geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی ’تیر بہدف دوا‘ شاید کبھی نہ ملے: عالمی ادارہ صحت

August 4, 2020 0 1 min read
Tedros Adhanom
Share this:

 Tedros Adhanom

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک موثر ویکسین تیار کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس بات کا خدشہ ہے کہ اس وباکی ‘تیر بہدف دوا‘ شاید کبھی نہ مل سکے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسیس نے اسی کے ساتھ تمام ملکوں سے صحت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو معمول پر آنے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔

ٹیڈ روس نے پیر کے روز کہا کہ ”بہت ساری ویکسین اب طبی تجربات کے تیسرے مرحلے میں ہیں اور ہم سب اس امید میں ہیں کہ کئی موثر ویکسین تیار ہوجائیں گی جس سے لوگوں کو اس وبا سے متاثر ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ تاہم فی الحال اس کا کوئی امکان نہیں ہے کہ کوئی تیر بہدف دوا تیار ہوجائے اور شاید کبھی بھی تیار نہ ہوسکے۔”

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تنظیم کی ہنگامی خدمات کے سربراہ مائیک ریان کے ساتھ ایک ورچوول کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے حکومتوں اور تمام ممالک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صحت کے حوالے سے تمام طرح کے اقدامات پر توجہ دیں۔ مثلاً ماسک پہنیں، سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھیں، ہاتھوں کو دھوئیں اور ٹسٹ کرائیں۔ ”تمام افراد اور حکومتوں کے لیے پیغام بالکل واضح ہے۔ یہ سب کرنا ہوگا۔” ٹیڈ روس نے مزید کہا کہ فیس ماسک کو دنیا میں اتحاد کی علامت بنادیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ پہلے بھی کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ کورونا شاید کبھی ختم ہی نہ ہو اور اسی کے ساتھ زندگی گزارنی پڑے۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ کورونا دوسرے وائرس سے بالکل مختلف ہے کیوں کہ یہ خود کو تبدیل کرتا رہتاہے۔ ٹیڈ روس نے کہا تھا کہ موسم تبدیل ہونے سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیوں کہ کورونا موسمی وبا نہیں ہے۔

طبی طور پر کمزور اور کم قوت مدافعت رکھنے والے لوگوں پر کوئی بھی وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے لیموں اور دیگر پھلوں کا استعمال اہم ہے۔

ٹیڈروس نے مزید کہا کہ جو ماؤں کو کورونا سے متاثر ہوجانے کا شبہ ہے یا جن کے متاثر ہوجانے کی تصدیق ہوچکی ہے وہ اپنے بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ان کہنا تھا کہ ایس ماؤں کی بچے کو دودھ پلانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔” اگر ماں کی طبیعت واقعی بہت خراب نہ ہو تو نو زائیدہ کو ماں سے دور نہیں کیا جانا چاہیے۔” ٹیڈ روس نے کہا نوزائیدہ اور بچوں کے لیے شیرخواری کے بہت سارے فوائد ہیں اور “اس سے کووڈ 19 کے انفیکشن کے ممکنہ خطرے سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔”

ڈاکٹر ٹیڈروس نے اس سے قبل گزشتہ جون میں کہا تھا”ہم یہ جانتے ہیں کہ بڑوں کے مقابلے بچوں میں کووڈ 19 کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ لیکن دوسری ایسی کئی بیماریاں ہیں جس سے بچوں کو زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے اور ماں کا دودھ پلانے سے ایسی بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے۔ موجودہ شواہد کی بنیاد پر ڈبلیو ایچ او یہ مشورہ دیتا ہے کہ وائرس انفیکشن کے خطرے کے مقابلے ما ں کا دودھ پلانے کے کہیں زیادہ فائدے ہیں۔”

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اس وقت دنیا میں ایک کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ تقریباً سات لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، ہماری منزل سری نگر ہے: شاہ محمود
Next Post سانحہ اے پی ایس انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر حکومت سے جواب طلب
Supreme Court

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.