geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

July 21, 2020 3 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں بنائی گئی کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ وہ وائرس کے خلاف جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بنارہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی گئی اس ویکسین کا تجربہ ایک ہزار 77 افراد پر کیا گیا اور ان کے جسم میں ویکسین انجیکشن کے ذریعے داخل کی گئی تاکہ ان کا جسم ایسے اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز (وائٹ بلڈ سیلز) بناسکے جو کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکیں۔

خیال رہے کہ ٹی سیلز دراصل مدافعی خلیے ہوتے ہیں جن کا کام ہمارے جسم سے انفیکشن کا صفایا کرنا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اب تک کے نتائج نہایت امید افزا ہیں تاہم فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں ہے کہ یہ ویکسین کورونا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کافی ہے یا نہیں، اس لیے بڑے پیمانے پر آزمائش کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے 10 کروڑ ویکسین کا پیشگی آرڈر دے رکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج تو امید افزا ہیں لیکن یہ بات یقینی بنانا ضروری ہے کہ یہ ویکسین لوگوں کو دیے جانے کے لیے مکمل محفوظ ہے۔

فی الحال تحقیق میں یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ آیا یہ ویکسین انسانوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے بچاسکتی ہے یا صرف ان میں علامات کوکم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہے اس لیے ایسے ممالک میں ویکیسن کا ٹرائل کرنا ہوگا جہاں متاثرین کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

اگلے مرحلے میں برطانیہ میں 10 ہزار افراد پر ویکیسن کی آزمائش کی جائے گی اور اس کی آزمائش امریکا میں بھی ہوگی جہاں 30 ہزار افراد کو یہ ویکسین دی جائے گی جب کہ برازیل میں 5 ہزار اور جنوبی افریقا میں 2 ہزار افراد پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔

اس ویکیسن کی آزمائش کا سب سے اہم مرحلہ ‘چیلنج ٹرائلز ‘ ہوگا جس میں ویکسین دینے کے بعد منتخب افراد میں جان بوجھ کر کورونا وائرس بھی داخل کیا جائے گا اور پھر ویکیسن کے نتائج اور مدافعتی ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور فارما کمپنی کے اشتراک سے بنائی جا رہی ہے اور اپریل میں اس کا انسانی تجربہ شروع کیا گیاتھا۔

دنیا بھر میں کورونا کے تیزی سے پنجے گاڑنے کے باعث اس ویکسین کو بے مثال تیز رفتاری کے ساتھ تیار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ویکیسن کو چمپانزی (بندر) میں زکام کی عام وجہ بننے والے ایک وائرس کو جینیاتی انجینیئرنگ کے ذریعے تبدیل کرکے بنایا جارہا ہے۔

اس وائرس کو اتنا زیادہ تبدیل کیا گیا ہے کہ یہ انسانوں کو بیمار نہ کرسکے اور دیکھنے میں بھی کورونا کی طرح لگے، اس کے لیے کورونا وائرس کے پروٹین سے بنے نوک دار حصوں کی خصوصیات کو جنیاتی طریقے سے ویکسین کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مطلب یہ ہے کہ یہ ویکسین کورونا کی طرح ہوگی اور ہمارے جسم کا مدافعتی نظام ویکسین داخل ہونے کے بعد یہ سیکھ لے گا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین مکمل طور پر مؤثر قرار دے دی گئی تو بھی اس سال کے آخر تک اسے بڑے پیمانے پر تیار کرکے فراہم کرنا ممکن نہیں ہے لیکن اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلتا رہا تو آئندہ سال تک ویکسین بڑے پیمانے پر فراہم کی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائد ہے۔

برطانیہ سمیت مختلف ممالک ویکیسن کی تیاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں اور مختلف ممالک میں اس کی انسانوں پر آزمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Share this:
Rain Houses Roof Collapses
Previous Post فیصل آباد: شدید بارش سے مکانوں کی چھت گر گئی، 2 خاندانوں کے 10 افراد جاں بحق
Next Post کوئٹہ: تربت بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی
Quetta Blast

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.