geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: آٹھ اپوزیشن اراکین پارلیمان معطل

September 22, 2020 0 1 min read
Indian Parlament
Share this:

Indian Parlament

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ متنازعہ زرعی قوانین پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں اتوار کو زبردست ہنگامہ کے ایک دن بعد اپوزیشن کے آٹھ اراکین کوآج ایوان سے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے آج ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کہا کہ اتوار کا دن راجیہ سبھا کے لیے انتہائی برا دن تھا اور اپوزیشن اراکین پارلیمان کے رویے کی مذمت کی۔

پارلیمانی امور کے نائب وزیر وی مرلی دھرن نے اتوار کے روز کے واقعات کے حوالے سے اپوزیشن کے آٹھ اراکین کے ناموں کی نشاندہی کی جس کے بعد وینکیا نائیڈو نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

جن اراکین کو معطل کیا گیا ہے ان میں کانگریس پارٹی کے راجیو ساٹو، ریپون بورا اور سید نصیر حسین، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن اور ڈولا سین، بائیں بازو کی جماعت سی پی آئی کے کے کے راگیش اور ای کریم اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ شامل ہیں۔

وینکیا نائیڈو نے ان اراکین کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”کچھ اراکین چیئرمین کی نشست کے پاس آگئے تھے اور انہوں نے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کو جسمانی طور پر دھمکایا، انہیں کام کرنے سے روکا… یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ میں ان اراکین کو اپنا احتساب کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔”

نائیڈو نے ہری ونش کے خلاف اپوزیشن کے اراکین کی طرف سے عدم اعتماد کی تجویز کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ ایوان کے ضابطے نائب چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کی اجازت نہیں دیتے۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین نے اس کے بعد معطل کیے گئے اراکین کے نام پکارنے شروع کیے۔ انہوں نے کہا”میں مسٹر ڈیرک او برائن کا نام لے رہا ہوں۔ برائے مہربانی وہ ایوان سے باہر چلے جائیں۔”

لیکن اراکین نے ان کی بات ان سنی کردی۔

اپوزیشن کا الزام ہے کہ ایوان بالا کے نائب چیئرمین ہری ونش نے حکومت کی ایما پر دو اہم زرعی قوانین پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے ووٹنگ کرانے کے مطالبے کو مسترد کردیا اور انہیں صوتی ووٹوں سے منظور کرا دیا۔ اس پوری کارروائی کے دوران ایوان میں ایک بھی صحافی موجود نہیں تھا اور ایوان کی کارروائی براہ راست نشر کرنے والی ٹی وی کی آڈیو بھی بند کردی گئی تھی۔

بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے ہری ونش سے دونوں قوانین کو ایک پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا جسے مسترد کردیے جانے کے بعد کارروائی کو پیر تک ملتوی کرنے کی مانگ کی تھی، لیکن جب نائب چیئرمین نے اپوزیشن کا کوئی بھی مطالبہ منظور نہیں کیا تو اراکین مخالفت پر اتر آئے۔ انہیں ہری ونش کے سامنے لگے ہوئے مائک کو توڑتے ہوئے اور ایوان کے ضابطے کی کتاب کو پھاڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ڈیرک او برائن نے پارلیمنٹ کے اندر سے بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ایوان کے نائب چیئرمین کے اقدام کو ‘جمہوریت کا قتل‘ قرار دیا۔

اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”یہ بھارتی پارلیمان کی تاریخ کا سب سے افسوس ناک دن تھا۔ جب اتنے اہم قوانین کو شور و غل کے درمیان اور ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کرنے والے اراکین کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے منظور کرا لیا گیا۔”

منوج جھا نے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کے رویے پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا”ایک بار جب آپ چیئرمین کی نششت پر بیٹھ جاتے ہیں تو اس کے بعد کسی دوسرے کی طرف سے دی گئی ہدایت آپ کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔”

متنازعہ قانون
حکومت کے مطابق نئے قوانین کا مقصد زرعی شعبے میں اصلاحات ہیں اور یہ کسانوں کو اپنی مصنوعات کی پسند کے مطابق مارکیٹنگ کی اجازت دیتے ہیں لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ قوانین بڑی کمپنیوں کے ہاتھوں کسانوں کے استحصال کا سبب بنیں گے۔

وزیر اعظم مود ی نے ان قوانین کی منظوری پر کسانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ‘اسے بھارت کی زرعی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا اور کہا کہ اس سے کروڑوں کسان خود کفیل بنیں گے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی تک کسانوں کی رسائی آسان ہوجائے گی۔‘

تاہم اپوزیشن کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی پر ‘بھارتی کسانوں کو سرمایہ داروں کا غلام بنانے‘ کا الزام لگایا۔

حکومت کے بعض اتحادیوں نے بھی انہیں ‘کسان دشمن‘ قرار دیا۔ ان قوانین کے خلاف احتجاج کے طورپر بی جے پی کی حلیف جماعت شرومنی اکالی دل کی رکن اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

کسانوں کی متعدد تنظیموں نے بھی ان قوانین کی سخت مخالفت کی ہے اوراس کے خلاف بالخصوص پنجاب اور ہریانہ میں زبردست مظاہرے ہورہے ہیں۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post امریکا نے ایران کی وزارتِ دفاع پر نئی پابندیاں عاید کر دیں
Next Post امریکیوں کو محض اپنے آیندہ انتخابات نہیں، پورے مشرقِ اوسط کا سوچنا چاہیے: سرگئی لاروف
Sergei Lavrov

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.