ان کے خاندان کی ‘عزت مٹی میں ملا‘ دی گئی ہے۔ گھر والوں کے کہنے پر ایک بھائی نے اسراء کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے گھر کی دوسری منزل سے نیچے گر گئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس سے اسراء کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا۔

اسراء نے ہسپتال سے بھی اپنے زخموں کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیں اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ وہ ہمت نہیں ہارے گی، ”اگر مجھ میں ہمت نہ ہوتی تو میں کل ہی مر چکی ہوتی۔ اللہ قیامت کے دن ان سے پوچھے گا، جنہوں نے مجھ پر ظلم کیا۔‘‘

اسراء کے رشتہ داروں اور گھر والوں کو اس پر بھی غصہ آیا اور انہوں نے ہسپتال میں ہی اسے دوبارہ مارا پیٹا۔ بعدازاں اسے والدین کے گھر منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ بائیس اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی۔ اسراء کے والدین کا کہنا ہے کی وہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی لیکن انسانی اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اس موقف پر اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسراء کے خاندان کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ‘غیرت کے نام پر قتل‘ کو جرم قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ نہ صرف فلسطین بلکہ عرب دنیا میں غیرت کے نام پر قتل جیسے اقدامات کو روکنے کے لیے مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ ایسے ہی احتجاجی سلسلے کے بعد لبنان نے سن دو ہزار گیارہ میں اس قانون کو ختم کر دیا تھا، جو ایسے کیسز میں نرمی پیدا کرتا تھا۔ اس کے بعد سن دو ہزار سترہ میں تیونس اور اردن نے بھی قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے ‘غیرت کے نام پر قتل‘ کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ایسے کیسز کی تفتیش قتل کی واردات کے قانون کے تحت کی جائے گی۔

Share this:
Meat
Previous Post کراچی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے دو ملزم گرفتار
Next Post جرمن فضائیہ میں طیارے نہیں بلکہ پائلٹس بھی کم
Pilots

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.