geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرنٹ سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے کیس بنائے جائیں: چیف جسٹس

August 11, 2020 0 1 min read
Justice Gulzar Ahmed
Share this:

Justice Gulzar Ahmed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کے الیکٹرک کے تفصیلی آڈٹ کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی ریمارکس دیے کہ شہر میں کرنٹ لگنے سے جتنی ہلاکتیں ہوئی ان کے مقدمات میں سی ای او کے الیکٹرک کا نام شامل کیا جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے معاملے کی سماعت جاری ہے جس سلسلے میں سی ای او کے الیکٹرک اور چیئرمین نیپرا عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سی ای او کے الیکٹرک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور کے الیکٹرک کا تفصیلی آڈٹ کروایا جائے، کے الیکٹرک کا پورا حساب لیا جائے، کتنی تاریں لگائیں، ہر قسم کا مکمل حساب لیا جائے۔

جسٹس گلزار احمد نے نیپرا کو ہدایت کی کہ کراچی والوں کی بجلی بند کرنے پر جتنا جرمانہ لگتا ہے لگائیں، کے الیکٹرک نے کراچی میں کچھ بھی نہیں کیا، پورے کراچی میں ارتھ وائر کاٹ دی ہیں، ان کے خلاف قتل کے کیس بنائیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ساری انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کریں، کرنٹ لگنے سے جتنی ہلاکتیں ہوئیں تمام ایف آئی آر میں سی ای او کے الیکٹرک کا نام ڈالیں۔

معزز چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ایک منٹ بھی بجلی بند کریں نیپرا فوری نوٹس لے، گزشتہ رات میں کراچی آیا تو شارع فیصل کی پوری لائٹیں بند تھیں، علاقے میں پورا اندھیرا تھا اور لوگ گھروں سے باہر بیٹھے تھے۔

دورانِ سماعت عدالت نے کے الیکٹرک کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ بھی کراچی کے شہری ہیں آپ کو بھی احساس ہونا چاہیے، ابھی 21 لوگ مرے ہیں، آپ جا کر اسٹے لے لیتے ہیں اس پر کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ لوگ گھروں میں مرے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ بجلی کا کوئی نہ کوئی فالٹ ہوتا ہے تو بندا مرتا ہے، سڑکوں پر بھی لوگ مرے ہیں، ارتھ وائر ہی ختم کردیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کے الیکٹرک کے وکیل سےمکالمہ کیا کہ ہم آپ کے غیر ملکی مالکان کی ذہنیت سمجھتے ہیں، وہ ہمیں غلام سمجھتے ہیں، وہ کچرا سمجھتے ہیں پاکستانیوں کو ، ان کے تو اونٹ کی قیمت بھی پاکستانی سے زیادہ ہے۔

اس دوران چیف جسٹس پاکستان نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ ہونے پر چیئرمین نیپرا سے پوچھا کہ ان کا لائسنس معطل ہوجائے تو آپ کے پاس کیا متبادل ہے ؟ جب سے انہوں نے ٹیک اوور کیا ہے سسٹم کو تباہ کردیا ہے، یہ کون ہوتے ہیں آکر ہمیں کراچی والوں بھاشن دیں ؟ کہتے ہیں کراچی والے بجلی چوری کرتے ہیں ، یہ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے ؟

اس دوران کے الیکٹرک کے سی ای او نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے 10 سال میں ڈھائی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے سی ای او کے الیکٹرک کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو بھاشن مت دیں، ایک منٹ کیلئے بھی بجلی بند نہیں ہونی چاہیے سمجھے آپ ؟ جتنی آپ نے سرمایہ کاری کی ہے ا س سے زیادہ نقصان کیا ہے، پتا ہے جب بجلی بند ہوتی ہی چھوٹے چھوٹے گھروں میں کیا حال ہوتا ہے ؟ عورتیں دہائی دیتی ہیں ان کا احساس ہے آپ کو ؟ آپ پوری دنیا میں ڈیفالٹر ہیں، بڑے بڑے جرمانے لگے ہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ میں خود کراچی کا ہوں، یہیں پیدا ہوا ہوں، اس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہا کہ اور آپ کراچی والوں کی زندگیوں کو تباہ کررہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو تنبیہ کی کہ بات سن لیں اچھی طرح کراچی کی بجلی بند نہیں کریں گے، بجلی بند کرنی ہے تو اپنے دفتر کی بند کریں۔

Share this:
Indian Army in Kashmir
Previous Post بھارتی فوج کی بربریت، پاکستانی ہونے کا الزام لگا کر 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا
Next Post پنجاب حکومت کے سرکاری دفاتر آج سے پورے عملے کے ساتھ کام کریں گے
Offices

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.