geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مناسب غذا، پوری نیند اور ورزش: صحت کے تین اہم ستون

August 11, 2020 0 1 min read
Eat
Share this:

Eat

اچھی صحت اور خوشگوار زندگی ہم سب کی خواہش ہے اور اب ماہرین کا اصرار ہے کہ صرف تین اہم باتوں پر عمل کرکے آپ اچھی صحت اور طویل عمر پاسکتے ہیں۔ ان میں پہلا نمبر اچھی غذا کا ہے، دوسری اہم ضرورت مکمل اور بھرپور نیند کی ہے جبکہ باقاعدہ ورزش کو اچھی صحت کا ایک اہم راز قرار دیا گیا ہے کیونکہ دنیا کی کوئی غذا یا دوا ورزش کی جگہ نہیں لے سکتی۔

1: باقاعدہ ورزش

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہےکہ اگر آپ صحت بخش اور مطمئین زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو باقاعدہ ورزش کو اپنا معمول بنانا ہوگا۔

امریکی ادارے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے ماہرین کا اصرار ہے کہ ورزش ہرطرح سے آپ کے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی ادارے کی تحقیق بتاتی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش یا واک کرتے ہیں ان میں ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اموات کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ اس طرح آپ کو صرف 21 منٹ اور کچھ سیکنڈ روزانہ ورزش کی عادت اختیار کرنا ہوگی۔

ورزش دماغ ، یادداشت اور ارتکاز کے لئے ہرطرح سے فائدہ مند ہے۔ یہ ایک جانب تو پٹھے عضلات اور ہڈیوں کو توانا کرتی ہے تو دوسری جانب دماغ اور اعصاب کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ورزش گھبراہٹ اور ڈپریشن کو بھی کم کرتی ہے۔ اس سے بلڈ پریشر اور خون میں شکر اور کولیسٹرول کی مقدار قابو میں رہتی ہے۔

ورزش سے نیند میں بہتری آتی ہے اور انسان صبح کو تازہ دم ہوکر بیدار ہوتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ورزش سے جنسی و اعصابی کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے۔

2: غذا لیکن سبزیجاتی غذا

ہر روز ہماری معلومات میں اضافہ ہورہا ہے کہ پودوں پر مشتمل غذا ہی صحت کے لئے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ گوشت بالکل ترک کردیا جائے بلکہ گوشت کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی سبزیوں اور پھلوں کو خوراک کا حصہ ضرور بنایا جائے۔

وزن کم کرنا ہو یا جسم کو سڈول بنانا ہو تو سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔ اب سائنسی لحاظ سے ڈیش اور میڈی ٹرینیئن ڈائٹ کا بہت چرچا ہے ۔ انٹرنیٹ پر ان کی وسیع معلومات اور ویڈیوز موجود ہے۔ یہ غذائیں سبزیوں، پھلوں اور دودھ والی اشیا کے متوازن حصے پر مشتمل ہیں۔ سبزیوں کا استعمال ایک جانب تو سرطان، ذیابیطس، بلڈ پریشر سےبچاتا ہے تو دوسری جانب سر سے پیر تک کئی اعضا کو بہتر حالت میں رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ غذا میں گری دار پھلوں، بیجوں اور دیگر مفید جڑی بوٹیوں کو ضرور شامل کیجئے۔

3: اچھی اور گہری نیند

نیند جسم کا ایک اہم تقاضہ ہے کیونکہ اس سے جسمانی مرمت ہوتی ہے اور دماغ سے فاسد مواد خارج ہوتے ہیں۔ نیند ہماری جسم کے لیے ایک ٹانک سے بھی بڑھ کر ہے۔ اگر آپ درست نیند نہیں لے رہے تو اپنے جسم کو تیزی سے بربادی کی جانب لے جارہے ہیں۔

ایک صحت مند شخص کو روزانہ 7 تا 10 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے ۔ نیند کی کمی سب سے پہلے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے اور دماغ کا صدر مقام پھر پورے جسم کو متاثر کرتا ہے۔ کچی نیند سے موڈ خراب رہتا ہے، توجہ منتشر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا ہے۔

آپ موبائل فون کی نیلی روشنی نے ہماری نیند پر گہری قدغن لگادی ہے۔ بستر پر جانے سے قبل اپنے اسمارٹ فون کو بند کردیجے اور سونے کی کوشش کیجئے۔

Share this:
Taliban
Previous Post قیدیوں کی رہائی کے بعد طالبان بین الافغان مذاکرات پر تیار
Next Post بھارتی فوج کی بربریت، پاکستانی ہونے کا الزام لگا کر 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا
Indian Army in Kashmir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.