geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گوشت نہ کھانے سے انسانی جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیاں

August 15, 2020 0 1 min read
BBQ
Share this:

BBQ

حالیہ چند برسوں سے سبزی خور طرز زندگی پھیل رہا ہے۔ زیادہ تر سبزی خور گوشت خوروں کی نسبت پتلے اور صحت مند ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئے حقائق بھی تلاش کیے ہیں۔

جرمنی کی ‘فوکس آن لائن‘ ویب سائٹ کے مطابق ہر جرمن شہری روزانہ اوسطا 150 گرام گوشت کھاتا ہے۔ یہ زیادہ تو نہیں لگتا لیکن یہ جرمن ایسوسی ایشن برائے نیوٹریشن کی سفارشات سے زیادہ ہے۔ اس تنظیم کے مطابق فی ہفتہ 600 گرام سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے۔

اس تحقیق کے مطابق کم گوشت کھانا ایک اچھی چیز ہے اور اگر آپ مکمل طور پر بھی اسے ترک کر دیں گے تو جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

جرمن ماہر غذائیت اور تحقیقی ادارہ برائے سرطان کے ڈاکٹر ٹلمن کوہن کہتے ہیں، ”جو شخص صرف سبزیاں کھاتا ہے، اس کے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بلکہ سائنسی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ سبزیاں زیادہ صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔‘‘

طبی ماہرین بحیرہ روم کے ارد گرد کے ممالک کی غذائی عادات کو بہترین قرار دیتے ہیں۔ ‘میڈیٹرینیئن‘ کھانے کو گزشتہ دو برسوں سے دنیا کا بہترین اور صحت مندانہ کھانا قرار دیا جا رہا ہے۔ اس خطے میں سبزیوں، مچھلی اور زیتون کے تیل کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ سرخ گوشت اور زیادہ بھنے ہوئے کھانے کم کھاتے ہیں۔

فوکس آن لائن ویب سائٹ کے مطابق مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بہت زیادہ گوشت کھانے والوں کی غذا عام طور پر غیر صحت بخش ہوتی ہے کیونکہ اس میں چربی اور صحت کے لیے نقصان دہ دیگر اجزا زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوشت خور اور سبزی خور افراد کی صحت کا تعلق کئی دیگر عناصر سے بھی ہے۔ ہمیشہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایک گوشت خور انسان غیر صحت مند اور سبزی خور ہمیشہ صحت مند ہی ہو گا۔ مثال کے طور پر ایک گوشت خور انسان اچھی طرح ورزش کرتا ہے تو وہ ایک سگریٹ نوش سبزی خور سے زیادہ صحت مند ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ کھانے کے اجزا ہوتے ہیں، جو انسانی خلیات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

گائے، سور یا بھیڑ وغیرہ کے گوشت کو سرخ گوشت قرار دیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دل اور افشار خون کی زیادہ تر بیماریاں ان کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اسی طرح کینسر جیسی بیماری کو بھی سرخ گوشت سے بلواسطہ یا بلاواسطہ جوڑا جاتا ہے۔

کئی ایسے مطالعات بھی ہیں، جن کے مطابق سرخ گوشت بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ اس کے برعکس مرغی وغیرہ کا گوشت صحت کے لیے کم نقصان دہ ہے۔ اس کے علاوہ طبی ماہرین مچھلی کو صحت مند قرار دیتے ہیں۔

میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن کے جینٹیو اینڈ برین سائنسز (ایم پی آئی سی بی ایس) اور لائپزگ یونیورسٹی ہسپتال کے محققین نے تقریبا نو ہزار افراد پر تحقیق کی تھی۔ یہ مطالعہ جون 2020 میں جریدے ‘نیوٹرینٹ‘ میں شائع ہوا ۔ اس تحقیق کے نتائج یہ تھے کہ جس شخص کے دستر خوان پر جس قدر گوشت سے بنے کھانے کم تھے، اسے کھانے والوں کا باڈی ماس انڈیکس اور جسمانی وزن بھی کم تھا۔

اس تحقیق کی مرکزی مصنف ایولین میڈور کا وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا، ” ایسی مصنوعات، جن میں زیادہ مقدار میں چربی اور چینی ہوتی ہے، وہ آپ کو موٹا بناتی ہیں۔ ان سے زیادہ بھوک لگتی ہے اور پیٹ بھر جانے کا احساس بھی کم ہو جاتا ہے۔‘‘

کئی لوگوں کے خیال میں اگر گوشت استعمال نہ کیا جائے تو اس کے نفسیاتی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں لیکن سائنسدانوں کے مطابق ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گوشت کھانے یا نہ کھانے کے انسانی نفسیات پر اثرات مرتب ہوتے ہوں۔

Share this:
Pervez Elahi
Previous Post تحفظِ بنیاد اسلام بل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
Next Post متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ سراج الحق
Siraj ul Haq

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.